Times Of Rohri

Times Of Rohri Journalist

30/08/2026

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی کاوشوں سے روہڑی میں جدید 3 ایم جی ڈی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تکمیل کرلی گئی ہے، جس سے شہر میں صاف اور شفاف پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

منصوبے کے تحت دریائے سندھ سے حاصل ہونے والے پانی کو جدید فلٹریشن ٹیکنالوجی کے ذریعے صاف اور قابلِ استعمال بنایا جائے گا۔ فلٹریشن پلانٹ کی مکمل استعداد کے بعد روزانہ 13 لاکھ گیلن سے زائد صاف اور شفاف پانی روہڑی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں تک پہنچایا جائے گا

فلٹریشن پلانٹ سے پانی کی فراہمی شروع کرنے سے قبل پانی کے معیار کو جانچنے کے لیے ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، تاکہ شہریوں کو فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔ ٹیسٹنگ اور دیگر ضروری مراحل مکمل ہونے کے بعد جلد ہی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، جس کے بعد پلانٹ کو مکمل طور پر فعال کردیا جائے گا

چیئرمین میونسپل کمیٹی روہڑی میر یعقوب علی شاہ، فوکل پرسن برائے لوکل گورنمنٹ عرفان داؤد پوٹو اور میونسپل انتظامیہ کے افسران نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور فلٹریشن پلانٹ سے فراہم کیے جانے والے پانی کا موقع پر جائزہ لیا انتظامیہ نے پانی کے معیار اور سپلائی کے نظام کو بھی چیک کیا

میونسپل انتظامیہ کے مطابق جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کی فعالیت سے روہڑی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے نظام میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو معیاری پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ منصوبے کو روہڑی کے شہریوں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہر میں پانی کے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جارہا ہے

23/08/2026

روہڑی کے نیو یارڈ علاقے میں سابق داماد نے فائرنگ کرکے سسر اور 8 سالہ معصوم بچے کو زخمی کردیا

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم فیضان احمد اپنے سابق سسر اعجاز احمد کے گھر میں داخل ہوا اور مبینہ طور پر فائرنگ کردی

فائرنگ کے نتیجے میں اعجاز احمد شدید زخمی ہوگئے، جبکہ 8 سالہ شایان احمد کے پاؤں میں بھی گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا

ورثاء کے مطابق ملزم فیضان احمد نے کچھ عرصہ قبل اپنی اہلیہ کو طلاق دی تھی اور طلاق کے بعد مبینہ طور پر مسلسل دھمکیاں دے رہا تھا

آج وہ گھر میں داخل ہوکر بچوں سے ملنے پر اصرار کر رہا تھا اور مبینہ طور پر زبردستی گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گھر کے مالک اعجاز احمد اور معصوم شایان زخمی ہوگئے

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل گیا جبکہ فرسٹ ایڈ کے بعد سکھر سول ہسپتال ریفر کر دیا گیا

23/08/2026

روہڑی اسٹیشن کے نزدیک قبرستان سے معمر شخص کی لاش برآمد

روہڑی پولیس نے لاش ضروری کاروائی کیلئے تعلقہ ہسپتال منتقل کردی

متوفی کی شناخت سانگی کے رہائشی آغا جتوئی کے نام سے ہوئی ہے نعش ایدھی کے حوالے

21/08/2026

بیڑی چوک کے قریب پلاٹ کی ملکیت کے تنازع پر چوہان برادری کے دو فریقوں میں جھگڑا ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے

زخمیوں میں محمد حنیف، محمد عارف، محمد سعید، عبد الحمید، محمد سلیمان اور احسان شامل ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا گیا، جہاں فرسٹ ایڈ کے بعد مزید علاج کے لیے سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا

پولیس کے مطابق جھگڑا پلاٹ کی ملکیت کے معاملے پر پیش آیا، جبکہ دونوں فریقوں کا تعلق چوہان برادری سے ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار اور کزن ہیں

پولیس نے فائرنگ کرنے والے دو ملزمان جاوید ولد مٹھو اور ضمیر ولد مٹھو کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور واقعے میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی

