گوندال آباد سنٹرل کرم

گوندال آباد سنٹرل کرم "گوندال آباد سنٹرل کرم" میں خوش آمدید 🌸
آپ کے سپورٹ اور محبت کی ضرورت ہے!!!!

سفر بخیر ✈️ پاکستان 🇵🇰ٹو قطر🇶🇦اللہ تعالیٰ آپ کا یہ سفر نہایت آسان فرمائے، آپ کو بے شمار خوشیاں عطا کرے، آپ کے مقاصد میں ...
23/09/2025

سفر بخیر ✈️
پاکستان 🇵🇰ٹو قطر🇶🇦
اللہ تعالیٰ آپ کا یہ سفر نہایت آسان فرمائے، آپ کو بے شمار خوشیاں عطا کرے، آپ کے مقاصد میں کامیابی نصیب فرمائے اور آپ کو خیر و عافیت کے ساتھ واپس لوٹائے۔

سفر بخیر ✈️ آپ زندگی کے کٹھن اور مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے رزقِحلال کے حصول کے لیے ایک طویل سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔ ...
22/09/2025

سفر بخیر ✈️
آپ زندگی کے کٹھن اور مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے رزقِ
حلال کے حصول کے لیے ایک طویل سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔ ہمارا دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اس سفر کو آسان فرمائے، ہر قدم پر کامیابی و حفاظت عطا کرے، اور آپ کو خیر و عافیت کے ساتھ جلد اپنے پیاروں کے پاس واپس لائے۔
گوندال آباد سنٹرل کرم

مونگ پھلی🥜گوندال آباد سنٹرل کرم
21/09/2025

مونگ پھلی🥜
گوندال آباد سنٹرل کرم

نمبر۲۸. احمد مشرفاحمد مشرف نہ صرف اپنی شخصیت کے لحاظ سے بلکہ اپنے علم اور کردار کے حوالے سے بھی ایک نمایاں مقام رکھتا ہے...
16/09/2025

نمبر۲۸. احمد مشرف
احمد مشرف نہ صرف اپنی شخصیت کے لحاظ سے بلکہ اپنے علم اور کردار کے حوالے سے بھی ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اسلام آباد کی ایک معروف جامعہ سے سافٹ ویئر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے اور اپنی محنت، لگن اور مثبت سوچ کے ذریعے ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہا ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ اس کی شخصیت کا سب سے خوبصورت پہلو اس کا اخلاق ہے۔ وہ ہر فرد سے نرمی، خلوص اور محبت سے پیش آتا ہے، اسی وجہ سے دوست احباب اور ساتھی طلبہ اس سے بے حد قربت محسوس کرتے ہیں۔
یہ نوجوان ہر محفل کی جان ہے — اپنی خوش اخلاقی، نرم لہجے اور مزاحیہ گفتگو سے نہ صرف ماحول کو خوشگوار بنا دیتا ہے بلکہ دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی لے آتا ہے۔ وہ دوسروں کی بات سننا، سمجھنا اور ان کے مسائل میں رہنمائی کرنا اپنی شخصیت کا حصہ سمجھتا ہے۔ اس کی زندگی کا یہ پہلو ظاہر کرتا ہے کہ وہ صرف تعلیم یافتہ ہی نہیں بلکہ اخلاقی اور سماجی شعور رکھنے والا انسان ہے۔
Ahmad Musharaf

نمبر۲۷. کریم الله کچھ لوگ قدرتی طور پر ایسی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں کہ ان کی باتوں، عادات اور مزاج سے مسکراہٹ اور خوشی نظ...
14/09/2025

