Sikandar Akbar

Sikandar Akbar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sikandar Akbar, Social Media Agency, Sadiqabad.

Journalist, Graphics Designer, Video Editor, Content Creator .....................................................................
تحصیل رپورٹر 7 نیوز صادق آباد

اسلام آباد پاکستان میڈیا کونسل کے زیر اہتمام نیشنل فریڈم ایوارڈ تقریبMaher Hameed Anwer Kaleem Ullah Pakistan Media Coun...
21/08/2026

اسلام آباد
پاکستان میڈیا کونسل کے زیر اہتمام نیشنل فریڈم ایوارڈ تقریب
Maher Hameed Anwer
Kaleem Ullah
Pakistan Media Council (PMC)
PMC News

رحیم یار خان ائیرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشیش مزاحمت پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی گولی ...
21/08/2026

رحیم یار خان ائیرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی شہری سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشیش مزاحمت پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی گولی لگنے سے جمال ٹاوں کا رہائشی 26 سالہ سیف اللہ زخمی ریسکیو نے زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا

گڑھی بیگڑھ منٹھار روڈ پر دو کاریں آپس میں ٹکرا گئی شدید ٹریفک حادثہ ایک گاڑی مکمل تباہ
20/08/2026

گڑھی بیگڑھ منٹھار روڈ پر دو کاریں آپس میں ٹکرا گئی شدید ٹریفک حادثہ ایک گاڑی مکمل تباہ

20/08/2026

صادق آباد پریس مارکیٹ میں پورا پورا دن بجلی بند رہنا معول بن چکا ہے۔ جس سے کاروبار شدید متاثر ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک تو سارا دن لائیٹ بند رہتی ہے اور رات کو لاک ڈئون کی وجہ سے دیر تک کام نہیں کر سکتے۔
رپورٹ : سکندر اکبر 7 نیوز صادق آباد

Market


Sikandar Akbar 7 News Sadiqabad

20/08/2026

صادق آباد کے نواحی علاقہ جمالدین والی میں بستی کالو خان موضع محمد مراد ڈاہر میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کے والد کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور ناک کاٹ دی

صادق آباد شہری کو لفٹ دینا مہنگا پڑھ گیا۔شہری نے نوجوان کو راس کیفے صادق آباد سے لفٹ دی ماچھی گوٹھ کی طرف جاتے ہوئے راست...
20/08/2026

صادق آباد شہری کو لفٹ دینا مہنگا پڑھ گیا۔
شہری نے نوجوان کو راس کیفے صادق آباد سے لفٹ دی ماچھی گوٹھ کی طرف جاتے ہوئے راستے میں نوجوان نے شہری کی جیب کاٹ دی۔۔
نوجوان نے بہت باریکی سے جیب پر بلیڈ مار کر 15000 کے قریب رقم نکال لی۔۔
لہذا کسی کی مدد کرتے وقت اپنے آپ کا خیال ضرور رکھیں۔۔۔
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ اس نوجان کا پتہ چل سکے

20/08/2026
19/08/2026

کیا بستی جھک کے لوگ انسان نہیں؟

صادق آباد میں اگر کسی گٹر کا ڈھکن غائب ہو جائے تو پورا شہر جاگ اٹھتا ہے۔ خبریں بنتی ہیں، سوشل میڈیا پر بحث ہوتی ہے اور ذمہ داروں سے جواب طلب کیا جاتا ہے۔

مگر بستی جھک، موضع واحد بخش مہر میں برسوں سے صادق آباد کا سیوریج کا گندا پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ اس زہریلے پانی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ بدبو، بیماریاں، آلودگی اور تباہ ہوتی زرعی زمینیں وہاں کے مکینوں کا روز کا معمول بن چکی ہیں، مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ صادق آباد کے بڑے بڑے صحافی بھی اس مسئلے پر خاموش ہیں۔ نہ کوئی خبر بن رہی ہے، نہ کوئی کیمرہ وہاں پہنچ رہا ہے، نہ عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آخر کیوں؟

کیا بستی جھک کے لوگ اس شہر کے شہری نہیں؟ کیا ان کی صحت، ان کے بچوں کا مستقبل اور ان کی عزتِ نفس کی کوئی اہمیت نہیں؟ کیا ان کی تکلیف صرف اس لیے نظر انداز کی جا رہی ہے کہ وہ کمزور اور بے آواز ہیں؟

ہم ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی، محکمہ ماحولیات، منتخب نمائندوں اور میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے، سیوریج کے پانی کا مستقل حل نکالا جائے اور بستی جھک کے عوام کو ان کا بنیادی حق، یعنی صاف اور محفوظ ماحول، فراہم کیا جائے۔

خاموشی بھی بعض اوقات ظلم کا ساتھ بن جاتی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بستی جھک کی آواز سنی جائے۔

19/08/2026

آصف محمود ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد تعینات

Address

Sadiqabad
64350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sikandar Akbar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share