sadiqabad news 24/7

sadiqabad news 24/7 city sadiqabad

25/09/2024

*شکارپور میں شادی کا جھانسہ دیکر ڈاکوؤں نے سکھر کی چار خواتین سمیت آٹھ افراد کو اغوا کر لیا مغوی کچے میں دلہن دیکھنے گئے تھے*

صادق آباد کار لے جانے والے نے کسی سے کار کی چابی مانگی اور نشانی پوچھ کر کار چلائی مگر وہ چابی غلطی سے جس کار کو لگی وہ ...
18/09/2024

صادق آباد
کار لے جانے والے نے کسی سے کار کی چابی مانگی اور نشانی پوچھ کر کار چلائی
مگر وہ چابی غلطی سے جس کار کو لگی وہ کسی اور کی تھی خبر شئیر ہونے پر گاڑی لیکر جانے والے کو پتا چلا کہ کسی اور کی گاڑی لے آیا ہے پولیس بھی پہنچ گئی گاڑی اصل مالک کے حوالے

تھانہ کوٹ سبزل کی حدود جے ڈی ڈبلیو یونٹ 2 شوگر مل ماچھی گوٹھ سے رات 10 بجے ڈیوٹی کر کے گھر واپس جانے والے نوجوان معشوق ا...
16/09/2024

تھانہ کوٹ سبزل کی حدود
جے ڈی ڈبلیو یونٹ 2 شوگر مل ماچھی گوٹھ سے رات 10 بجے ڈیوٹی کر کے گھر واپس جانے والے نوجوان معشوق احمد بستی رحمانی والے کو والہار پھاٹک کے قریب سے ڈاکووں نے اغواء کر لیا

موٹر سائیکل کماد کی فصل میں پھینک گئے

ورثاء نے ڈی پی او رحیم یار خان سے بازیابی کا مطالبہ کردیا

16/09/2024

مبارک ہو صادق آبادیو

کچے کے ڈاکوؤں کی صادق آباد شہر تک آمد بھی شروع

مزاری پٹرول پمپ کے قریب موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر ممتاز کو تین اسلحہ برادر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ڈاکوؤں سب انسپکٹر ممتاز جوکہ ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے انکے پیچھا کرتے ہوئے آءے مزاری پمپ کے قریب روکا 125موٹر سائیکل چھینا سب انسپکٹر نے مزاحمت کی تو ایک ڈاکو نے ہوائی فائر کردیا

سب انسپکٹر پندرہ منٹ تک 15 پر کال کرتا رہا کسی نے فون نہیں اٹھایا اوپر شکایت کرنے پر پولیس پہنچی

15/09/2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ
ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

15/09/2024
سنجرپور انسپکٹر محمد اکرم جوئیہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں انا اللہ وانا الیہ راجعون جنازہ کا علان بعد میں کیا جائے ...
15/09/2024

سنجرپور انسپکٹر محمد اکرم جوئیہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں
انا اللہ وانا الیہ راجعون
جنازہ کا علان بعد میں کیا جائے گا

03/09/2024

"حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخابات کا معرکہ"

*جمشید دستی کو پولیس کوٹلہ پٹھان میں جلسہ کرتے ہوئے گرفتار کرنے پہنچ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حسان مصطفی انکے ساتھی بھی موقع پر موجود*

03/09/2024

*رحیم یار خان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری*

02/09/2024

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کے لیے سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال اور ذاتی پروجیکشن سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں سوشل میڈیا ایڈوائزری کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، سرکاری ملازمین کو کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم میں حکومت کی واضح اجازت کے بغیر شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو سرکاری معلومات یا دستاویزات کا کسی دوسرے ملازم کے ساتھ اشتراک کرنے سے بھی روکا گیا ہے۔
سوشل میڈیا ایڈوائزری کے تحت، سرکاری ملازمین کو ایسی معلومات یا رائے دینے سے منع کیا گیا ہے جو شائع شدہ دستاویزات، پریس میں بیان، عوامی بیانات، ٹیلی ویژن پروگرامز یا ریڈیو نشریات میں حکومت کو شرمندہ کرسکتی ہو۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین نظریہ پاکستان، حکومتی پالیسیوں یا فیصلوں کے خلاف کوئی بھی خیالات پیش نہیں کر سکتے جن سے قومی سلامتی یا بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچے۔ عوامی نظم و ضبط، شائستگی، اخلاقیات کو مجروح کیا جائے، یا توہین عدالت، ہتک عزت، فرقہ وارانہ عقائد کا پرچار کیا جائے۔

مزید برآں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، انسٹاگرام اور مائیکروبلاگنگ پر اپنے خیالات نشر نہیں کر سکیں گے۔ ان ہدایات میں سیاسی جماعتوں سے وابستگی یا پریس کانفرنسز اور میڈیا ٹاک میں شرکت کرنے سے بھی پرہیز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Address

Arif Town
Sadiqabad
NEWS

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when sadiqabad news 24/7 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share