نمبر۲۷. کریم الله
کچھ لوگ قدرتی طور پر ایسی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں کہ ان کی باتوں، عادات اور مزاج سے مسکراہٹ اور خوشی نظر آتی ہے۔ کریم اللہ بھی انہی نایاب اور خوش اخلاق انسانوں میں سے ایک ہیں۔ اُن کی زندگی کا بیشتر حصہ پردیس میں محنت و مشقت کرتے ہوئے اور رزقِ حلال کمانے میں گزر جاتا ہے۔ پردیس کے کٹھن حالات نے ان کے حوصلے کو مزید مضبوط اور کردار کو مزید نکھارا ہے۔
کریم اللہ کی شخصیت میں ایک عجیب دلکشی اور اپنائیت ہے۔ اُن کی گفتگو میں نرمی، انداز میں مٹھاس، اور کردار میں ایسی سچائی اور اخلاق کی روشنی نظر آتی ہے جو سننے والے کو متاثر کر دیتی ہے۔ اُن کی سب سے بڑی خوبی اُن کا قدرتی مزاح ہے؛ اللہ تعالیٰ نے اُن کی زبان اور انداز میں ایسا فطری ذوق و مزہ عطا کیا ہے کہ ان کی ہر بات لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیلا دیتی ہے۔
کریم اللہ کا مزاح کبھی دل آزاری کا باعث نہیں بنتا، بلکہ ان کی خوش اخلاقی اور مزاحیہ فطرت لوگوں کو قریب کرتی ہے اور ماحول کو ہنسی خوشی سے بھر دیتی ہے۔ وہ ہمیشہ دوسروں کے دل جیتنے والے اور خوشیاں بانٹنے والے شخص کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی موجودگی میں بیٹھک ہو یا محفل، وہاں خوشی، سکون اور اپنائیت خود بخود آ جاتی ہے۔
گوندال آباد سنٹرل کرم

نمبر۲۶. نوید اشرفکچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے بےحد حسین اور نایاب صفت خوبصورت دل سے نوازا ہوتا ہے۔ہمارے عل...
10/09/2025

نمبر۲۶. نوید اشرف

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے بےحد حسین اور نایاب صفت خوبصورت دل سے نوازا ہوتا ہے۔
ہمارے علاقے کا نوجوان نوید اشرف بھی انہی خوش نصیب لوگوں میں سے ایک ہے۔ اس کی شخصیت عاجزی، اخلاق اور محبت سے بھری ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے ایسا دل عطا فرمایا ہے جو ہر وقت دوسروں کے لیے نرمی، مروّت اور اخلاص سے دھڑکتا ہے۔ اس کی سب سے نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ دوسروں کی سخت باتوں کو بھی صبر اور حوصلے سے برداشت کر لیتا ہے۔ وہ ایسی باتیں بھی نظر انداز کر دیتا ہے جنہیں عام انسان اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں۔ یہی وصف اسے ایک عظیم اور باوقار نوجوان کے طور پر نمایاں کرتا ہے۔
نوید اشرف کا دوسروں سے برتاؤ نہایت مثالی ہے۔ وہ چھوٹوں کے ساتھ شفقت اور بڑوں کے ساتھ ادب و احترام سے پیش آتا ہے۔ محفل میں اس کا انداز گفتگو، اس کی نرمی اور اس کا اخلاق سب کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ یہی خوبیاں اسے دوسروں کے دلوں میں جگہ دیتی ہیں اور اس کی شخصیت کو ایک منفرد مقام عطا کرتی ہیں۔
گوندال آباد سنٹرل کرم

نمبر۲۵. سید احمد سید احمد ایک باعزت، باوقار، باادب اور اعلیٰ اخلاق کے مالک انسان ہیں۔ اپنی زندگی کا ایک قیمتی حصہ انہوں ...
07/09/2025

نمبر۲۵. سید احمد
سید احمد ایک باعزت، باوقار، باادب اور اعلیٰ اخلاق کے مالک انسان ہیں۔ اپنی زندگی کا ایک قیمتی حصہ انہوں نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے وقف کیا تاکہ نئی نسل کو علم و ہنر اور اچھے اخلاق سے آراستہ کر سکیں۔ مگر زندگی کے نشیب و فراز نے انہیں ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا جہاں آج وہ اپنے اور اپنے خاندان کے بہتر مستقبل کے لیے مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے رزقِ حلال کما رہے ہیں۔
سید احمد نے اپنے ماضی میں ایسے خوشگوار اور یادگار لمحات چھوڑے ہیں جو آج بھی لوگوں کو یاد آتے ہیں تو ان کے دلوں میں مسکراہٹ اور سکون پیدا ہو جاتا ہے۔ اپنی سنجیدگی کے ساتھ ساتھ وہ ایک خوش مزاج اور مزاحیہ طبیعت کے حامل شخص بھی ہیں، جو اپنے اردگرد کے ماحول کو ہمیشہ خوشگوار بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
گوندال آباد سنٹرل کرم

