UFC News Rojhan

UFC News Rojhan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from UFC News Rojhan, News & Media Website, Tehsil Rojhan, Rojhan.

رپورٹ ⬅️ عمر فاروق چیمہ تحصیل رپورٹر روجھان روزنامہ پرائمیکس فیصل آباد/ ممبر روجھان پریس کلب/ایڈمن UFC News Rojhan سوشل ...
29/08/2026

رپورٹ ⬅️ عمر فاروق چیمہ تحصیل رپورٹر روجھان روزنامہ پرائمیکس فیصل آباد/ ممبر روجھان پریس کلب/ایڈمن UFC News Rojhan سوشل میڈیا!!!

روجھان : روجھان ٹاور چوک اور گردونواح کے علاقوں میں یو فون کی کال اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی، جس کے ...
29/08/2026

روجھان : روجھان ٹاور چوک اور گردونواح کے علاقوں میں یو فون کی کال اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق مقامی شہریوں اور یو فون کے صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگے ترین کال و ڈیٹا پیکجز کروانے کے باوجود نہ تو فون کالز مل پا رہی ہیں اور نہ ہی 4G انٹرنیٹ کام کر رہا ہے یو فون کمپنی کی یہ ناقص ترین کارکردگی عوام کی جیبوں پر ڈاکے کے مترادف ہے، کیونکہ بھاری رقم وصول کرنے کے باوجود معیاری سروس کی فراہمی میں مکمل ناکامی کا سامنا ہے۔
اہالیانِ روجھان اور متاثرہ صارفین نے پی ٹی اے (PTA) کے اعلیٰ حکام اور یو فون انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ روجھان ٹاور چوک اور گردونواح میں سروس کا فوری نوٹس لیا جائے اور ٹاورز کی اپ گریڈیشن کرکے سروس کو بحال کیا جائے !!!

رپورٹ ⬅️ عمر فاروق چیمہ تحصیل رپورٹر روجھان روزنامہ پرائمیکس فیصل آباد/ ممبر روجھان پریس کلب/ایڈمن UFC News Rojhan سوشل میڈیا!!!

28/08/2026

وفاقی حکومت کا عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں بڑا ریلیف: پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ 😀

25/08/2026

روجھان : دلبر فیڈر پر لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو، دن ہو یا رات عوام شدید اذیت کا شکار ۔۔۔۔
روجھان کے علاقے میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے دعوے ہوا ہو گئے، دلبر فیڈر پر غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو چکا ہے، جس کے باعث علاقہ مکینوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دلبر فیڈر پر دن ہو یا رات، بجلی کی گھنٹوں طویل بندش کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جس نے شہریوں کا سکون برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ گرمی اور حبس کے موسم میں بار بار بجلی جانے اور گھنٹوں غائب رہنے سے بچے، بوڑھے اور بیمار افراد شدید مشکلات اور اذیت میں مبتلا ہیں۔ علاقہ مکین نالاں ہو کر دعا گو ہیں کہ "یااللہ! کوئی کامل مرشد ہی بھیج دے جو اس سنگین مسئلے اور واپڈا انتظامیہ کی بے حسی سے نجات دلائے۔"
علاقہ مکینوں اور صارفین نے اعلیٰ حکام اور واپڈا کے اربابِ اختیار سے فوری نوٹس لینے اور دلبر فیڈر پر شٹ ڈاؤن اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم کر کے بجلی کی باقاعدہ فراہمی یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے!!!

رپورٹ ⬅️ عمر فاروق چیمہ تحصیل رپورٹر روجھان روزنامہ پرائمیکس فیصل آباد/ ممبر روجھان پریس کلب/ایڈمن UFC News Rojhan سوشل میڈیا!!!

