
10/07/2025
سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان
کاسیڈ کمپنیز کی کیٹیگرائزیشن بارے قانون پر SAPکی پالیسی بارے رحیم یارخان چیمبر آف کامرس میںاہم اجلاس
رحیم یارخان(پ ر)سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کااہم اجلاس رحیم یارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں تمام ملک سے تعلق رکھنے والی سیڈ کمپنیو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیڈ کمپنیز کی کیٹیگرائزیشن بارے قانون کو SAP کے تمام ممبران نے گفت و شنید کے بعد متفقہ طور پر مسترد کیا اور اسے کالاقانون قرار دیا گیا۔اس اہم اجلاس میں سیڈ کمپنیوں نے متفقہ طورپر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام نکات کو یکسر مسترد کردیا اور کسی بھی نکات کو ماننے سے انکار کردیا ۔
سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق سیڈ انڈسٹری پوری محنت کے ساتھ اپنا کام کررہی ہے اورموجودہ قانون میں کسی قسم کی مزید تبدیلی جیسا کہ سیڈ کمپنیز کی کیٹیگرائزیشن ہے اس طرح کے قانون بنانے سے سیڈ انڈسٹری صرف تباہی کا باعث بن سکتی ہے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیڈایسوسی ایشن آف پاکستان سیڈ انڈسٹری کی بہتری اور خوشحالی کیلئے اپنی آواز ہر جگہ پر اٹھانے کا حق رکھتی ہے اور مطالبات کی منظوری تک سیڈ ایسوسی ایشن سوشل میڈ یا پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کا پلیٹ فارم بھی استعمال کریگی اور انصاف نہ ملنے کی صورت میں قانونی راستہ بھی اپنایاجائیگا۔