گذريل ڏينهن صبح ڏھ بجين کان ذيشان مستوئي گهران نڪري ويو هو،گذريل ڏينهن کان هيئر تائين گهر واپسي ناهي پهتو ،جنھن جي ڪافي ...
21/08/2026

گذريل ڏينهن صبح ڏھ بجين کان ذيشان مستوئي گهران نڪري ويو هو،

گذريل ڏينهن کان هيئر تائين گهر واپسي ناهي پهتو ،جنھن جي ڪافي گولا ڪرڻ باوجود سندس جو هيئر تائين ڪو ڏس پتو ناهي پئجي سگهيو

ذيشان ڪنهن به دوست کي ڪٿي نظر اچي يا ڪا خبر چار هجي ته مهرباني ڪري هيٺين نمبرن تي رابطو ڪري ٻڌائيندا
مھرباني 🙏
Haider Mastoi
03008910448
03004990151

14/08/2026

جناح صاحب آپ نے ہمیں گوروں سے بچا کر کن **** کے ہاتھ میں دے دیا ہے خدا خدا کر کے لینس ڈاؤن پر کام ہوا ہے اور پھر یہ جہالت اس پُل کو وہی واپس پہنچا دے گی

27/06/2026

ببرلو: علمدار موڑ کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی، خاتون شدید زخمی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

ببرلو: سوات سے کراچی جانے والی تیز رفتار کار علمدار موڑ کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

ببرلو: حادثے کے نتیجے میں بدرالنساء، اقرا اور عبید شدید زخمی ہو گئے۔

ببرلو: زخمی خاتون بدرالنساء کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ببرلو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثہ زدہ کار کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

اطلاعِ عامسکھر لوکل بورڈ کے رہائشی 65 سالہ انتظار ملک گزشتہ روز شام تقریباً 6 بجے سے لاپتہ ہیں وہ گھر سے عصر کی نماز ادا...
15/06/2026

اطلاعِ عام

سکھر لوکل بورڈ کے رہائشی 65 سالہ انتظار ملک گزشتہ روز شام تقریباً 6 بجے سے لاپتہ ہیں وہ گھر سے عصر کی نماز ادا کرنے کے لیے گئے تھے، تاہم تاحال واپس نہیں آئے

اہلِ خانہ انتہائی پریشان ہیں اگر کسی شخص کو ان کے بارے میں کوئی معلومات ہوں یا وہ کہیں نظر آئیں تو براہِ کرم فوری طور پر نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں

آپ کی ایک اطلاع کسی پریشان خاندان کو اپنے پیارے سے ملانے میں مددگار ثابت ہو سکتی..

زبیر احمد
0314 7726028

جماعت اسلامی رہنما محترم پروفیسر کنور مسعود علی خاں صاحب کا قضائے الہٰی سے لاہور میں انتقال ہوگیا ہےإِنَّا لِلَّٰهِ وَإِ...
14/06/2026

جماعت اسلامی رہنما محترم پروفیسر کنور مسعود علی خاں صاحب کا قضائے الہٰی سے لاہور میں انتقال ہوگیا ہے

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

لاہور میں نمازِ جنازہ بعد نمازِ عشاء (نو بجے) منصورہ میں ادا کی جائے گی۔

روہڑی (سکھر )میں نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

برائے رابطہ:
کنور عبد الباسط:
0302 8222748
حارث مسعود:
0332 4181544
کنور محمد دانش:
0300 0552005

کندھرا کے قریب میر واہ کینال میں طوطا پور محلہ کے رہائشی پپن قصائی کے نوجوان بیٹے علی رضا قریشی تیز پانی کے بہاؤ میں بہہ...
31/05/2026

کندھرا کے قریب میر واہ کینال میں طوطا پور محلہ کے رہائشی پپن قصائی کے نوجوان بیٹے علی رضا قریشی تیز پانی کے بہاؤ میں بہہ کر ڈوب گئے 32 گھنٹے کی مسلسل تلاش کے بعد ان کی لاش برآمد ہوئی لاش گھر پہنچنے پر والدہ اور بہنوں پر غشی کے دورے پڑ گئے جبکہ پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی

Address

Rohri
65170

Telephone

+923121375482

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times Of Rohri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Times Of Rohri:

Shortcuts

Share