06/09/2025

ده خپل وطن بدآمنی داسی خفه کړی یمه!
ځوک چی په کړس خندا کوی ماله جړا راشی ❤️
گوندال آباد سنٹرل کرم

نمبر۲۴. ملک حاجی ملتان جانیہ بات حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کو جوانی میں غیر معمولی طاقت، حوصلہ اور مضبوطی عطا کر...
04/09/2025

نمبر۲۴. ملک حاجی ملتان جان
یہ بات حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کو جوانی میں غیر معمولی طاقت، حوصلہ اور مضبوطی عطا کرتا ہے۔ ایسے لوگ نہ صرف اپنے ذاتی کاموں میں کامیاب رہتے ہیں بلکہ اپنی قوت اور صلاحیت سے دوسروں کے لیے بھی مثال قائم کرتے ہیں۔
ملک حاجی ملتان جان اسی قبیل کے عظیم انسان ہیں۔ اگرچہ آج وہ ایک معذور حالت میں نظر آتے ہیں، مگر ان کی جوانی کا دور طاقت، بہادری اور شجاعت کی ایک زندہ داستان ہے۔ اُس وقت وہ اتنے مضبوط اور جرات مند تھے کہ آج کے پانچ سے دس نوجوان بھی مل کر ان کی برابری نہیں کرسکتے۔ ان کی محنت، عزم اور طاقت کا چرچا ہر زبان پر تھا اور ہر شخص اس حقیقت
کا گواہ ہے۔یہی نہیں، بلکہ ملک صاحب نے اپنی زندگی کو صرف جسمانی طاقت تک محدود نہیں رکھا، بلکہ اپنی قوم، ملت اور معاشرے کے لیے بھی ہمیشہ سرگرم رہے۔ آج اگرچہ ان کا جسم کمزور ہوچکا ہے، مگر ان کے ارادے، سوچ اور خدمتِ خلق کا جذبہ پہلے کی طرح مضبوط ہے۔ وہ لوگوں کے ساتھ مل کر معاشرتی و سماجی کاموں میں ہاتھ بٹاتے ہیں اور دوسروں کے لیے سہارا بنتے ہیں۔
"اللہ تعالیٰ ملک صاحب کو صحت و تندرستی کے ساتھ دراز عمر عطا فرمائے اور ہماری دعا ہے کہ ان جیسی ہمت، غیرت اور خدمتِ خلق سے سرشار نوجوان ہمارے معاشرے میں ہمیشہ پیدا ہوتے رہیں!!!
گوندال آباد سنٹرل کرم

نمبر۲۳. شهاب الدین یقین جانیے، برداشت اور خود کو دوسروں سے برتر نہ سمجھنا ایسی خوبیاں ہیں جو بہت کم لوگوں میں دیکھی جاتی...
03/09/2025

نمبر۲۳. شهاب الدین
یقین جانیے، برداشت اور خود کو دوسروں سے برتر نہ سمجھنا ایسی خوبیاں ہیں جو بہت کم لوگوں میں دیکھی جاتی ہیں، لیکن شہاب الدین ان اوصاف کا ایک بہترین نمونہ ہے۔ اُس کے اندر تحمل کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے، اور وہ کبھی بھی خود کو کسی پر فوقیت نہیں دیتا۔
اُس کی زبان ہمیشہ شیریں، نرم اور دل موہ لینے والی رہی ہے۔ اُس نے کبھی کسی کو اپنے لفظوں یا رویے سے تکلیف نہیں دی۔
ہر وہ شخص جو اُس سے ملا ہے، گواہ ہے کہ شہاب الدین کا رویہ ہمیشہ خوشگوار، عزت دار اور محبت بھرا رہا ہے — اور یہی وجہ ہے کہ آج تک اُس سے کوئی دل ٹوٹا نہیں ہوا۔
Shahab U Din Chamkani

Address

Gundal
Sadda

Telephone

+923000755762

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گوندال آباد سنٹرل کرم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to گوندال آباد سنٹرل کرم:

Share