10/10/2025
ساہیوال اسمارٹ سٹی اڈا 89 چھ-آر کے قریب ٹریکٹر ٹینکی کے نیچے آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق 61 سالہ شخص ٹریکٹر کے پیچھے پانی کی ٹینکی کے ساتھ پودوں کو پانی دے رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے گر گیا اور ریورس ہوتی ٹینکی اس کے اوپر سے گزر گئی۔ متوفی کو شدید سر کی چوٹ لگی جسے ساہیوال ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