25/08/2026

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن
پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
21/08/2026

وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

روجھان : خواجہ والی گلی میں گٹر کا پانی نکال دیا گیا، صفائی کا کام تاحال ادھورا ۔۔۔۔روجھان شہر کے قلب میں واقع خواجہ وال...
21/08/2026

روجھان : خواجہ والی گلی میں گٹر کا پانی نکال دیا گیا، صفائی کا کام تاحال ادھورا ۔۔۔۔
روجھان شہر کے قلب میں واقع خواجہ والی گلی میں گٹر اوور فلو کے بعد جمع شدہ تعفن اور بدبو دار پانی کو تو نکال دیا گیا ہے، لیکن گلی کی مکمل صفائی نہ ہونے کے باعث کیچڑ اور گندگی اب بھی موجود ہے۔
تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی نکلنے کے باوجود گلی کی حالت ابتر ہے، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی رہائشیوں نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد اشرف صالح صاحب سے فوری نوٹس لیتے ہوئے گلی کی مکمل صفائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تعفن اور بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے!!!

رپورٹ ⬅️ عمر فاروق چیمہ تحصیل رپورٹر روجھان روزنامہ پرائمیکس فیصل آباد/ ممبر روجھان پریس کلب/ایڈمن UFC News Rojhan سوشل میڈیا!!!

روجھان : شہر کے قلب 'خواجہ والی گلی' میں گٹر اوور فلو، تعفن اور بدبو سے شہری شدید پریشان، اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد اشرف ...
21/08/2026

روجھان : شہر کے قلب 'خواجہ والی گلی' میں گٹر اوور فلو، تعفن اور بدبو سے شہری شدید پریشان، اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد اشرف صالح صاحب سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق روجھان شہر کے تجارتی مرکز 'خواجہ والی گلی' میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا۔ گٹر اوور فلو ہونے کے باعث غلاظت اور تعفن زدہ پانی سڑکوں اور دکانوں کے باہر جمع ہو گیا، جس کی شدید بدبو نے پوری مارکیٹ کے ماحول کو تعفن زدہ کر دیا ہے۔
مقامی دوکانداروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ گندے پانی کے جمع ہونے سے نہ صرف پیدل چلنے والوں اور گاہکوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ تعفن کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ بھی پیدا ہو چکا ہے۔
شہر کی اس اہم تجارتی گلی کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اہلیاںِ شہریوں اور دوکانداروں نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان جناب محمد اشرف صالح صاحب سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ عملے کو متحرک کر کے گٹروں کی صفائی اور سیوریج کے پانی کی فوری نکاسی کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ دوکانداروں اور شہریوں کو درپیش اس عذاب سے نجات مل سکے!!!

رپورٹ ⬅️ عمر فاروق چیمہ تحصیل رپورٹر روجھان روزنامہ پرائمیکس فیصل آباد/ ممبر روجھان پریس کلب/ایڈمن UFC News Rojhan سوشل میڈیا!!!

*وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا*ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر اض...
20/08/2026

*وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا*

ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

📢 داخلے جاری ہیں! 📢گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طلباء، روجھانعلم اور روشن مستقبل کی جانب ایک اور بہترین قدم! کالج ہذا م...
20/08/2026

📢 داخلے جاری ہیں! 📢
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طلباء، روجھان
علم اور روشن مستقبل کی جانب ایک اور بہترین قدم! کالج ہذا میں D.Com (ڈپلوما ان کامرس) کے داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
کورس کی اہم خصوصیات:
🎓 جدید ترین کامرس اور بزنس ایجوکیشن
💻 پریکٹیکل اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم
🏛️ باصلاحیت اور تجربہ کار اساتذہ کی زیرِ نگرانی تدریس
📞 مزید معلومات و رہنمائی کے لیے رابطہ کریں:
پروفیسر محمد آصف قمرانی
📱 فون نمبر: 03322640722
آج ہی اپنا داخلہ یقینی بنائیں اور اپنے بہترین مستقبل کی بنیاد رکھیں!!!

UFC News Rojhan

Address

Tehsil Rojhan
Rojhan
33700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UFC News Rojhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share