Talib Hussain Mazari

Talib Hussain Mazari e commerce Businesses by Talib Hussain

10/05/2025

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

إِنَّا فَتَحۡنَا لَكَ فَتۡحࣰا مُّبِينࣰا

ہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے آج پوری ملت اسلامیہ اور بہادر پاکستانی قوم کو عظیم الشان فتح سے ہم کنار کیا۔ طاقت کے نشے میں چور اور اپنے آپ کو بر صغیر کا بدمعاش سمجھنے والا ، انتہا پسند ہندوستان آج اپنی ذلت چھپانے کے قابل بھی نہیں رہا. بھارت جارحانہ عظائم لے کر پاکستان پر حملہ آور ہوا تھا اور یہ سمجھتا تھا کے اس کی معیشت ، قیمتی دفاعی نظام ، جدید ترین ہتھیار ، اور اپنی تمام تر دفاعی صلاحیتوں کے بل پر پاکستان کو مٹا دے گا۔
لیکن وہ یہ ساری برتری
ایک ہی دن کی تاریخی یلغار میں کھو بیٹھا. اسرائیل کے دیئے ہوئے ہتھیار بھی ناکام ہوئے اور فرانس سے لیے گئے جہاز بھی راکھ ہو گئے. یہ بھارت اور اسرائیل کی مشترکہ شکست ہے اور پوری امت مسلمہ کی فتح ہے جسے ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا. اللہ نے بھارت کا سارا غرور خاک میں ملا دیا ہے. بھارت نے سیز فائر کے لیے جس طرح دنیا کی منتیں کیں اور پاکستان سے بات چیت پر رضامندی ظاہر کی یہ پاکستان کے موقف کی فتح ہے اور پاکستان کی سفارتی، اخلاقی، عسکری کامیابی ہے. اس موقع پر ہم سب اپنے سروں کو اللہ کے آگے جھکائیں اور شکر ادا کریں ، یہ کامیابی شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے. ہم پاکستانی افواج کے سربراہ جنرل حافظ عاصم منیر سمیت تمام عسکری قیادت کو ان کے بلند و بالا جذبوں، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پاکستان کی خودمختاری اور عسکری بالادستی پہلے سے بڑھ کر قائم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان بھارت سے پوری جرأت سے مسئلہ کشمیر ، سندھ طاس معاہدہ ، پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی سمیت تمام معاملات پر فیصلہ کن بات کرے اور سفارتی محاز پر بھرپور جنگ جاری رکھے. ماضی کی غلط پالیسیوں اور بزدلانہ فیصلوں کے بجائے کشمیریوں کا ساتھ دے اور ان کا مقدمہ لڑے.

تمام ذمہ داران شکرانے کے نوافل ادا کریں ، عوام کے ساتھ مل کر اس فتح کا جشن منائیں اور اس آپریشن کے نام اور قرآن کے حکم 'بنیان مرصوص' کی عملی تصویر بن کر قوم کو متحد رکھیں. ہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اتحاد کی فضا کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے اور پاکستان کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے برابری کی سطح پر ہندوستان سے بات کی جائے اور اس کا آغاز مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل سے کیا جائے.

اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کا حامی و ناصر ہو !

پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد

Address

District Rajhan Pur Tahseel Rojhan
Rojhan
3700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Talib Hussain Mazari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share