chilli milli

chilli milli trendy outfits for your little chilli peppers

14/09/2026

6.3k followers complete ✅ alhumdulillah 💐

بطور کسٹمر جس دن آپ کو پارسل ملتا ہے آپ کو اسی دن پارسل اوپن کرنا چاہیے تاکہ اگر کوئی بریکج ہے تو فوراً سے سیلر کو انفار...
14/09/2026

بطور کسٹمر جس دن آپ کو پارسل ملتا ہے آپ کو اسی دن پارسل اوپن کرنا چاہیے تاکہ اگر کوئی بریکج ہے تو فوراً سے سیلر کو انفارم کیا جائے ۔۔۔۔
کئی کسٹمر پارسل لینے کے دو یا چار دن بعد کہتے ہیں کہ پارسل ہم نے ابھی اوپن کیا ہے تو فلاں چیز ٹوٹی ہوئی ہے ۔۔۔

اس صورت میں کوریئر کمپنی کسی طرح کا کلیم یا ذمے داری قبول نہیں کرتی ان کی پالیسی کے مطابق جس دن رائڈر پارسل ڈلیور کرتا ہے کسی بھی نقصان کی صورت میں شکایت بھی اسی تاریخ میں درج ہونی چاہیے ۔۔۔۔

لہٰذا آپ تمام لوگوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ پارسل ملتے ہی انفارم کیا جائے بصورتِ دیگر ہم صرف معذرت ہی کریں گے ۔ حق بھی یہی بنتا ہے کہ پارسل ملتے ہی چیک کرنا چاہیے میں نے کبھی دوسرے سیلرز کی طرح یہ نہیں کہا کہ پارسل اوپن کرتے ہوئے ویڈیو بنائیں میں یہی مانتا ہوں کہ کوئی شخص جھوٹ کیوں بولے گا؟ ۔۔۔ کسٹمر کہتا ہے بریکج ہے تو میں یقین کر لیتا ہوں مگر حیرت تب ہوتی ہے جب کوئی دو یا چار دن بعد کہتا ہے کہ چیز ٹوٹی ہوئی ہے ۔۔۔۔

اس کے علاوہ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ ڈیمج کی صورت میں اگر آپ فوری انفارم کرتے ہیں تو پہلا پارسل واپس منگوانے کے بعد ہی دوسرا پارسل روانہ کیا جاتا ہے اور اس میں وقت لگتا ہے ۔۔۔

دو طرفہ احساسِ ذمہ داری لازم ہوتی ہے ۔۔۔
آپ تمام لوگوں کے لیے ڈھیر ساری دعائیں 🌹
محبتیں سلامت رہیں 🌹
"وسیم قریشی"
Copied post

کون کون قسمت آزمانا چاہتا ہے
14/09/2026

کون کون قسمت آزمانا چاہتا ہے

11/09/2026

6K فالوورز مکمل! 🥹❤️

مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ صرف ایک دن میں 6 ہزار فالوورز ہو گئے! 😭❤️
ایک پوسٹ لگائی اور ماشاءاللہ ایسا پیار ملا کہ بس دل خوش ہو گیا۔ 🥹

اتنے سارے نئے لوگ، اتنا اعتماد، اتنی محبت…
واقعی یہ سب میرے لیے بہت بڑی خوشی کی بات ہے۔ ❤️

ماشاءاللہ، الحمدللہ، ثم الحمدللہ! 🤲🏻❤️
اللہ پاک اس محبت کو میرے لیے برکت بنائے اور چِلی مِلی کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔ آمین! 🥹❤️

یہ وہ تمام ایڈوانس پیمنٹس ہیں جو آج کے دن مجھے موصول ہوئی ہیں ❤️اور سب سے خوبصورت بات جانتی ہیں کیا ہے؟ 🥹❤️ان میں ایک بھ...
11/09/2026

یہ وہ تمام ایڈوانس پیمنٹس ہیں جو آج کے دن مجھے موصول ہوئی ہیں ❤️

اور سب سے خوبصورت بات جانتی ہیں کیا ہے؟ 🥹❤️
ان میں ایک بھی کسٹمر پرانا نہیں ہے، سارے کے سارے بالکل نئے کسٹمرز ہیں۔
نہ پہلے کبھی آرڈر کیا، نہ پہلے کوئی چیز منگوائی، نہ یہ سوچ کر کوئی چھوٹی موٹی چیز خریدی کہ پہلے دیکھتے ہیں فراڈ تو نہیں ہوگا۔ 🥹

بس میرا کام دیکھا، پیج دیکھا، لوگوں کا اعتماد دیکھا…
اور پھر بغیر کسی جھجھک کے پہلی ہی بار آرڈر کر دیا اور ایڈوانس پیمنٹ کر دی۔ ❤️

