16/01/2024
السلام علیکم سر۔
*کوہاٹ گرینڈ جرگہ*
مورخہ : 16 جنوری 2024
🔹 جی او سی 9 ڈویژن کی سربراہی میں اہل سنت اور اہل تشیع مشران کا ایک مشترکہ گرینڈ جرگہ کوہاٹ میں منعقد ہوا, جس میں دونوں طرف سے تقریبا 60 مشران شریک تھے۔ اس کے علاوہ کمانڈر 73 بریگیڈ اور کمانڈنٹ کرم ملیشیاء بھی موجود تھے۔
مشران نے حکومت سے ذیل مطالبات پیش کئے:-
1. مری معاہدہ پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جاۓ۔
2۔ حکومت اپنی رٹ قائم کرکے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاۓ۔
3۔ ضلع کرم کو اسلحے سے پاک کیا جاۓ۔
4۔ سوشل میڈیا پر غلاظت پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جاۓ۔
5۔ ضلع کرم میں جتنی بھی عسکری تنظیمیں ہیں ان کو ختم کیا جاۓ۔
6۔ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرکے روڈ کو محفوظ قرار دیا جاۓ تاکہ ہر طبقہ فکر بآسانی اور پرامن طریقے سے روڈ پر سفر کرسکیں۔
7۔ مشترکہ جرگہ منعقد کرانے کی تسلسل کو جاری رکھا جائے, تاکہ تمام مسائل پر تفصیلی گفت و شنید کی جاۓ۔
🔹 جی او سی نے جرگہ ممبران کو بتایا, کہ ضلع کرم میں امن و امان قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کام کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے, مگر بدقسمتی سے کچھ ملک دشمن عناصر علاقے میں شرانگیزی پھیلاتے ہیں, جو کہ نہایت قابل افسوس ہے۔ جن کے خلاف حکومت اپنی قانونی کاروائی کریگی اور دوسرا مشترکہ سیشن بہت جلد منعقد کیا جاۓ گا۔