Daily Awaz Time's Sahiwal

Daily Awaz Time's Sahiwal We resist any news from being suppressed.

11/09/2025

2825 likes, 89 comments. “ ゚viral ゚viral❤️😘❤️😘❤️😘❤️😘❤️😘❤️😘❤️😘❤️😘❤️😘🥰💞❤️ ”

10/09/2025

ابھی دوست نے پوچھا خوشحال اگر آپ محکمہ خوراک کے منِسٹر نورمحمد دومڑ کے ترجمان ہوتے تو ابھی محکمہ خوراک کے 21 ہزار 221 بوری گندم چوری کو کیسے مثبت پیش کرتے ؟

میں نے بتایا اللہ مجھے ایسی بےایمانی کی نوکری کرنے سے محفوظ رکھیں لیکن پھر بھی اگر ہوتا تو چوری ثابت ہونے کے بعد اب کہتا کہ وزیرخوراک نورمحمد دومڑ کے علاقے زیارت میں کئی ہفتوں سے کرفیو لگا ہوا ہے جس کی وجہ سے خوراک کی قحط لگ چکا ہے اگر یہ سلسلہ کچھ وقت مزید جاری رہا تو لوگوں کا بھوک سے مرنے کا شدید خطرہ تھا،

اس لیے نورمحمد دومڑ نے انسانیت کی خاطر بہتر یہی سمجھا کہ اگر حکومت اور قبائلی مشران دونوں فریقوں کے درمیاں صلح کرانے میں فی الحال ناکام ہیں تو اور کچھ نا سہی کم از کم محکمے کے گندم زیارت عوام پر قربان کردیتا ہوں تاکہ انسانی جانیں بچ سکے کیونکہ ایک جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے برابر ہے۔

میری طرح راجا لوگ تو بہت ہیں اس پر نورمحمد دومڑ کو دل ہی دل میں21 توپوں کی سلامی پیش کریں گے۔

حالانکہ مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ زیارت عوام کو 21 بوریاں بھی نہیں ملی ہیں بس صرف اپنی تنخواہ اور نورمحمد دومڑ کو خوش کرنے اور بچانے کی خاطر یہ چوری ایسے مثبت پیش کرتا۔😅

10/09/2025

’ٹرمپ کی میراث شکستگی کا شکار‘، اسرائیلیوں کا امریکی صدر سے غزہ جنگ ختم کروانے کا مطالبہ

جلالپور جٹاں برساتی نالہ بپھر گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ بائی پاس روڈ کے کنارے تک پانی پہنچ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں روڈ برساتی نالے کے ق...
10/09/2025

جلالپور جٹاں
برساتی نالہ بپھر گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ بائی پاس روڈ کے کنارے تک پانی پہنچ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں روڈ برساتی نالے کے قریب تمام جھگیاں زیر آب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانی ملحقہ آبادیوں میں داخل ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریسکیو 1122 ، پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت سے متاثرہ لوگ اپنے مویشی اور ضروری سامان لیکر ٹریکٹر ٹرالیوں اور گدھا گاڑیوں پر نقل مکانی پر مجبور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Already Shared Yesterday About That
10/09/2025

Already Shared Yesterday About That

10/09/2025

اگر سر والےناراض نہ ہوتےتو ابھی لکھتا کہ بلوچستان والو نیپال والو سےکچھ سیکھو، احتجاج کےبعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو ناپسند بادشاہ بھی بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔😅

10/09/2025

کسی نے پوچھا ڈِس انفارمیشن کیا اور کیسے ہوتی ہے ؟

میں نے اُنہیں بتایا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جب نیپال کی حالت دیکھی تو فوراً پشتونخوا ANP اورBNP کے ذمہ داران کے پاس مذاکرات اور مطالبات تسلیم کرنے کیلئے وفد بھیج دیا۔😁

10/09/2025

*بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پاکپتن میں 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے، 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر*

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے باعث دریا کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگیا۔

جیو نیوز کے مطابق بھارت نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت آبی وسائل کو دریائے ستلج میں پانی چھوڑےجانے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کردیا۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ دریائے ستلج میں اس وقت ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے اونچےدرجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔

