News Views HD

News Views HD This page is about news updates, current affairs, politics, national and international affairs, educ

This page is about news updates, current affairs, politics, national and international affairs, education, entertainment, sports and much more fun.You will also have some enlightened sessions with the intellectuals, religious scholars, educationists. Our programs about history and tourism will provide you the opportunity to roam around the world. We will also provide you the best entertainment and

fun by the interviews showbiz personalities, musical melodies. you will find everything of your interest here.......
So be there with us.....
NEWS VEIWS HD.....

20/04/2024

*ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن*
سب انسپکٹر احسان احمد کی ویڈیو وائرل ہونے کا واقعہ۔۔۔
ڈی پی او پاکپتن طارق ولا ئیت کانوٹس ۔واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر انکوائری آفیسر مقرر۔۔
*ترجمان پولیس پاکپتن*

23/03/2024

قربانیوں سے قائم ہونے والے عظیم وطن پاکستان کے لئے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے قربانی کے جذبے اور مسلسل محنت کی جو نصیحت فرمائی تھی، اس پر پورے یقین اور ایک نئے عزم کے ساتھ یومِ پاکستان منارہے ہیں۔ مشکلات کا سینہ چیر کر جس طرح ہمارے عظیم اسلاف نے ایک اسلامی جمہوری ملک تخلیق کیا تھا، اس کو عظیم فلاحی ریاست بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا خون جگر دینا ہوگا۔ اور اپنے پختہ یقین وعزم سے درپیش مشکلات کے پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کرکے نئے راستے بنانے ہیں۔ آئیں شہدا اور غازیوں کی اس دھرتی کو مل کر یقین، اتحاد اور تنظیم کی قوت سے عظیم سے عظیم تر بنائیں۔ چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی۔ یوم پاکستان مبارک 🇵🇰

جب ایک ہی کام کو ایک ہی طریقے سے دو افراد انجام دیں اور آپ ان میں سے اپنے پسندیدہ فرد کو شاباش اور دوسرے پر تنقید کریں ت...
23/03/2024

جب ایک ہی کام کو ایک ہی طریقے سے دو افراد انجام دیں اور آپ ان میں سے اپنے پسندیدہ فرد کو شاباش اور دوسرے پر تنقید کریں تو
اکیلے میں اپنے شعور ، افکار اور ذہنی و نفسیاتی حالت کا محاسبہ اور معائنہ ضرور کیا کیجیئے ۔

پنجاب اسمبلی کے 371 کے اراکین میں سے 321 اراکین حلف اٹھایاپاکستان مسلم لیگ ن کے 193 ارکان نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھایا...
23/02/2024

پنجاب اسمبلی کے 371 کے اراکین میں سے 321 اراکین حلف اٹھایا

پاکستان مسلم لیگ ن کے 193 ارکان نے پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھایا

سنی اتحاد کونسل کے 98 ارکان نے پنجاب اسمبلی میں حلف لیا

مسلم لیگ ق کے 10 ارکان نے اجلاس میں حلف اٹھایا

پاکستان پیپلزپارٹی کے 13 نو منتخب ممبران نے حلف پنجاب اسمبلی حلف لیا

استحکام پاکستان پارٹی کے 5 ارکان نے اجلاس میں حلف اٹھایا

تحریک لبیک، مسلم لیگ ضیاالحق کے ایک ایک ارکان نے حلف اٹھایا

*ن لیگ کا سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق**NewsViews*نوازشریف کی سربراہی میں  پارٹی کا اہم ...
21/02/2024

*ن لیگ کا سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق*

*NewsViews*

نوازشریف کی سربراہی میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا،

اجلاس میں *مجتبیٰ شجاع الرحمان* کے نام پر سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے اتفاق کر لیا گیا ہے

جبکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے *ظہیر چنہڑ* کے نام پر غورکیا جارہا ہے۔

*تحریک انصاف کے 287 اراکین اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل* قومی اسمبلی کیلئے 86 آزاد اراکین اسمبلی جبکہ پنجاب اسمبلی کی...
21/02/2024

*تحریک انصاف کے 287 اراکین اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل*

قومی اسمبلی کیلئے 86 آزاد اراکین اسمبلی جبکہ پنجاب اسمبلی کیلئے 105 ارکان ، خیبرپختون خوا اسمبلی کیلئے 85 اراکین اور

سندھ اسمبلی کیلئے 11 اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کروا دیئے ہیں ۔

"بھارتی بزنس گروپ ٹاٹا پاکستانی معیشت پر سبقت لے گیا ۔ ٹاٹا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 365 ارب ڈالرجو  پاکستان کے بجٹ ...
21/02/2024

"بھارتی بزنس گروپ ٹاٹا پاکستانی معیشت پر سبقت لے گیا ۔
ٹاٹا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 365 ارب ڈالرجو پاکستان کے بجٹ سے بڑھ کر۔۔"- بھارتی میڈیا کا دعویٰ

02/03/2023

مردم شماری زور وشور سے جاری

پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ نبیلہ عرفان کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) محکمہ کمیونیکیشن ای...
22/02/2023

پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ نبیلہ عرفان کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات کر دیا گیا

ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن سمیرا فاروق کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سروسز تعینات کر دیا گیا

ملیحہ رشید کو ایڈیشنل سیکرٹری (ڈوپلپمنٹ) محکمہ بلدیات پنجاب تعینات کر دیا گیا

ایڈیشنل سیکرٹری (ڈوپلپمنٹ) محکمہ بلدیات پنجاب ماریہ طارق کو ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیاپیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی
15/02/2023

پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا
پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہو گئی

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونآواز اور لہجے کے جادوگر ضیاءمحی الدین انتقال کر گئے ۔ انہوں نے تحت اللفظ کو ک...
13/02/2023

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
آواز اور لہجے کے جادوگر ضیاءمحی الدین انتقال کر گئے ۔ انہوں نے تحت اللفظ کو کئی سالوں تک آبِ حیات پلایا ، انہوں نے کراچی میں 91 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا سفر پورا کیا ، اللہ کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے

06/02/2023

‏ترکی میں 7.8 عشاریہ کے ہولناک زلزلے کے بعد قیامت صغریٰ کے منظر، آنے والے غیر مصدقہ اطلاعات/ تباہی اور اندازے کے مطابق ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہیں جبکہ ملبے تلے لوگوں کی مدد کے لیے چیخ و پکار جاری ہے۔ اللّٰہ پاک ترکی پر اپنا کرم کردے آمین۔ 😰

Address

Sahiwal
57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Views HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News Views HD:

Share