Muhammad Asif

Muhammad Asif Moral, inspirational and motivational videos

26/07/2025

یار اج پتہ چلا ہے کہ پاکستان نے ریمنڈ ڈیوس کو بھی صحیح پروسیس کے مطابق رہا کیا تھا! کیونکہ وہ قاتل نہیں تھا 🤚

24/07/2025

مدرسے کے بچوں نے میدان مار لیا لاہور بورڈ کی پہلی اور دوسری پوزیشن مدرسے کے بچوں نے حاصل کر لی 👍❤️

مدرسے میں قاری کے ہاتھوں مرنے والے بچے پر افسوس بھی ہو گیا اور احتجاج بھیوہ بچہ معصوم تھا، مظلوم تھا اور اس کو قتل کرنے ...
22/07/2025

مدرسے میں قاری کے ہاتھوں مرنے والے بچے پر افسوس بھی ہو گیا اور احتجاج بھی
وہ بچہ معصوم تھا، مظلوم تھا اور اس کو قتل کرنے والا ایک ظالم درندہ جسے قرار واقعی سزا ملنی چاہئیے۔
لیکن۔۔۔۔۔۔
آج ضلع ٹانک میں مدرسے کے ہی دو بچے مارٹر گولے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
اب اس پر بھی احتجاج ہونا چاہئیے۔
یا پھر مظلوم صرف مدرسے میں قاری کے ہاتھوں مرنے والے بچے ہی ہوتے ہیں؟
ان دو مقتولوں کے قاتلوں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیجیے۔
ان کے لیے بھی انصاف حاصل کیجیے۔

21/07/2025

بیٹی کی وراثت کھاتے ہوئے کبھی غیرت کیوں نہیں جاگتی ہے جو اس کے پسند کی شادی پر جاگ کر اس کو قتل کیا جاتا ہے۔ #بلوچستان 💔

لڑکی کے ہاتھ میں قُرآنِ مجید موجود تھا ، وہ لے لیا ۔ لیکن کاش  وہ اس کتاب کو کھول کر پڑھ بھی لیتےجہاں سورۃُ النِّساء میں...
20/07/2025

لڑکی کے ہاتھ میں قُرآنِ مجید موجود تھا ، وہ لے لیا ۔ لیکن کاش وہ اس کتاب کو کھول کر پڑھ بھی لیتے
جہاں سورۃُ النِّساء میں یہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے۔۔۔۔

"فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَن يَنكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُم بِالْمَعْرُوفِ"
ترجمہ:
"پس تم اُن (عورتوں) کو نہ روکو کہ وہ اپنے شوہروں سے نکاح کر لیں، جب کہ وہ آپس میں معروف طریقے سے راضی ہو جائیں۔

حضرت عیسی علیہ السلام کے دور میں جب بنی اسراٸیل کے لوگ زنا کے جرم میں ایک خاتون کو سنگسار کرنے کیلیۓ میدان میں اکٹھا ھوۓ...
20/07/2025

حضرت عیسی علیہ السلام کے دور میں جب بنی اسراٸیل کے لوگ زنا کے جرم میں ایک خاتون کو سنگسار کرنے کیلیۓ میدان میں اکٹھا ھوۓ
تب حضرت عیسی علیہ السلام نے فرماما ، خاتون کو پہلا پتھر وہ مارے جس نے کبھی خود زنا نہ کیا ھو
تب مجمعے میں کھڑے تمام نام نہاد پارسا خاموشی سے ایک ایک کرکے چلتے بنے

لیکن یہاں مسٸلہ زنا کا بھی نہ تھا پسند کی شادی ، نکاح کرنا جرم ٹھہرا
جرگہ منعقد ھوا جوڑا کہیں روپوش تھا ان سے جھوٹ موٹ کے وعدے پر واپس بلوایا گیا ، وھی وڈیرے اور سردار جن کی بچیاں خود پسند کی شادیاں کرتی ھیں ، مگر ان بدقسمت جوڑے کا فیصلہ موت کی صورت صادر کر دیا

پھر جو ھوا ، نہیں ھونا چاھیۓ تھا
جس دھج سے کوٸ مقتل میں گیا وہ شان سلامت رھتی ھے
یہ جان تو آنی جانی ھے اس جان کی کوٸ بات نہیں

مجھے اس پورے کلپ میں جس چیز نے رونے پر مجبور کیا وہ تھی اس خاتون کا لڑکھڑاۓ بغیر موت کو سامنے دیکھ کر باوقار انداز میں بغیر کسی رحم کی اپیل کیۓ مقتل گاہ میں جا کر جرات سے کھڑے رھنا

شیتل اور زرق تیری محبت کو سلام ۔۔۔۔آپ نے محبت کی بنیاد پر نکاح کیا  حلال راستہ چُنا، کسی کا دل نہیں دکھایا، کسی قانون کی...
20/07/2025

شیتل اور زرق تیری محبت کو سلام ۔۔۔۔
آپ نے محبت کی بنیاد پر نکاح کیا
حلال راستہ چُنا، کسی کا دل نہیں دکھایا، کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ مگر اُن کا قصور بس اتنا تھا کہ انہوں نے "پسند" سے شادی کی۔
اور زیادہ تر غیرت کے ٹھیکیداروں کی غیرت کو پسند سے نکاح کبھی برداشت نہیں رہا۔