یہ میرے لیے صرف پیمنٹس نہیں ہیں، یہ آپ لوگوں کا اعتماد ہے۔
اور یقین کریں، اس اعتماد کی قدر شاید الفاظ میں بیان نہ کر سکوں۔ 🥹❤️

ان شاء اللہ آپ سب کو بہترین کوالٹی ملے گی، بالکل ویسی ہی جیسی آپ نے مجھ پر بھروسہ کرکے امید لگائی ہے۔ 🤲🏻

اللہ پاک میرے کاروبار میں برکت دے، میرے ہر نئے کسٹمر کے اعتماد کو قائم رکھے، اور ایسے مخلص اور اچھے کسٹمرز سب کو نصیب کرے۔ آمین یا رب العالمین۔ ❤️🥹

چِلی مِلی کے لیے ہر نیا کسٹمر صرف ایک آرڈر نہیں، ایک نیا اعتماد ہے۔ 🫶🏻

باخدا! یہ نہ پھٹنے والی کاٹن مجھے ہر بار پہلے سے بڑا جھٹکا دیتی ہے! 😭😂کل ہی اس کا اسٹاک آیا تھا، کل ہی فیس بک پر پوسٹ لگ...
11/09/2026

باخدا! یہ نہ پھٹنے والی کاٹن مجھے ہر بار پہلے سے بڑا جھٹکا دیتی ہے! 😭😂

کل ہی اس کا اسٹاک آیا تھا، کل ہی فیس بک پر پوسٹ لگائی…
اور سٹیٹس پر تو ابھی لگانے کی نوبت بھی نہیں آئی تھی! 😭

پتہ نہیں کتنے سو گز کپڑا تھا…
اور ابھی آپ کے سامنے جو چند گنے چنے پیس رہ گئے ہیں، وہ بھی بس ایک گز، دو گز، ڈیڑھ گز والے! 😂

اتنا اچھا رسپانس آ رہا ہے کہ میں خود حیران ہوں۔
لیکن یہ غرور نہیں، اپنی چیز پر اعتماد ہے۔ ❤️

مجھے پتا ہے میری کاٹن اچھی پیور ایکسپورٹ کاٹن ہے، اس میں کوئی ریشمی تار مکس نہیں، نہ کوئی ملاوٹ کا چکر—بس اچھی، مضبوط اور معیاری کاٹن۔ 🤌🏻

تو پھر اچھی چیز کو اچھا رسپانس ملنا تو بنتا ہے نا! 😌❤️

آپ کو بھی چاہیے تو ابھی بتا دیں،
کیونکہ اس بار بھی لگ رہا ہے کہ سٹیٹس لگانے سے پہلے ہی یہ چند گز بھی رخصت ہو جائیں گے! 😂
0320 8066351

آج تو میری کمر نے باقاعدہ فیصلہ سنا دیا ہے کہ:"باجی! اب ہم مزید آپ کا ساتھ نہیں دے سکتے، ہمیں طلاق چاہیے!" 😂😭میں نے بھی ...
11/09/2026

آج تو میری کمر نے باقاعدہ فیصلہ سنا دیا ہے کہ:

"باجی! اب ہم مزید آپ کا ساتھ نہیں دے سکتے، ہمیں طلاق چاہیے!" 😂😭

میں نے بھی بیچاری سے ایک دن میں اتنا کام لے لیا ہے جتنا شاید لوگوں نے چند سالوں میں اپنی کمر سے نہ لیا ہو۔ 😂

صبح سے کبھی پارسل پیک کر رہی ہوں، کبھی تصویریں بھیج رہی ہوں، کبھی میسجز کے جواب دے رہی ہوں، کبھی آرڈر لکھ رہی ہوں…
اور میری کمر اور انگلیاں دونوں ایک طرف کھڑے ہو کر کہہ رہی ہیں:

"باجی! ہم نے طلاق دے دی ہے، اب آپ نے ہمیں نہیں چھوڑا تو ہم خلع لے کر خود چلی جائیں گی!" 😂😂

لیکن سچ بتاؤں… یہ سارا کام، یہ اتنے سارے پارسل، یہ سارا بھاگ دوڑ…

آپ سب کی محبت ہے! ❤️🥹

آپ لوگوں کے اتنے آرڈرز، اتنا اچھا رسپانس اور اتنا پیار نہ ہوتا تو میری کمر بھی مزے سے صوفے پر بیٹھی ہوتی۔ 😂

اب کمر تو ناراض ہے، انگلیاں بھی ہڑتال پر جانے والی ہیں…
لیکن دل ہے کہ آپ لوگوں کی محبت دیکھ کر ابھی بھی کام کرنے کو تیار ہے۔ 🥹❤️

اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے،
Chilli Milli کا کام چل رہا ہے تو صرف آپ لوگوں کی محبت سے۔ ❤️🫶

الحمدللہ! آپ لوگوں کا اس پر اتنا اچھا رسپانس آیا کہ سچ بتاؤں، میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اتنا زبردست ردِعمل مل...
11/09/2026

الحمدللہ! آپ لوگوں کا اس پر اتنا اچھا رسپانس آیا کہ سچ بتاؤں، میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اتنا زبردست ردِعمل ملے گا۔ 🥹❤️

اللہ سے امید تو تھی، اور ہونی بھی چاہیے… کیونکہ اللہ ہمارے گمان کے مطابق ہی ہمارے ساتھ معاملہ فرماتا ہے۔ لیکن سچ کہوں تو میرا گمان بھی یہاں تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ 🥹

Literally رسپانس دیکھ کر میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے تھے… اور ساتھ ہی کمرے میں کام کرتے کرتے درد بھی شروع ہو گئی تھی۔ 😂🥹
یعنی ایک طرف جسم جواب دے رہا تھا، دوسری طرف دل خوشی سے پھولا نہیں سما رہا تھا۔ ❤️

یہ وہی پارسل ہیں جو آپ لوگوں کے اتنے پیار اور رسپانس کے بعد تیار ہو رہے ہیں۔ 🥹❤️

اور اگر آپ کو بھی یہ چاہیے تو اب تسلی سے ہم سے لے سکتے ہیں۔
ہماری آئی ڈی وزٹ کریں، دیکھیں کیا کیا دستیاب ہے، اور جو پسند آئے وہ اپنا کر لیں۔ 🛍️❤️

آپ کا اعتماد ہی Chilli Milli کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ 🥹✨
0320 8066351

😭😂 میری بچیاں کپڑے بہت پھاڑتی ہیں، لیکن یہ ایسی ڈھیٹ کاٹن ہے کہ فٹافٹ پھٹنے کا نام ہی نہیں لیتی! 😂سال دو سال بعد پرانی ض...
10/09/2026

😭😂 میری بچیاں کپڑے بہت پھاڑتی ہیں، لیکن یہ ایسی ڈھیٹ کاٹن ہے کہ فٹافٹ پھٹنے کا نام ہی نہیں لیتی! 😂
سال دو سال بعد پرانی ضرور ہو جائے گی، گھِس جائے گی، لیکن پھٹے گی نہیں۔ 😭😂❤️

اب سچ سچ بتائیں، آپ کا دل نہیں آ رہا ان پرنٹس پہ؟ 👀😍

کیونکہ میرا تو آ رہا ہے! میں بڑی دل پھینک قسم کی ہوں، جہاں کوئی پیارا سا پرنٹ دیکھا، فوراً ذہن میں آتا ہے کہ اس کا بچیوں کا کُرتا بناؤں گی یا فراک! 😂❤️

اور اس بار تو ماشاءاللہ نا پھٹنے والی ونٹر کاٹن ایسے ایسے خوبصورت، کھلے کھلے پرنٹس اور فریش فریش رنگوں میں آئی ہے کہ میرا ایک چھوڑ کر سب پر دل آ رہا ہے۔ 🥹❤️

ایک ہوتا ہے نا ڈل سا کپڑا، جسے دیکھ کر دل کہتا ہے بس گزارا کر لو… لیکن یہ والا اسٹف تو فل فریش اور آؤٹ کلاس ہے۔ 😍

بس ایک بات پھر یاد رکھیں، میرا اسٹاک لمیٹڈ ہی آتا ہے۔ اس بار کوشش کر کے تھوڑا زیادہ منگوایا ہے، لیکن پھر بھی جو پہلے آئے گا، وہ پہلے لے جائے گا۔ ❤️

ابھی فیس بک پر پوسٹنگ کر رہی ہوں، واٹس ایپ پر ابھی نہیں لگایا کیونکہ امی کی آنکھوں کا آپریشن ہوا ہے، ان کے ساتھ ساتھ گھر کے کاموں میں بھی مصروف ہوں۔
واٹس ایپ پر بھی ان شاء اللہ لگا دوں گی۔

جس کو یہ پیاری، مضبوط اور واقعی سالوں چلنے والی ونٹر کاٹن چاہیے، وہ پوسٹ دیکھتے ہی آ جائے۔ ❤️
0320 8066351 WhatsApp only
290/gaz
250 DC
44 inch arx
Payment advance only

Address

Ghalla Mandi
Renala Khurd

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when chilli milli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share