History Adda

History Adda Student of Msc Hons Plant Pathology In University of Agriculture Faisalabad

05/01/2025
05/01/2025

Gallipoli Campaign 1915-16

28/05/2024

دھان کی فصل پر کئی قسم کے کیڑے حملہ کرتے ہیں۔ یہاں کچھ اہم کیڑے کی معلومات ہیں:

پتہ لپیٹ سنڈی (Leaf Folder): یہ کیڑا دھان کے پتوں کے کناروں کو لیس دار جالے سے جوڑ کر اندر ہی اندر چھپ کر سبز مادہ کھاتا ہے۔ اس کے پروانے کا رنگ زردی مائل سفید ہوتا ہے جو دھان کی زیادہ اچھی اور گھنی فصل میں اکا دکا پروانے نظر آنے پر ہی ڈال دی جاتی ہے۔

گڑوویں (Borers): گڑوویں دھان کے پتوں کو کھاتی ہے اور پیداوار کو نقصان پہنچاتی ہے۔

تیلہ (Brown Plant Hopper): تیلہ کا حملہ دھان کی پرالی مویشیوں کے لئے خطرناک ہوتا ہے۔

سفید پشت تیلہ (White Backed Planthopper): اس کا حملہ زیادہ ہری بھری اور گھنی فصل پر ہوتا ہے۔

کونفیڈار (Confidor): کونفیڈار کا استعمال تیلہ کے لیے کیا جاتا ہے۔

پلینم (Plenum): پلینم کو براؤن پشت تیلے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

پاڈان (Actara): پاڈان سفید پشت تیلے کے خلاف استعمال ہوتا ہے۔

دھان کی فصل کو ان کیڑوں کے حملے سے بچانے کے لئے مندرجہ ذیل اقدامات اخذ کریں:

دھان کو بروقت کاشت کریں اور بروقت کھادیں ڈالیں۔

کھیت کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔

منتقلی کے بعد دانے دار زہر کار ٹیپ یا پاڈان ڈالیں۔

دھان کو یوریا کھاد زیادہ تاخیر سے نہ ڈالیں۔

زیادہ ہری بھری اور گھنی فصل پر خصوصی توجہ دیں۔

کھیت کا معائنہ باقاعدگی سے کریں۔

18/04/2024

آبپاشی
پٹریوں پر کاشت ہونے والی کپاس کو پہلا پانی بوائی کے تین سے چار دن بعد، دوسرا، تیسرا اور چوتھا پانی 6 سے 9 دن کے وقفے سے لگائیں۔ اس کے بعد کی آبپاشی 15 دن کے وقفے سے حسب ضرورت کریں۔ ڈرل سے کاشت ہونے والی کپاس کو پہلا پانی 30 سے 35 دن بعد لگائیں اور اگلی آبپاشی 12 سے 15 دن بعد کریں۔ پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہونے پر ہر صورت آبپاشی کریں

17/04/2024

چھدرائی کا مقصد ایک تو پودوں کی تعداد پوری کرنا اور ان کا درمیانی فاصلہ یکساں رکھنا ہے اس کے علاوہ دوسرا مقصد کھیت میں صرف صحت مند پودے رکھے جائیں اور کمزور یا بیمار پودے کھیت سے نکال دئیے جائیں۔ چھدرائی کے بعد جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی بھی بہت ضروری ہے۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی بہتات کی وجہ سے فی ایکڑ پیداوار میں 50 فیصد تک کمی ہوجاتی ہے۔کھیت میں جڑی بوٹیاںاگ آنے کی وجہ سے کپاس کی فصل میںنمی کی کمی ہوتی ہے،پودوں کو خوراکی اجزاء کم ملتے ہیں اور یہ جڑی بوٹیاںنقصان دہ کیڑوںاور بیماریوں کی پناہ گاہ کے علاوہ ان کے پھیلائو کاکام کرتی ہیں۔ خاص طور پر یہ کپاس کی پتہ مروڑ وائرس ، سفید مکھی ، سبز تیلا اور ملی بگ کے پھیلائو کا باعث بنتی ہیں۔ کپاس کی جڑی بوٹیوں میں اٹ سٹ، لمب، مدھانہ گھاس، جنگلی چولائی، لہلی، قلفہ، تاندلہ، ہزار دانی اور ڈیلا وغیرہ اہم ہیں۔ فصل کو نقصان سے بچانے کے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی کا مناسب بندوبست کرنا چاہیے اس کے لیے ضروری ہے کہ زمین کی تیاری کے وقت پچھلی فصل کی باقیات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے

