Learn URDU with Iqra Saleem

Learn URDU with Iqra Saleem PMS URDU GENERAL Prepration/ PMS urdu Ministerial qouta/ PPSC urdu، Lecturer urdu

مستند اردو معلومات saleemپی پی ایس اردو کے عین معیار کے مطابق
22/09/2025

مستند اردو معلومات
saleem
پی پی ایس اردو کے عین معیار کے مطابق









اردو نوٹس Iqra Saleem پی پی ایس سی ون پیپر سلیبس اردو پورشن کے عین مطابق
21/09/2025

اردو نوٹس
Iqra Saleem
پی پی ایس سی ون پیپر سلیبس اردو پورشن کے عین مطابق






10/09/2025

ملت کا پاسباں شعر کے خالق: میاں بشیر احمد
۔
منقبت
ایسی صنف جس میں اعلی ہستیوں کی تعریف کی جاے۔
مطابقت سے مراد مقابلہ

10/09/2025

منیر شامی آرائش محفل داستان کا کردار ہے۔
لامکاں تالا مکاں شاعری کا مجموعہ: تصدق حسین خالد

10/09/2025

رضا علی عابدی کی کتاب " جرنیلی سڑک" صنف کے اعتبار سے سفر نامہ ہے

10/09/2025

اپنی خوشی خود تخلیق کریں ۔
تحریر : اقراء سلیم
آئیے خود سے سوال کرتے ہیں
خوشی کا حقیقی راز کیا ہے ؟؟؟
ہم اپنے اردگرد دیکھیں تو ہمیں ہمیشہ کچھ لوگ ایسے دیکھنے کو ملیں گے جو قابل رحم حالت کا شکار ہیں اور یقینا اس کی کوئی وجہ بھی نہیں ہوتی۔
وہ اپنی اس قابل رحم حالت کی کچھ نہ کچھ وجوہات بھی پیش کریں گے تاکہ وہ اپنی اس صورتحال کا جواز پیدا کر سکیں۔۔
لیکن اگر ہم ایسے لوگوں کا گہرا مشاہدہ کریں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ان کی اس صورتحال کی کوئی حقیقی وجہ سرے سے موجود ہی نہیں ہوتی ۔وہ برسوں سے ایسی صورتحال کو فیس کر رہے ہوتے ہیں اور اب یہ قابل رحم حالت ان کی زات کا حصہ بن کر ان کی اک پختہ عادت میں ڈھل چکی ہوتی ہے۔ایسے لوگوں نے اپنی اس حالت کے لیے اس قدر سرمایہ کاری کر رہی ہوتی ہے کہ یہ لوگ اچانک ایسی حالت سے دستبردار نہیں ہو پاتے۔پھر بھی کبھی کبھار اگر یہ بذات خود غایب ہو بھی جاے تو اس قابل رحم حالت کی تخلیق نو کے طریقے دریافت کر لیں گے۔یہ لوگ اس کے ساتھ ایسے چمٹے ہوے ہیں کہ اس کے بغیر زندہ رہ ہی نہیں سکتے۔
آپ سب اپنی روزمرہ زندگی میں کس کی جستجو کرتے ہیں ؟
خوشی کے حصول کی؟
اور آپ میں سے کتنے لوگ حقیقی خوشی کے حصول کے تجربے سے دوچار ہو پاتے ہیں؟
آپ کے نزدیک خوشی کی تعریف کیا ہے ؟
اس کے باوجود ہر شخص خوشی کی تلاش میں ہے۔
خوشی کا حصول ہر فرد کا حتمی مقصد ہے۔
آپ میں سے محض چند لوگوں کو پتہ ہوگا کہ خوشی کو کہاں تلاش کیا جا سکتا ہے۔
اور آپ میں سے بہت سے لوگ اپنے آپ سے باہر خوشی تلاش کرتے ہیں
آپ کس کے پیچھے بھاگتے ہیں؟
دولت ؟
اختیارات کا حصول؟
رتبہ یا مرتبہ؟
نام اور شہرت ؟
آپ خوشی کے سایے کے پیچھے بھاگ رہے ہیں جبکہ حقیقی خوشی تو آپ کے اپنے اندر موجود ہوتی ہے۔ذہن سے وجود میں آتی ہے
چلیں فرض کیا انسان کی بنیادی ضروریات کیا ہیں ؟