دعوت پر بلایا گیا، مگر یہ کھانے کی نہیں، مارنے کی دعوت تھی۔
چٹیل میدان، قافلہ گاڑیاں، 19 مرد —5 لوڈڈ بندوقیں — اور بیچ میں دو بے بس انسان۔۔۔
شیتل، ہاتھ میں قرآن لیے، خود قتل گاہ کی جانب بڑھی، اُس کے لبوں پر التجا نہیں تھی، رحم کی درخواست نہیں تھی، صرف ایک جملہ:

"صرف گولی مارنے کی اجازت ہے۔۔۔"

اور پھر 9 گولیاں — ایک عورت کی محبت، وقار، وجود، سب کچھ چھین لیا گیا۔

پھر زرک کی باری آئی — 18 گولیاں — تاکہ غیرت کا توازن برقرار رہے۔
کیسی عدالت تھی یہ، جس میں جرم محبت تھا اور سزا موت؟

جہاں باپ، بھائی، چچا، ماموں سب مل کر اپنی ہی بیٹی، بہن، بھتیجی کو قتل کرتے ہیں اور پھر راضی نامہ نامی کاغذ سے سب دھو ڈالتے ہیں۔

کیا کسی نے سوال کیا کہ:

اگر قرآن اُس کے ہاتھ میں تھا تو تمہارے ہاتھ میں بندوق کیوں تھی؟
اگر وہ "بے غیرت" تھی، تو تم نے غیرت کا ثبوت کس عمل سے دیا؟

شیتل مر گئی۔۔۔ مگر وہ ہزاروں سوال چھوڑ گئی۔
اور شاید کل کوئی اور شیتل، کسی اور زرک کے ساتھ اُسی میدان میں کھڑی ہو، اُسی پگڑی کے نیچے انصاف مانگے، اور پھر مٹی میں دفن کر دی جائے۔

سوال صرف یہ ہے:
کیا غیرت کے نام پر قتل کرنے والوں کی غیرت، صرف
نکاح کرنے والوں کے لئے کیوں جاگتی ہے اس کا حق تو انہیں ان کا خالق بھی دیتا ہے

اور اگر یہی غیرت کسی بیٹے کی حرام کاری پر نہیں جاگتی،
کسی زانی کو سر عام شریعت اسلامیہ کے تحت کوڑے نہیں مارے جاتے تو پھر یہ غیرت نہیں۔۔۔ یہ بزدلی ہے۔

سورۃُ النِّساء میں یہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے۔۔۔۔!

"فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَن يَنكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُم بِالْمَعْرُوفِ"
ترجمہ:
"پس تم اُن (عورتوں) کو نہ روکو کہ وہ اپنے شوہروں سے نکاح کر لیں، جب کہ وہ آپس میں معروف طریقے سے راضی ہو جائیں۔

11/07/2025

بات سیدھی ہے وہ گھر والوں کو کہہ کے جاتی ہوگی نا کہ میں خود آ جایا کروں گی۔ اور وہ خود ہی آتی ہوگی ہمیشہ۔ اب جب اتنے عرصے سے رابطہ نہیں ہوا تو ہو سکتا ہے گھر والے سمجھ رہے ہو کہ ملک سے باہر گئی ہے شعبہ بھی تو ایسا ہے جب اولاد منہ زور ہو جائے تو والدین کیا ہی کر سکتے ہیں جب تک اولاد کا دل سخت نہ ہو والدین کبھی سخت نہیں ہو سکتے۔۔بابا بتا تو رہا ہے کہ کبھی چھ مہینے بعد چکر لگاتی تھی ہو سکتا ہے اس بار بھی وہ سمجھ رہی ہوں کہ ا جائے گی انہیں کیا پتہ تھا ۔ ہم خود پرسنلی ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جو کسی کے ساتھ بھی رہنا پسند نہیں کرتے اکیلے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اس میں دوسرے لوگ کیا کر سکتے ہیں انہیں گھر میں باندھ کے تو نہیں رکھ سکتے نا۔۔جب کتنے عرصے سے علیحدہ رہ رہی تھی تو اپنی مرضی کی کرتی ہوگی نا اللّٰہ تعالیٰ اسے جنت میں جگہ دے اب وہ اس دنیا سے چلی گئی ہے لیکن ان کے ماں باپ جو شوبز کو برا سمجھتے تھے اج ثابت کر دیا ہے اس شوبیز نے کہ وہ جاتے جاتے بھی ان کو بدنام کر گئی ہے۔ ان کے آپس کے جو بھی تعلقات تھے ۔ اس میڈیا نے تو سارا بھرم ہی ختم کر دیا ہے اللّٰہ جانے ان لوگوں کو کیا مزہ اتا ہے باتیں کرید کرید کر

02/07/2025

cd70
مہنگا لگژری گاڑیاں سستی وہ کون ہے جو امیروں کا محافظ غریبوں کے لیے عذاب جان بن گیا

30/06/2025

مجھے تکلیف کے بعد دی گٸ محبت سے نفرت ہے۔

30/06/2025

ایرانی وزیر دفاع 🔥

اگست یا نومبر کے آخر میں پوری مسلم امہ کو ایران کی جانب سے خوشخبری ملے گی اور ہمارے دشمن خوف سے لرزیں گے۔🔥

27/06/2025

پی ایس ایل میں اگر بارش ہو جائے تو بارش کا پانی سکھانے کے لیے ہیلی کوپٹر ا جاتا ہے مگر سوات میں پاکستانیوں کو بچانے کے لیے کوئی نہیں آیا

Address

Renala Khurd

Telephone

+923137905156

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Asif posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share