16/04/2024

کھادوں کا استعمال
کاشتکار بوائی سے پہلے زمین کا تجزیہ کروائیں اور اس تجزیہ کی رپورٹ کے مطابق کھادوں کا استعمال کریں تا کہ کپاس کی زیادہ پیداوار حاصل ہو۔ کمزور زمین میں پونے دو بوری ڈی اے پی، 1.5 بوری ایس او پی اور 3.5 بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں. درمیانی زمین میں 1.5 بوری ڈی اے پی، 1.5 بوری ایس او پی اور 3.25 بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں۔ زرخیز زمین میں 1.25 بوری ڈی اے پی، 1.5 بوری ایس او پی اور 3 بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں

15/04/2024

کھیلیوں پر کاشت
کھیلیوں پر کپاس دو طرح سے کاشت کی جاتی ہے
1) پلانٹر کے ذریعے (پلانٹر کھیلیاں بنانے کے ساتھ ساتھ بیج بھی لگاتا ہے). اس صورت میں پانی کی سطح بیج سے دو انچ نیچے رکھیں
2) ہاتھ سے بیج لگا کر بھی کپاس کی کاشت کی جا سکتی ہے۔ پہلے کھیلیوں میں 6 سے 7 انچ تک کی گہرائی میں پانی لگائیں اور اس کے فوراً بعد 1 انچ اوپر ہاتھ سے بیج لگائیں

15/04/2024

طریقہ کاشت
کپاس کی کاشت دو طرح سے کی جاتی ہے
ڈرل کاشت
کھیلیوں پر کاشت
ڈرل کے ساتھ کپاس کی کاشت کی صورت میں قطاروں کے درمیان فاصلہ 2.5 فٹ اور بیج 2 سے 2.5 انچ گہرا ہونا چاہیے۔

14/04/2024

If You like posts about Agriculture, Please like and share forward
Thanks

14/04/2024

وقت کاشت
پنجاب میں عام طور پر کپاس کی کاشت یکم اپریل سے 30 مئی تک کی جاتی ہے۔ لیکن بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لیے 15 مئی تک کاشت مکمل کریں۔
اگیتی کاشت
اپریل کے شروع میں کی جانے والی کاشت کو اگیتی کاشت کہا جاتا ہے
پچھیتی کاشت
وسط مئی کے بعد کی جانے والی کاشت کو پچھیتی کاشت کہا جاتاہے

13/04/2024

زمین کی تیاری
آب پاش اور بارانی علاقوں میں کپاس کی کاشت گندم کی کٹائی کے بعد شروع ہوتی ہے۔ جب گندم کی کٹائی مکمل ہو جاۓ اور آپ فصل کو زمین سے باہر نکال دیں تو کھیت کو پانی لگائیں۔ وتر کی حالت میں ہل چلائیں۔ زمین کو نرم کرنے کے کے لیے روٹا ویٹر کا استعمال کریں۔ زمین کو ہموار کرنے کے لیے لیزر لینڈ لیولر استعمال کریں۔ ڈرل سے کاشت کی صورت میں راؤنی کریں اور کھیلیوں پر کاشت کے لیے 2 مرتبہ ہل چلائیں

Address

Chak No 82/6-R Sahiwal
Sahiwal
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when History Adda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share