خوراک،لباس اور سر چھپانے کے لیے گھر ۔اگر انسان کی تینوں ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔۔۔۔ تو پیغام واضح ہے ہمیں کسی بڑی کامیابی یا شہرت کی ضرورت نہیں ہے۔اب اس لمحے۔۔۔۔۔ ہم اک دماغ کے حامل ہیں جو تمام تر بنیادی سازو سامان کا حامل ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے مکمل خوشی کے حصول کی۔۔۔۔
دیکھیں زندگی نشیب و فراز سے بھری ہویی ہے خوشی کے تجربے سے دوچار ہونے کے لیے ہمیں بہت سے منفی تجربات سے بھی گزرنا پڑتا ہے جس میں اداسی،ملال ،غصہ سبھی شامل ہوتے ہیں مگر یہ بہت تھوڑی دیر کے لیے ہوتے ہیں۔۔۔ جب بھی کبھی آپ کو لگے کہ خوش ہونا چاہیے تو آپ آپکو اک کامل ،مکمل انسان کے طور پر دیکھیں اور اپنے پاس موجود نعمتوں کا شمار کیجیے ۔۔اپ اک عجیب سی خوشی سے دوچار ہوں گے۔۔۔
سبھی انسان خوشی کے حصول کے لیے کوشاں ہوتے ہیں اور اس دوران وہ کئی قسم کے بحرانوں کا شکار بھی ہوتے ہیں۔انسان آزادی کے لیے کوشش کرتا ہے پھر بھی کسی نہ کسی قسم کی غلامی میں جکڑا ہوتا ہے۔کبھی کبھی ہم شہرت کے لیے کوشش کرتے ہیں مگر تذلیل ہمارا مقدر بن جاتی ہے۔۔۔
پیدا ہونے سے لے کر مرنے تک زندگی ہمارا مختلف طریقوں سے امتحان لیتی رہتی ہے، ان امتحانات میں کبھی ہم ہنستے ہیں،کبھی روتے ،،کبھی محبت کرتے ہیں کبھی نفرت کرتے ہیں ،کبھی فتح یاب ہوتے ہیں اور کبھی کبھی ناکامی ہمارا مقدر بنتی ہے۔
ہماری زندگی میں کبھی کبھار ہی ایسا مقام آتا ہے کہ ہم پورے دن میں کبھی مایوس نہ ہوے ہوں۔ورنہ مایوسی اور امید کا چولی دامن کا ہمیشہ سے ساتھ رہا ہے۔
اچھا خود سے سوچیں ! کیا آپ نے کبھی اس امر پر غور کیا ہے کہ آپ اکثر مایوس ہوتے ہیں یا ہوں گے تو آپ کو اس مایوسی سے نبردآزما ہونے کے لیے کیا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے ؟
اپنی زندگی کے ہر مرحلے پہ۔۔۔ آپ نے سوچا :
اگر میں یہ جاب حاصل کر لیتا ہوں ۔۔۔۔ یہی سب کچھ ہے ۔۔۔ اور میری زندگی سنور جاے گی ۔"
لیکن چند برسوں بعد اسی جاب نے آپکو ڈپریشن ،وقت کی کمی ،شوگر اور بلڈ پریشر کا تحفہ دیا
( جیسے میں ہر نماز میں اللہ سے اپنے لیے سترہ گریڈ کی جاب کی دعا کرتی رہتی اور ہو سکتا وہ جاب میرے حق میں قطعاً بہتر نہ ہو)
آپ نے سوچا : " اگر میری شادی ہو جاتی ہے ۔۔۔ یہی سب کچھ ہے ۔۔۔۔ اور میری زندگی سنور جاے گی ".
اور آپ جانتے ہیں اس کے بعد کیا ہوا؟؟؟
آپ کی اپنے ساتھی ساتھ ذہنی ہم آہنگی ہی نہ تھی ۔
تو سوچیں کہ حقیقی خوشی کہاں سے مل سکتی ہے۔
میرے نزدیک خوشی آپ کے اندر موجود ہوتی ہے بس اسے تلاش کرنا آنا چاہیے
خوش رہنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ کے اردگرد کی ہر چیز کامل ہو،اس کا مطلب یہ ہےاس حقیقت کےباوجود بھی خوش رہنے کا انتخاب کرنا ہے کہ یہ کبھی بھی کامل نہیں ہوگا۔
