J9.news.ryk

J9.news.ryk یہ پیج آپ کو ملک اور آپ کے شہر میں ہونے والے حالات و واقع

03/07/2023

روزنامہ "وفد"رحیم یار خان

03/07/2023
روزنامہ" وفد" رحیم یار خان
03/07/2023

روزنامہ" وفد" رحیم یار خان

02/07/2023

ایک طرف گزارش دوسری طرف ریاست کو دھمکی
لنڈ گینگ کی سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے اداروں اور پنجاب پولیس کو دھمکی ،
امن کے دیپ روشن ہونے سے پہلے ہی گل کرنے کی دھمکی ذمہ دار کون ؟
!۔کچا کے علاقے سے سوشل میڈیا پر لنڈ گینگ نے ضلع رحیم یار خان میں امن و امان کو سبوتاس کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اغوا ،ڈکیتی و قتل عام کرنے کا عندیہ دیا ،ایک ایسا شخص جو کہ خود کو قانون اور ملکی سلامتی کے اداروں سے بالاتر سمجھتے ہوئے مطمئن انداز میں ریاست کو چلینج کر رہا ھے اس کا ذمہ دار کون ؟
وزیر اعلی پنجاب
آئی جی پنجاب پولیس
وزارت داخلہ
قانون نافذ کرنے والے ادارے
مقامی سیاست دان
ضلعی پولیس
عوام
سب کو جوتی کی نوک پر رکھنے کا کہتے ہوئے
ریاست کے اندر ریاست قائم کرکے اسے ماننے اور گھٹنے ٹیکنے کا حکم دینے والا ایک شخص
سی پیک ،شہر، گاؤں، چوراہوں پر لاشیں گرانے کی دھمکی دے رہا ھے کیوں اور کیسے ؟
کچا آپریشن ،اربوں روپے کے فنڈ ،پنجاب کانسٹیبلری ،پاک آرمی کے جوانوں کی کچا آپریشن میں معاونت ،خفیہ اداروں ،انٹیلیجنس بیسڈ انفارمیشن ،شہریوں کی قربانیاں ، کچا میں تقریبا تین ماہ جاری اپریشن اور لنڈ گینگ کے حق پر ہونے کے دعوے
ایک شخص نے دھمکی دے کر اور حکومتی رٹ کو چلینج کرتے ہوئے آج سوشل میڈیا پر کئی سوالات کھڑے کر دیے
حکومت وقت کو اس سب پر امن پسند شہریوں کو جواب دینا چاہئے
آخر میں بس یہی کہوں گا کے کب ہوگی
ریاست ماں کے جیسی ؟

رحیم یار خان "حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر مستحق گھرانوں میں آٹا فراہم کرنے کے عمل کا آغ...
19/03/2023

رحیم یار خان "حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پر مستحق گھرانوں میں آٹا فراہم کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے ایڈیشنل کمشنر عامر رضا اسسٹنٹ کمشنر انزا عباسی کے ہمراہ مفت آٹا تقسیم پوائنٹس پرانی غلہ منڈی کا دورہ کیا۔ جبکہ دیگر تحصیلوں میں بھی مفت آٹا کی تقسیم جاری۔

مسلم لیگ (ن )کا  ہندو برادری کو پنجاب بھر میں نمائندگی نہ دینا ہندو برادری کے ساتھ نا انصافی ھے ،سکھ اور کرسچن برادری کے...
19/03/2023

مسلم لیگ (ن )کا ہندو برادری کو پنجاب بھر میں نمائندگی نہ دینا ہندو برادری کے ساتھ نا انصافی ھے ،سکھ اور کرسچن برادری کے ساتھ ہندو برادری کو بھی پنجاب اسمبلی میں نمائندگی دی جائے ،مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ ہندو برادری کو پنجاب اسمبلی میں سائیڈ لائن لگانے کا نوٹس لیں اور ایک اگر ہندو برادری کو پنجاب اسمبلی میں نمائندگی نہ دی گئی تو ہم مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ،بابو لیلا رام ضلعی صدر اقلیتی ونگ مسلم لیگ (ن )کی ڈسٹرکٹ پریس کلب میں دھواں دار پریس کانفرنس

رحیم یار خان کے علاقے کوٹسمابہ میں  شہباز فلنگ اسٹیشن کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثہ کا شکار ، درخت سے ٹکرانے...
19/03/2023

رحیم یار خان کے علاقے کوٹسمابہ میں شہباز فلنگ اسٹیشن کے قریب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حادثہ کا شکار ، درخت سے ٹکرانے کے بعد دوکان میں گھس گئی حادثہ میں بابو نامی دوکاندار جاں بحق 4 مسافر زخمی ریسکیو کے مطابق مسافر بس صادق آباد سے ہارون آباد جا رہی تھی

15/03/2023

رحیم یار خان پی ٹی آٸی خواتین ونگ کی سٹی صدر نوشین مرزا نے مریم نواز کے خلاف قانونی کاررواٸی کے لیے تھانہ اے ڈویژن میں درخواست جمع کرادی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ھے کہ مريم نواز سرگودھا کے جلسہ میں پاکستان کی اعلی عدلیہ اور ملکی دفاعی اداروں کے خلاف تقریر کی

روزنامہ "بدلتا زمانہ "ملتان 15مارچ 2023رپورٹ محمد اصغر جیلانی
15/03/2023

روزنامہ "بدلتا زمانہ "ملتان 15مارچ 2023
رپورٹ محمد اصغر جیلانی

14/03/2023

رحیم یار خان :پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 262سے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں اعجازعامر نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر عمادالدین کے آفس میں جمع کرا دیئے اس موقع پر میاں اعجاز عامر کے حامیوں کی بہت بڑی تعداد میاں اعجازعامر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ان کے ہمراہ رہی اس موقع پر میاں اعجازعامر نے کہا کہ وہ جیت کے لئے پر عزم ہیں اور انشاءاللّه جیت ہمارا مقدر ہوگی

09/03/2023

شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان میں ہسپتال انتظامیہ اور ایڈمن آفس کی جانب سے پی جی آر اور ہاؤس آفیسرز کی تنخواہوں کی عدم ادئیگی پر ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، شعبہ بیرونی مریضاں ،آپریشن تھیٹر اور ان ڈور سروس 3گھنٹے تک بند رہا ۔ینگ ڈاکٹرز کا ایڈمن آفس کو تالا لگا کر دھرنا ۔مطالبات کے حق اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے شدید احتجاج ۔نعرہ بازی

Address

Thali Chock Ryk
Ryk

Telephone

+923006394107

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when J9.news.ryk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to J9.news.ryk:

Share