Jamia Tul Hasan Sahiwal

Jamia Tul Hasan Sahiwal ساہیوال کی ممتاز مثالی دینی درسگاہ

چھ اگست بروز بدھ 2025 بعد نمازِ عشاء جامعۃ الحسن ساہیوال میں مدیر جامعہ مفتی ساجد الرحیم صاحب کے ساتھ جامعہ کے تمام اسات...
07/08/2025

چھ اگست بروز بدھ 2025 بعد نمازِ عشاء جامعۃ الحسن ساہیوال میں مدیر جامعہ مفتی ساجد الرحیم صاحب کے ساتھ جامعہ کے تمام اساتذہ کی تفصیلی نشست ہوئی٬ جس میں مختلف موضوعات پر باہمی تبادلہ خیال ہوا٬ نشست کے آخر میں مدیر جامعہ کی طرف سے تمام اساتذہ کی آموں سے ضیافت کی گئی ٬ اللّٰہ تعالیٰ جامعہ کے تمام کی کاوشوں کو قبول فرمائیں۔ آمین۔

06/08/2025

مولانا فضل الرحیم اشرفی صاحب دامت برکاتہم کا پسند فرمودہ اور انہیں کے حکم پر مرتب کیا گیایہ مختصر رسالہ موسوم بنام "حصولِ آزادی میں علماء کا کردار"اپنی نوعیت کا منفرد رسالہ ہے جس میں انتہائی جامع اور مختصر انداز میں تحریک آزادیِ ہند اور تحریکِ پاکستان سے پہلے کے حالات اور تحریک پاکستان کا پسِ منظر و پیش منظر بیان کیا گیا ہے، اور اس سلسلے میں علماء کرام کی جولازوال قربانیاں ہیں، ان کا خلاصہ بھی اس میں درج ہے۔، اھل علم کےلیے چودہ اگست کےحوالے سے ایک جامع مستند اورمدلل مواد ایک مختصررسالے کی صورت میں دستیاب ھے، خواھشمند حضرات اسے ڈاک کےذریعے منگواسکتے ہیں، راسالہ منگوانے کےلیے رابطہ درج ذیل نمبروں پرکیاجاسکتاھے ۔
03033785982
03366570125
#جامعة _الحسن_ساھیوال
#الحسن
#ساھیوال

قاری قمراشرف شیرازی صاحب حفظہ اللہ ایک معروف نعت خواں اور "اسلامک لائف اینڈ حفاظ ایجوکیشن سسٹم "کےنام سے عارفوالہ میں غی...
04/08/2025

قاری قمراشرف شیرازی صاحب حفظہ اللہ ایک معروف نعت خواں اور "اسلامک لائف اینڈ حفاظ ایجوکیشن سسٹم "کےنام سے عارفوالہ میں غیررویتی انداز میں ایک ادارہ چلارھے ہیں، اب سے پہلے ان کایہ ادارہ ایک کرایے کی بلڈنگ میں چل رہاتھا، الحمدللہ اب انہیں مستقل جگہ اللہ سبحانہ وتعالی نے اس کام کی برکت سے عطاکی ھے ۔۔یہ تقریب اس نئی جگہ کےافتتاح کےسلسلہ میں ھے، اللہ سبحانہ وتعالی ان کے ادارے سمیت تمام دینی اداروں کی دستگیری فرمائے اورسب کواپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
#ایڈمن

بدترین دعوت ولیمہ ۔۔۔پوری حدیث پاک پڑھیے ۔
04/08/2025

بدترین دعوت ولیمہ ۔۔۔پوری حدیث پاک پڑھیے ۔

03/08/2025
🔶پہلی ماہانہ مجلس ذکر 🔶جامعتہ الحسن ساہیوال میں پہلی ماہانہ مجلس ذکر یکم اگست 2025 کو منعقد ہوئی جس میں خرابی موسم اور ب...
03/08/2025

🔶پہلی ماہانہ مجلس ذکر 🔶
جامعتہ الحسن ساہیوال میں پہلی ماہانہ مجلس ذکر یکم اگست 2025 کو منعقد ہوئی جس میں خرابی موسم اور بارش کے باوجود شہراوربیرون شہر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ٬ مجلس ذکر پونے دو گھنٹے جاری رہی ٬ جس میں مدیر جامعہ مفتی ساجد الرحیم صاحب (خلیفہ مجاز مفتی محمد حسن صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے حاضرین مجلس کو بہت ہی قیمتی نصائح سے نوازا، اللہ سبحانہ وتعالی اس گلشن کےفیض کو رات دن یونہی جاری وساری رکھے اور جملہ معاونین ومتعلقین اورشرکاءکےصدقہ جاریہ بنائے ٬ اور آخر میں شرکت کرنے والوں کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا -

#جامعہ #الحسن

🌹🌹کل ماہانہ مجلس ذکر🌹🌹ماہانہ مجلس ذکر ان شاءاللہ کل بروز جمعہ منعقد ھوگی،آپ بزرگ حضرات کوشرکت کی خصوصی دعوت ھے شرکت کرنے...
31/07/2025