مایوسی کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کریں۔مایوسی آپ کی خوشی کے راستے میں حائل ہو گی مگر آپ خوش رہنے کا انتخاب کریں! اور اس قسم کی ذہنی سوچ کا حامل بنیں کہ کسی بھی قسم کی پریشانی اور مایوسی کو ہنسی میں اڑا دیں گے اور اس پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
کوشش کریں کہ ہمیشہ پُرامن رہیں،پریشانی اور مایوسی کو سر پر سوار مت ہونے دیں۔۔۔
یہ وقت بھی گزر جاے گا کہہ کر اس پریشانی میں بھی خوش رہنے کی کوشش کریں
اپنے اردگرد ایسے رفیق کا انتخاب کریں تو پریشانی میں بھی تسلی دینے والا اور اس میں سے بھی خوشی تلاش کرنے والا مثبت انسان ہو۔جب آپ کسی بھی قسم کی صورتحال میں پُرامن رہتے ہیں تو آپ اک خوش باش ذہنی زندگی کی طرف پہلا قدم بڑھاتے ہیں ۔اس سے آپ کی جسمانی صحت پر بھی اچھا اثر پڑے گا۔
ساتھ ساتھ ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ منفی جذبات سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟ اور منفی جذبات کس طرح ہمارے رویوں کے لیے نقصان دہ ہیں
دیکھیں ہمارے پاس دو راستے ہوتے ہیں کہ کسی بھی طرح کے نامساعد حالات میں ہم کیا کریں؟
سوچیں ہمارے پاس بس دو آپشنز ہوں
ایک خوش رہنا
دوسرا ناخوش رہنا۔
تو آپ کیا کریں گے ؟
یقینا آپ میں سے بہت سے لوگ خوش رہنے کو ترجیح دیں گے کیونکہ ناخوش رہنے سے کونسا وہ برے حالات ٹھیک ہو جانے ہوتے ؟ جس سے آپ گزر رہے ہیں ۔ تو خوش رہنا ہی خود سے خوشی کو تلاش کرنے کا ذریعہ ہے۔یہی راز ہے
یہ آپ کا اپنا فیصلہ ہے کہ آپ نے ناخوش رہنا ہے یا خود کو خوش رکھنا ہے۔دیکھیں
سوچیں اور پھر فیصلہ کریں اور پھر اس فیصلے سے پیچھے نہ ہٹیں۔۔۔خواہ کچھ ہی کیوں نہ ہو جاے۔۔۔ آپ قابل رحم حالت کا شکار ہی رہیں گے اگر آپ ناخوش رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔۔۔
اور اگر آپ خوش رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں تب اس فیصلے پر قائم رہیں ۔۔۔ اور جلد ہی آپ کو یہ احساس ہو گا کہ اصل میں خوشی ہے کیا؟
حقیقت میں خوشی آپ کے اندر موجود ہوتی ہے۔بس آپ نے خود سے خوشی تخلیق کرنی ہے اور پھر اس پہ مطمئن ہو جانا ہے۔

10/09/2025

افتخار عارف کا پہلا شاعری مجموعہ: مہر دو نیم۔

08/09/2025

جدا گانہ شعر شاعری کی جس صنف سے تعلق رکھتا ہے ؟
غزل
قصد کرنا: ارادہ کرنا
مکھی اور مکڑی نظم : علامہ اقبال کی ہے
ناول پیار کا پہلا شہر : مستنصر حسین تارڑ
غزل کا پہلا شعر مطلع کہلاتا ہے ۔
دیوان غالب کی پہلی اشاعت ادبی تنازع کی وجہ بنی۔

08/09/2025

دل اور دلی کی شاعری میر تقی میر کی تصنیف ہے ۔

Address

Sahiwal
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Learn URDU with Iqra Saleem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share