27/10/2025
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تاریخی فیصلہ — صوبے کی 65 ہزار مساجد کے ائمہ کرام کے لیے باقاعدہ وظیفہ مقرر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امامِ مسجد معاشرے کا قابلِ احترام فرد ہے، چندے کے ذریعے ان کی ادائیگی غیر مناسب عمل ہے۔ حکومت پنجاب ائمہ کرام کی معاشی معاونت اور مساجد کی تعمیر و مرمت کے منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرے گی۔
رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لیے خصوصی اقدامات مکمل کر لیے گئے — سڑکوں کی مرمت، گڑھوں کی بھرائی، خصوصی بسوں کی فراہمی اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی۔ وزیراعلیٰ نے افسران کو ائمہ کرام سے خود ملاقات کرنے کی ہدایت دی۔ پنجاب میں سائبر کرائم سیل کے قیام اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ مذہبی حلقوں نے حکومت کے اقدامات کو سراہا۔