دوسری جانب دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کےمقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور اب تک ضلع پاکپتن کے سیلاب زدہ علاقوں سے24974 افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سیلاب سے 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے اور 53 گاؤں جزوی زیرآب آئے ہیں، ضلع میں 64663 آبادی متاثر اور 66913 ایکڑ رقبہ سیلاب کی نذر ہوگیا جب کہ سیلابی علاقے سے 4106 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

10/09/2025
‏کالا باغ ڈیم کا متبادل"سواں ڈیم" کالا باغ ڈیم سے 40 کلومیٹر مشرق میں کالاباغ سے 8 گنا بڑی سٹوریج ممکن ہے جسے سواں ڈیم ک...
10/09/2025

‏کالا باغ ڈیم کا متبادل"سواں ڈیم"

کالا باغ ڈیم سے 40 کلومیٹر مشرق میں کالاباغ سے 8 گنا بڑی سٹوریج ممکن ہے جسے سواں ڈیم کہا جاتا ہے اس ایک ڈیم کے بنانے سے ملک کو اگلے ہزاروں سال تک کسی اور سٹوریج ڈیم کی ضرورت نہیں پڑے گی یہ سندھ سوات کابل کے بڑے سے بڑے سیلابوں کو تقسیم کر کے کنٹرول اور سٹورکرے گا۔ تربیلا سے پاکستان کا آدھا پانی گزرتا ہے ، سوات کابل اور سندھ میں اکٹھا سیلاب آئے تو پشاور کی وادی ڈوب جاتی ہے لیکن سواں ڈیم ہو تو تربیلا کا فلو ضائع کیے بغیر مہینوں تک موڑا یا بائی پاس کیا جا سکتا ہے اس سے پشاور کی وادی ہمیشہ کے لیے سیلابوں سے محفوظ ہو جائے گی ۔
تربیلہ ڈیم بننے سے دریائے سندھ کی سلٹ کے بہاؤ میں بہت بڑی رکاوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے زیریں سندھ کا علاقہ برباد ہو رہا ہے۔ڈیلٹا میں پانی پھینکنے کو زندگی موت کا مسئلہ بنا لیا گیا ہے لیکن اصل ضرورت تربیلہ کی سلٹ کو ریلیز کر کر نیچے بھیجنے کی ہے جسکے ساتھ جتنا چاھیں پانی آ جائے گا۔ اگر کالا باغ ڈیم بنایا جائے تو کابل اور سوات کی سلٹ بھی بند ہو جائے گی اور تربیلہ کی سلٹ نکالنا بھی ممکن نہیں رہے گا اس لیے سندھ کو بھی خوش کرنا ہے تو کالا باغ کی جگہ
"سواں ڈیم" منصوبے کے ہاتھ مضبوط کریں اس میں سندھ کی بھی زندگی ہے کیونکہ اسکی لنک چینل تربیلا کی اگلی پچھلی سلٹ نکالے گی۔ یہ سندھ کے بڑے سے بڑے سیلاب روکے گا، سندھ کو پورا سال پانی بھی دے گا،دریائے سندھ کو رواں بھی رکھے گا، ڈیلٹا کو سلٹ بھی دے گا، ماحولیات کو بچائے گا ،جنگلی حیات اور نباتات کو بچائے گا، پینے کے پانی کا معیار بہتر کرے گا پانی کی دستیابی کو ہمیشہ کے لیے ٹھیک کر دے گا اور صوبے جو پانی کی کمی پر لڑ رہے ہوتے ہیں اس جھگڑے کی جڑ کاٹ دے گا ۔
سواں ڈیم کالا باغ سے بہت بڑا ہے اس لیے کیری اوور سٹوریج کے رول کو صرف "سواں ڈیم" ہینڈل کر سکتا ہے اس کا سادہ مطلب یہ ہے کہ آپ سیلاب کے دنوں میں چار پانچ تربیلوں جتنا پانی بچا لیں پھر آپ کے پاس سردیوں اور گرمیوں میں اگلے جولائی تک پانی کی ریل پیل ہوگی اور اپ ایک دوسرے کا سر پھاڑنے اور ملک توڑنے کی دھمکیاں دینے سے باز آ جائیں گے۔ 1991 کے معاہدے میں سیلابے کی تقسیم کا فارمولا بھی دیا گیا تھا لیکن سیلاب کو جمع کرنے کا کوئی فارمولا نہیں ہے۔ صوبےاپنے حصے کا سیلاب دریاؤں کی ماحولیات کو بہتر کرنے کے لیے استعمال کریں تو آخر میں سارا پانی گھوم گھما کے سندھ میں ہی پہنچے گا انڈس ڈیلٹا اور گرین انڈس کے لیے چندے کھانے والے دانشور اگر سادہ حساب سمجھ لیں تو ان کا مقصد سواں سٹوریج کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔ دریا ہو یا ڈیلٹا، دونوں کو تازہ پانی اور صحت بخش سیلٹ چاہیے جو سواں ڈیم کے بغیر نا ممکن ہے۔ چھ کینال ہوں یا دس کینال سٹوریج بنائے بغیر خیالی پلاؤ ہیں۔ زراعت اور پانی کے علاوہ سواں ڈیم کا بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ چناب جہلم اور انڈس پر بھارتی منصوبوں کا شافعی توڑ ہے بلکہ اس کی مدد سے ہم بھارتی منصوبوں کو اپنے حق میں استعمال کر سکتے ہیں۔ بھارت سندھو پر جتنی چاہے سٹوریج بنا لے اس کا فائدہ ہمیں ہی ہوگا اگر ہم صرف نیچے سواں سٹوریج بنا لیں وہ ایسے کہ لداخ میں سٹوریج تو گلیشیئر کی طرح بے ضرر رہے گی اور انڈیا اس پانی کو کہیں موڑ بھی نہیں سکتا لیکن وہ پانی اگلی گرمیوں سے پہلے ریلیز کرنا ہی ہوگا کیونکہ گرمیوں میں اتنا ہی پانی مزید آجائے گا لیکن لداخ کا پانی جب کنٹرول طریقے سے آئے گا تو ہماری انڈس کیسکیڈ کی پیداوار مفت میں دگنی ہو جائے گی جو کہ پاکستان کی موجودہ ضرورت سے تین گنا ہے اور اس کی فی یونٹ کاسٹ چند پیسے ہوگی ۔ اسے بیک اپ کرنے کیلئے (کھرمنگ کھپلو لنک ہو تو بھارت بے بس ہوجائے گا
منقول

