آج دنیا کی تاریخ بدل گئی ہے ۔ وہ واقعہ ہوا ہے جس کا کم از کم ہم نے اپنی زندگی میں سوچا بھی نہ تھا ۔
امریکا کو پوری دنیا سے انکار سننا پڑا ہے ۔ برطانیہ ۔فرانس جاپان.سپین۔آسٹریلیا ۔جرمنی چین سب نے وقت کی سپر پاور کو نو یعنی یس سر کے بجائے پہلی بار نہ کر دی ہے۔
اور امریکی صدر ان سب کو بدعائیں دے رہا ہے ۔نیٹو والوں کو کہا تمہارے ساتھ بہت برا ہوگا۔
برطانیہ کے وزیراعظم نے تو باقاعدہ بے عزت کیا ہے ۔جواب میں ٹرمپ نے کہا ہم یاد رکھیں گے ۔
امریکی صدر نے کہا تھا کہ اپنے جہاز بھیجو ۔ آبنائے ہرمز کھلواو
لیکن سب نے نو کر دیا ۔
وقت بدل گیا ۔زمانہ بدل گیا ۔ایک دن میں دنیا بدل گئی ۔
صدیوں کا سفر طے ہوا ۔
یورپ ایشیا سب امریکا کا ساتھ چھوڑ گئے ۔
سب یک زبان ہو کر بولے ۔
نو سر یہ جنگ آپ کی ہے ۔
آپ نے شروع کی تھی ۔
بغیر کسی وجہ کے شروع کی ہے ۔
کسی مشاورت کے بغیر شروع ہے ۔
اس کو انجام تک بھی آپ نے ہی پہنچانا ہے ۔
امریکی اڈے جو دنیا میں خوف کی علامت ہوتے تھے ایک ایک کرکے ختم ہو تے جا رہے ہیں۔
کوئی ملک اپنی سرزمین دینے کو تیار نہیں ۔
امریکی سفارت خانے بند ہو رہے ہیں ۔
آبنائے ہرمز سے صرف وہ گزر سکتا جو جنگ مخالف ہو یعنی امریکا اسرائیل مخالف ۔ یا جسے اجازت دی جائے ۔
جنگیں ہو یا الیکشن آپ دوستوں کے سر پر لڑتے ہیں ۔
امریکا نے اس جنگ میں دوست کھو دیئے ہیں ۔
امریکا تنہا ہے ۔
امریکا نے کسی قانون کا احترام نہیں کیا۔ ایک کمزور ملک کے صدر کو اٹھا کر لے گئے ۔ کسی کو پھانسی چڑھا دیا ۔کسی کو جلا وطن ۔کہیں بغاوت کرا دی ۔
لیکن آج
امریکا کو ہر طرف سے انکار سننا پڑا ہے ۔
کس نے سوچا تھا ایران جیسا پابندیوں کا شکار ملک ان کو اس طرح کی مصیبت میں مبتلا کر دے گا ۔
دنیا پر سدا بادشاہی میرے رب کی ہے ۔
17/03/2026
゚viralシfypシ゚viralシalシ
16/03/2026
🎉 I earned the emerging talent badge this week, recognising me for creating engaging content that sparks an interest among my fans!
Be the first to know and let us send you an email when Giggle Genius Team posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.