Voice Of Pakistan

Voice Of Pakistan The curse of a journalist is that he always has more questions than answers.

26/09/2025

ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان نےیکم اکتوبر بروز بدھ کو خواجہ غلام فریدکے عرس کے موقع پر سرکاری چھٹی کااعلان کردیا

26/09/2025

الفیصل سکول صادق آباد
عوامی منتخب ایم این اے و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف رحیم یار خان سردار رئیس محبوب احمد نے مولانا مشتاق صاحب اور عمیر مشتاق صاحب سے ان کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت کی اس موقع پر پولیٹیکل ایڈوائزر حافظ فیض الرحمن بھیٹ اور محمد اقبال جتوئی دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

26/09/2025

لاہور پولیس نے منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی،
شاہدرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے 8 کلو 500 گرام سے زائد ہیروئن برآمد،مقدمہ درج۔

26/09/2025

پولیس چوکی انچارج جمال دین والی شبیر احمد گوراٸیہ کے صاحبزادوں نے قرآن پاک حفظ کرلیا ھے۔جن کی آج باقاعدہ دستاربندی کراٸی گٸی

26/09/2025

صادق آباد
تھانہ کوٹسبزل چک 203پی دن کی تاریخی میں چوری کی واردات جبار آرائیں کی ایک عدد سفید کلربکری چوری مالیت 65 ہزار

کاظمین عراقرہنما پاکستان پیپلزپارٹی و ایم پی اے (PP-266) ممتاز علی خان چانگ نے مولانا غلام باقر نجفی کے ہمراہ کاظمین (بغ...
25/09/2025

کاظمین عراق
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی و ایم پی اے (PP-266) ممتاز علی خان چانگ نے مولانا غلام باقر نجفی کے ہمراہ کاظمین (بغداد، عراق) میں حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے روضے کی زیارت کی فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔

25/09/2025

تیز رفتاری کا خطرناک انجام، کار پول سے جا ٹکرائی – منڈی بہاوالدین میں حادثہ

25/09/2025

انتظامیہ نوٹس لے
صادق آباد انڈر بریج کے نیچے لگی لوہے کی چادر جو ٹوٹ کر خطرناک حالت میں لٹکتی نظر آرہی ہے اور کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے انتظامیہ فلفور نوٹس لیں
ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں

25/09/2025

تحریر پڑھیں
نوجوان رحیم یار خان کے علاقہ ظاہر پیر کے علاقے موضع تتارچاچڑ کا رہائشی ہے ، چوک ظاہر پیر میں سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا ، تقریباً ایک ماہ پہلے اسے ایک لڑکی کا فون آیا ، اور پھر یہ فون آتا رہا ، یہ اسے گاتا اور بجاتا رہا
یاروں رشتے داروں سے حال احوال بھی کرتا رہا کہ یونیورسٹی کی ایک لڑکی مجھ پر مرتی ہے اور مجھسے شادی کرنے کے لئے تیار ہو گئی ہے میں اسے کہتا ہوں کہ میں تو ایک غریب آدمی ہوں وہ کہتی ہے کوئی بات نہیں میرا تم پر دل آگیا ہے تم مجھ سے ملنے کیوں نہیں آتے ؟
کرایہ نہ ہو تو میں بھجوا دیتی ہوں اور پھر ہفتہ پہلے جوان نہا دھو تیار شیار ہو کر صادق آباد اپنی خیالی محبوبہ سے ملنے جاتا ہے اور پھر وہاں محبوبہ کا بھائی محبوب اسے ملتا ہے جو محبوبہ سے ملوانے کچے لے جاتا ہے
اب ڈاکوں کی جانب سے تاوان مانگا جا رہا ہے
پھر کہتے ہیں پولیس کا قصور ہے

25/09/2025

ویلڈن ریسکیو
آباد ورند کالونی میں اہل محلہ کی شکایت پر ریسکیو ٹیم نے رسپانس کیا کہ رات بھر خوفناک اوازیں مسجد کے مینار سے اتی ہیں سرچ کرنے پر وہاں کسی پرندے کے بچے موجود پائے گئے اور ایک بچہ نیچے گرا ہوا تھا جسے فرسٹ ایڈ دے کر اوپر انہی کے گھونسلے میں رکھ دیا گیا ریسکیو ذراِئع

25/09/2025

ضلع کونسل کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور چیف آفیسر ضلع کونسل کے احکامات کی روشنی میں سیم نالہ روڈ پر قائم غیر قانونی گرین ویلی ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران موقع پر موجود غیر قانونی تعمیرات اور اسکیم کے سائٹ آفس کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔

یہ کارروائی وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے اس وژن کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے جس کے تحت صوبے بھر میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو قانونی اور محفوظ رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے غیر قانونی اسکیمز اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی-

25/09/2025

موضع غلام احمد آباد کا کھمبا
چوروں کا جب دل چاہتا ہے بجلی کی تاریں کاٹ کر لے جاتے ہیں چوروں نے ایک ہی جگہ چوری کی ہیٹرک کرلی
موضع غلام احمد آباد سی پیک لوکیشن 525 سے ایک بار پھر چور بجلی کی کیبلز چوری کرکے لے گئے علاقہ مکین بجلی سے محروم احتجاج کرنے پر مجبور

Address

Sadiqabad
64350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share