Trend News PK

Trend News PK Want to follow trend this is the place

ریاض: سعودی عرب میں 5 مئی یعنی جمعے کے روز 4 گھنٹے اور 17 منٹ تک جزوی چاند گرہن ہوگا جس کے دوران چاند 10 فیصد کم روشن ہو...
03/05/2023

ریاض: سعودی عرب میں 5 مئی یعنی جمعے کے روز 4 گھنٹے اور 17 منٹ تک جزوی چاند گرہن ہوگا جس کے دوران چاند 10 فیصد کم روشن ہوگا۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کا آغاز شام 6 بج کر 14 منٹ پر ہوگا اور 8 بج کر 24 منٹ پر عروج پر پہنچ کر رات ساڑھے دس بجے ختم ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے آسمان پر سائے کی طرح کا چاند گرہن نظر آئے گا کیوں کہ اس روز زمین کا سایہ تو ہوگا لیکن وہ چاند پر نہیں پڑے گا اور سورج بھی چاند کی سطح کو روشن نہیں کرپائے گا۔

پیر کو وادی نیلم کے علاقے پھلوائی کے قریب جیپ دریا میں گرنے سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔حادثہ سڑک پر تیز موڑ کی وجہ...
01/05/2023

پیر کو وادی نیلم کے علاقے پھلوائی کے قریب جیپ دریا میں گرنے سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثہ سڑک پر تیز موڑ کی وجہ سے پیش آیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والا خاندان سیاحت کے مقصد سے اس علاقے میں آیا ہوا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وادی نیلم میں ٹریفک حادثے میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو ایک بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں وائرل ہونیوالے پاکستانی بزرگ عبدالقادر مری کی تازہ تصویر سامنے آگئی جسے دیکھنے کے بعد...
30/04/2023

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں وائرل ہونیوالے پاکستانی بزرگ عبدالقادر مری کی تازہ تصویر سامنے آگئی جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی ہے ۔

سامنے آنیوالی تصویر میں ایک بزرگ شخص کو نوجوانوں کو دم کرتے دیکھا جاسکتاہے اور کہا جارہاہے کہ یہ وہی بزرگ ہیں جو سعودی عرب میں اپنے دوستوں کو ڈھونڈتے ہوئے صحابہ کرام اجمعین جیسا لباس ہونے کی وجہ سے وائرل ہوگئے تھے ۔

ان کی یہ تصویر شیئرکرتے ہوئے ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ بابا جی نے ایک عمرہ کرنے کے بعد پاکستان واپس آکر نیا کاروبار شروع کردیا۔

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے جس کے لیے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے م...
30/04/2023

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے جس کے لیے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری حکومت کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہے۔

برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 77.72 ڈالر فی بیرل تک رہی۔

وزیر خزانہ اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کریں گے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی کا امکان

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ...
29/04/2023

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 35 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں شوہر کی جانب سے بیوٹی پارلر جانے کی اجازت نہ ملنے پر بیوی نے خودکشی کرلی۔بھارتی می...
29/04/2023

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں شوہر کی جانب سے بیوٹی پارلر جانے کی اجازت نہ ملنے پر بیوی نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے اندور میں پیش آیا جہاں شوہر کی جانب سے پارلر جانے سے روکنے کی کوشش پر بیوی نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق 34 سالہ خاتون نے گھر میں ہی خود کو پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے بیوی کو صرف پارلر جانے سے منع کیا تھا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔۔پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اقوام متحدہ نے خبردار کردیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کی صورت حال کا خطرہ ہے۔عالمی ادارے کی ر...
28/04/2023

اقوام متحدہ نے خبردار کردیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کی صورت حال کا خطرہ ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان شدید بارشوں کے خطرے کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ترکیہ میں بھی شدید بارشوں کا خطرہ ہے۔



https://www.instagram.com/trendnews.pk/

پاکستان نے 5 ون ڈے میچز کی سیریز  کے پہلے میچ میں  فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔...
27/04/2023

پاکستان نے 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

سیریز کا پہلا ون ڈے آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے، ول ینگ اور ڈیرل مچل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ڈیرل مچل نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول ینگ نے بھی 86 رنز اسکور کیے۔

انقرہ: ترکیہ نے روس کے تعاون سے تعمیر کیے گئے ملک کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ترک خبر رساں ایجنسی انادولو ک...
27/04/2023

انقرہ: ترکیہ نے روس کے تعاون سے تعمیر کیے گئے ملک کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

ترک خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق جمعرات کو ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پہلی بار اکویو پاور پلانٹ کو جوہری ایندھن کی ترسیل کی تقریب سے اپنے ورچوئل خطاب کے دوران کہا کہ ترکی 60 سال کی تاخیر کے بعد دنیا میں جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے، اکویو پاور پلانٹ کو ہوا اور سمندر کے ذریعے جوہری ایندھن کی ترسیل کے ساتھ اس پلانٹ نے اب ایک جوہری پلانٹ کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ اکویو جوہری پلانٹ کے لیے ترکی اور روس کے درمیان ایک بین الحکومتی معاہدے پر مئی 2010 میں دستخط کیے گئے تھے اور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب 3 اپریل 2018 کو منعقد ہوئی تھی جس کے بعد پہلے یونٹ پر تعمیر شروع ہوئی۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے 180 ارکان کی حمایت کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ایکسپریس نیوز کے م...
27/04/2023

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے 180 ارکان کی حمایت کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج اعتماد کے اظہار کے لیے قرارداد پیش کردی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم میاں شہباز شریف پر اعتماد کی قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی اور کہا کہ پورے ملک میں افواہیں چل رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا کو دکھا دیں کہ پاکستان کی پارلیمان آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسپیکر نے قرار داد کی حمایت میں ارکان کو نشستوں پر کھڑے ہونے کی ہدایت کر دی اور گنتی کی گئی جو کہ 180 نکلی۔ وزیراعظم نے 172 کے بجائے 8 اضافی ووٹ کے ساتھ ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ جماعت اسلامی، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے منکی پاکس کی ویکسین کے حصول کے لیے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وباء کے تدارک...
27/04/2023

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے منکی پاکس کی ویکسین کے حصول کے لیے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وباء کے تدارک کے لیے سیکریٹری ہیلتھ کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کورونا اور منکی پاکس کے حوالے سے منصوبہ بندی اور آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔

کراچی: پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے مزید تین کیس سامنے آگئے۔بین الاقوامی پروازوں سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں من...
27/04/2023

کراچی: پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے مزید تین کیس سامنے آگئے۔

بین الاقوامی پروازوں سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان میں ایک صومالی باشندہ اور دو پاکستانی شامل ہیں۔
بئی سے کراچی پہنچنے والا صومالی باشندہ بشیر مالم فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 329 سے کراچی آیا۔ مسافر کی اسکیننگ کے بعد اس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔

https://www.express.pk/story/2474376/1/

Address

Hosue No 957 Street 7 Dosehra Ground
Sahiwal
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Trend News PK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share