‎ ‎ ‎

یہ بہت غلط ہوا لیکن کیا رکشے کا شیشہ انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی ہے ؟رکشے کا شیشہ تھوڑنے کے میں بھی خلاف ہوں اور اُس کے ...
10/09/2025

یہ بہت غلط ہوا لیکن کیا رکشے کا شیشہ انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی ہے ؟

رکشے کا شیشہ تھوڑنے کے میں بھی خلاف ہوں اور اُس کے خلاف پوسٹ بھی کیا ہے حالانکہ اُس پر کئی سوالات بھی اُٹھے ہیں جن کے جوابات تلاش کررہے ہیں،

رکشے والے کے ساتھ میری دلی ہمدردی ہے اور ہمارے لوگوں کی سوشل میڈیا پر اُنکے ساتھ حد سے زیادہ ہمدردی نے مجھے سوچنے پر مجبور کردیا،

کچھ دن پہلے دھماکے سے 15 افراد جان کی بازی ہار گئے اور درجنوں زخمی ہوگئے ماضی میں اور ایسے بےشمار واقعات ہوئے ہیں ان سب پر ایک لفظ نہ لکھنے والے کل سے سوشل میڈیا پر رکشے کا شیشہ تھوڑنے پر شدید غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

میرا سوال صرف یہ ہے کیا رکشے کا شیشہ انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی ہے ؟

اگر ہاں تو الفاظ کے ذریعے میری طرف سے منافقت کا آن لائن سرٹیفیکٹ قبول کیجئے۔

اگر نہیں تو اُس ظلم کے خلاف کیوں ایک لفظ نہیں لکھا ؟

نوٹ: یہ سوال صرف اُن لوگوں سے ہے جو صرف رکشے کا شیشہ تھوڑنے کے خلاف لکھ رہے ہیں۔

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَExtremely heartbreaking news.Major Adnan Aslam has embraced martyrdom 💔Majo...
10/09/2025

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

Extremely heartbreaking news.
Major Adnan Aslam has embraced martyrdom 💔

Major Adnan Aslam, your bravery, courage, and service in protecting this nation will be remembered for generations. The death of a martyr gives life to the nation. Pakistan Zindabad 🇵🇰

Address

Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Time's Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awaz Time's Sahiwal:

Share