Daily Noor e Nazar

Daily Noor e Nazar ABOUT US:
NOOR_E_NAZAR Newspaper and web News TV Channel is the pioneer of News Channel in Pakistan

ہڑپہ میوزیم کے سامنے ایلیٹ فورس اہلکاروں کی مبینہ لوٹ مار، سیاح خوفزدہہڑپہ (خصوصی رپورٹ) ہڑپہ میوزیم کے عین سامنے پنجاب ...
28/12/2025

ہڑپہ میوزیم کے سامنے ایلیٹ فورس اہلکاروں کی مبینہ لوٹ مار، سیاح خوفزدہ
ہڑپہ (خصوصی رپورٹ) ہڑپہ میوزیم کے عین سامنے پنجاب پولیس کی ایلیٹ فورس کے تین اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر غیر قانونی ناکہ لگا کر سیاحوں اور راہگیروں کو ہراساں کرنے اور پیسے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے تھانہ ہڑپہ کی کارکردگی پر بھی سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
متاثرین کے مطابق اہلکار علی حیدر، اعظم خان اور احمد ڈوگر سادہ لباس میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی اور بغیر نیم پلیٹس کے موجود تھے اور براہ راست رقم کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاج پر شہریوں کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔ شہری نے تھانے جا کر تحریری شکایت جمع کرا دی ہے اور محکمانہ کارروائی نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تاحال پولیس حکام کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا، تاہم یہ واقعہ ایک بار پھر سیاحتی مقامات پر پولیس کے رویے اور اصلاحات کی فوری ضرورت کو اجاگر کر رہا ہے۔

روزنامہ نور نظر 27 دسمبر 2025
27/12/2025

روزنامہ نور نظر 27 دسمبر 2025

حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔ وزارت اقتصادی امور کے ا...
25/12/2025

حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے دو اہم منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔

وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق 330 ملین ڈالر مالیت کے سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن منصوبے اور 400 ملین ڈالر مالیت کے سرکاری ملکیتی اداروں کی ٹرانسفارمیشن پروگرام پر دستخط ہوئے۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق ٹرانسمیشن منصوبہ آنے والے پن بجلی کے منصوبوں سے 2300 میگاواٹ بجلی کی قابلِ اعتماد ترسیل ممکن بنائے گا۔

ترجمان کے مطابق سرکاری ملکیتی ادارے کے ٹرانسفارمیشن پروگرام سے ایس او ای ایکٹ اور پالیسی پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔

ترجمان کے مطابق اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر نے ان اقدامات کیلئے حکومتِ پاکستان کے مضبوط عزم کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق ایشیائی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں کا اصلاحاتی پروگرام حکومتِ پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔

اسلام آباد: (نور نظر نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لا...
25/12/2025

اسلام آباد: (نور نظر نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دے دیا۔

جاری کردہ اعلامیے میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کسی اور کے نام رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہے، سم کے غلط استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر ہوگی۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنی سمز اور ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کالز، میسجز اور ڈیٹا کے استعمال پر ضوابط کی پابندی بھی لازمی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

(نور نظر نیوز) سفاک ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر کرسمس کی خوشیاں منانے والے گھر پر فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ ا...
25/12/2025

(نور نظر نیوز) سفاک ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر کرسمس کی خوشیاں منانے والے گھر پر فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شہری اپنی چھت پر کرسمس کی تیاری کر رہے تھے، اوباش ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر سرفراز مسیح نامی شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا، زخمی سرفراز کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

لواحقین نے بتایا کہ ملزمان آزادانہ فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، اہل خانہ نے ٹی ایچ کیو میں ڈیڈ ہاؤس کے باہر ملزمان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول سرفراز مسیح 3 کمسن بچوں کا باپ تھا، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Address

Street Bees Line, Basti Ganj Shaker
Sahiwal
57170

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Noor e Nazar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Noor e Nazar:

Share

Category