🌹🌹کل ماہانہ مجلس ذکر🌹🌹
ماہانہ مجلس ذکر ان شاءاللہ کل بروز جمعہ منعقد ھوگی،آپ بزرگ حضرات کوشرکت کی خصوصی دعوت ھے شرکت کرنےوالے احباب سے درخواست ھے کہ وہ نماز مغرب جامعۃ الحسن ساھیوال میں آکرپڑھیں،مجلس ذکرکےاعمال ان شاءاللہ نمازکےمتصل بعدشروع ھوجائیں گے آپ جتنا بروقت اوراھتمام سے تشریف لائیں گے اتناہی مجلس بابرکت ھوجائےگی ، نمازعشاء 9 بجےان شاءاللہ اپنے وقت پرھوگی۔ اس دعوت کوساتھی خوب عام کریں، زبانی دعوت کےذریعےبھی اوراس اشتھارکوشیئرکرکے بھی اور سٹیٹس وغیرہ لگاکربھی، ان شاءاللہ یہ مجلس ہم سب کےلیے بہترین صدقہ جاریہ بن جائے گی ۔

پرنٹ میڈیا کی طرف سے مجمع العلوم الاسلامیہ کے اجلاس کی بھرپورکوریج ۔واضح رھے کہ 29 جولائی کو جامعۃ الحسن ساھیوال میں مجم...
31/07/2025

پرنٹ میڈیا کی طرف سے مجمع العلوم الاسلامیہ کے اجلاس کی بھرپورکوریج ۔واضح رھے کہ 29 جولائی کو جامعۃ الحسن ساھیوال میں مجمع العلوم کے ساتھ ملحق مدارس کےذمہ داران کااجلاس منعقد ھواتھا جس میں اداروں کے بہتر نظم اور دیگر مختلف امورپرتفصیل مشاورت ھوئی تھی۔

#جامعہ #الحسن

قرب قیامت کاایک بڑافتنہ انکارحدیث کاھے، جس کاآجکل مشاھدہ ھورہاھے،سوشل میڈیاپرمختلف دانشور دیکھنے میں آرھے ہیں جن کےپاس ک...
31/07/2025

قرب قیامت کاایک بڑافتنہ انکارحدیث کاھے، جس کاآجکل مشاھدہ ھورہاھے،سوشل میڈیاپرمختلف دانشور دیکھنے میں آرھے ہیں جن کےپاس کوئی سند حدیث نہیں، خودسے حدیثوں کوپڑھ کرمکمل طور پریا جزوی طور پر احادیث کاانکار کررھے ہیں، اس حدیث پاک میں ان کی نشان دھی کی گئی ھے، ضرور پڑھیے ۔اللہ سبحانہ وتعالی ان کےشرسے امت کی حفاظت فرمائے۔

#جامعہ #الحسن

🔶ایک خوشگوار نشست 🔶مورخہ 29جولائی 2025بروز منگل ساہیوال سٹی کے مجمع العلوم الاسلامیہ سے ملحقہ اداروں کے مہتممین حضرات جا...
30/07/2025

🔶ایک خوشگوار نشست 🔶
مورخہ 29جولائی 2025بروز منگل ساہیوال سٹی کے مجمع العلوم الاسلامیہ سے ملحقہ اداروں کے مہتممین حضرات جامعۃ الحسن ساہیوال تشریف لائے اورعارفوالہ سےمفتی طاہر اقبال مدیر ق اکیڈمی نےبھی خصوصی شرکت فرمائی- مختلف امورپر گفتگو کےساتھ ساتھ رجسٹریشن اور تجدید الحاق کے بارے میں مدیر جامعہ حضرت مفتی ساجد الرحیم صاحب( مسئول مجمع العلوم الاسلامیہ ساہیوال ڈویژن ) سے تفصیلی نشت ہوئی اور آخرمیں مدیر جامعہ کی طرف سے آموں کےساتھ ضیافت کی گئی اورجن اداروں کےتجدید الحاق کی سندیں مرکز سے آئی تھیں ان حضرات کی خدمت میں وہ تجدید الحاق کی سندیں پیش کی گئیں-

#جامعہ #الحسن

اللّٰہ کے خزانے کتنے لامحدود ہیں؟ذرہ اس حدیث کوپڑھیے، پھراللہ  کےسامنے جھک جائیے اوراس کےدرکے بھکاری بن جائیے۔
30/07/2025

اللّٰہ کے خزانے کتنے لامحدود ہیں؟ذرہ اس حدیث کوپڑھیے، پھراللہ کےسامنے جھک جائیے اوراس کےدرکے بھکاری بن جائیے۔

Address

Palm View Society House No. 115 New Faisalabad Road Sahiwal
Sahiwal
57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Tul Hasan Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jamia Tul Hasan Sahiwal:

Share