Maqsood Baloch

  • Home
  • Maqsood Baloch

Maqsood Baloch My mission is to eliminate injustice, oppression and social evils from the society.

30/08/2024
ایران کا اسرائیل پر حملہ، 200 سے زائد ڈرون اور میزائل داغ دیےایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حمل...
14/04/2024

ایران کا اسرائیل پر حملہ، 200 سے زائد ڈرون اور میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل سے حملہ کردیا، اسرائیل نے امریکا اور اردن کی مدد سے متعدد ایرانی میزائل مار گرائے۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے درجنوں ڈرون اور میزائل لانچ کرکے اسرائیل کے مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں، اس حوالے سے اسرائیلی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے ایک بیان جاری کرکے پڑوسی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ان میں سے جو بھی ڈرون کو روکنے کے لیے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کھولے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

معاملہ اب ختم سمجھا جا سکتا ہے: ایرانی مشن
اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر فوجی کارروائی دمشق میں ایرانی سفارتی احاطے پر اسرائیلی حملے کے جواب میں کی گئی، معاملہ اب ختم سمجھا جا سکتا ہے۔

ایرانی مشن نے یہ بھی کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت نے کوئی اور غلطی کی تو ایران کا ردعمل کافی زیادہ سخت ہوگا۔

ایرانی مشن نے مزید کہا کہ یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع ہے، امریکا کو اس سے دور رہنا چاہیے۔

ادھر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں ایرانی میزائلوں میں سے کچھ میزائلوں سے اسرائیل میں حملہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے میں ایک لڑکی زخمی ہوئی ہے جبکہ جنوب میں ایک فوجی تنصیب کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق خطرات ابھی ٹلے نہیں، فورسز خطرات کا مقابلہ کررہی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں خوف کی فضا ہے جبکہ تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیاں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانے ایران کے حملوں کا نشانہ بنے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی اڈوں کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔

اسرائیل ہر صورتحال کے لیے تیار ہے: نیتن یاہو
ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون فائر کیے جانے پر اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے فوجی ہیڈکوارٹر میں اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس بلالیا ہے۔

ایران، اسرائیل کشیدگی
واضح رہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس بریگیڈز کے سینئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل تھے۔

سفارتخانے پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

17/01/2024

ہمارا PTI سے پھڈا چل رہا ہے اس لئے ہمسائیوں سے گزارش ہے کہ ہمیں خوامخواہ تنگ نہ کریں

16/01/2024

لگتا ہے شیخ رشید کو اس لئے رگڑا لگایا جارہا ہے کہ PTI کے امیدوار جیت کر ممکنہ طور پر شیخ رشید کی پارٹی سے الحاق کرکے حکومت بنانے کی پلاننگ نہ کریں۔ کیونکہ PTI کے پاس پاور میں آنے کیلئے ایسے ہی آپشنز ہیں کہ وہ کسی چھوٹی پارٹی کے پلیٹ فارم سے انٹری مارے ۔ چونکہ آئین اس بارے خاموش ہے کہ جس پارٹی سے انتخابی نشان چھن جائے تو اس میں آزاد امیدوار شامل ہو کر حکومت بنا سکتے ہیں کہ نہیں۔

13/01/2024

سپریم کورٹ کا فیصلہ تاخیر کا شکار الیکشن کمیشن بھی کاغذات لینے کا ٹائم بڑھاتی جا رہی ہے اور پولیس بھی PTI والوں کو گرفتار کرنے میں مصروف لگتا ہے فیصلے اور کاغذات جمع کروانے کا درمیانہ ٹائم 15 منٹ کا ہوگا اور صبح قاضی صاحب پھر ٹائم ٹیبل اور گمشدگیوں کے معاملے پہ عدالت لگا کر بیٹھے ہوں گے اور دلائل ایسے سن رہے ہوں گے جیسے وہ مریخ سے چند روز قبل ہی زمین پہ تشریف لائے اور انہیں یہاں کا کچھ نہیں معلوم کہ کیا ہو رہا ہے۔ نظام ہے یا چربٹ راج۔

13/01/2024

لگتا ہے قاضی صاحب اختر ڈار کے پریس کانفرنس ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اس کے انکار کے بعد ہی بلا چھین لوں تاکہ PTI کی منجی ٹھیک سے ٹھکے۔😬

13/01/2024

بلا نہیں تو بلے باز PTI نے پلین B بتا دیا کہ سارے امیدوار بلے باز کے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔

Address

Bhong Sharif Tehsil Sadiq Abad District RYK

64350

Telephone

+923347737692

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maqsood Baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Maqsood Baloch:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share