Sahiwal News

Sahiwal News Stay updated with the latest Sahiwal division news, breaking alerts, and daily updates from Okara, Pakpattan, and Chichawatni.

شہباز خان مردانہ تحصیل صدر پی ٹی آئی ساہیوال کے گھر پولیس کاچھاپہ ، شہباز خان کے گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث اُنکے بیٹے...
14/09/2026

شہباز خان مردانہ تحصیل صدر پی ٹی آئی ساہیوال کے گھر پولیس کاچھاپہ ، شہباز خان کے گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث اُنکے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

ساہیوال: پی ٹی آئی ایم پی اے میجر (ر) غلام سرور کا تھانوں کے گھیراؤ کا اعلان
14/09/2026

ساہیوال: پی ٹی آئی ایم پی اے میجر (ر) غلام سرور کا تھانوں کے گھیراؤ کا اعلان

PTI MPA Major (r) Ghulam Sarwar announces plan to engage local police in Chichawatni to protect long march participants ahead of the September 27 protest.

13/09/2026

ساہیوال: پی ٹی آئی ایم پی اے میجر (ر) غلام سرور کا تھانوں کے گھیراؤ کا اعلان

ساہیوال (پریس ریلیز) ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی 204 سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے میجر ریٹائرڈ غلام سرور نے 27 ستمبر لانگ مارچ کے حوالے سے اہم پارٹی پالیسی کا انکشاف کیا ہے۔

13 ستمبر کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء کو تحفظ دینے کے لیے اپنے حلقوں میں موجود تھانوں کی پولیس کو انگیج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میجر سرور نے احتجاج کی ذمہ داری پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور ورکرز کے ساتھ ساتھ ان نوجوانوں کے سپرد کی ہے جو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی سپورٹ یا ٹکٹ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پولیس کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے لیکن اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے پانچ روز کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس میں لانگ مارچ تک توسیع کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ لانگ مارچ میں مقامی پولیس نے مختلف شہروں میں کارکنان کو گرفتار کیا اور احتجاجی قافلوں کو اسلام آباد جانے سے روکا۔ اس بار پی ٹی آئی نے مختلف شہروں کی مقامی پولیس کو انگیج کرنے کے لیے یونین کونسلز کی سیاست کو متحرک کیا ہے۔ مختلف شہروں سے مقامی پولیس کے بیشتر اہلکار لانگ مارچ سے نبٹنے کے لیے پہلے ہی اسلام آباد میں طلب کر لیے گئے ہیں۔

پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026 نافذ — کم عمری کی شادی اب سنگین جرمایڈووکیٹ ریحان بخت کاٹھیا لاہور: پنجاب بھر میں "پ...
12/09/2026

پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026 نافذ — کم عمری کی شادی اب سنگین جرم

ایڈووکیٹ ریحان بخت کاٹھیا

لاہور: پنجاب بھر میں "پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026" مکمل طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے، جس کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر کسی بھی فرد کا نکاح اب قانوناً "چائلڈ میرج" قرار دیا جائے گا۔ نیا قانون 1929 کے پرانے میرج ریسٹرینٹ ایکٹ کی جگہ لے چکا ہے۔

واضح رہے کہ 2024 میں لاہور ہائیکورٹ نے عزکہ وحید کیس میں لڑکے اور لڑکی کی شادی کے لیے الگ الگ عمر مقرر کرنے کو غیر آئینی قرار دیا تھا، جس کے بعد قانون سازی میں یکسانیت لائی گئی۔

نکاح رجسٹرار کی ذمہ داری

نئے قانون کی سیکشن 3 کے تحت کوئی بھی نکاح رجسٹرار نابالغ کا نکاح رجسٹر نہیں کر سکتا۔ خلاف ورزی کی صورت میں ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مئی 2024 میں لاہور ہائیکورٹ نے جھوٹی عمر لکھنے والے رجسٹراروں کے خلاف از خود نوٹس بھی لیا تھا۔

نابالغ سے نکاح — اب واضح جرم

سیکشن 4 کے مطابق کسی بالغ شخص کا نابالغ کے ساتھ نکاح کرنا اب قانوناً جرم تصور ہوگا، جس کی سزا 2 سے 3 سال سخت قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کی گئی ہے۔ قانون میں واضح کیا گیا ہے کہ عمر کے بارے میں غلط بیانی بھی سزا سے استثنیٰ نہیں دے گی۔

رضامندی سے استثنیٰ نہیں

سیکشن 5 کے تحت نابالغ سے ازدواجی تعلق، رضامندی کے باوجود "چائلڈ ابیوز" شمار ہوگا۔ سزا 5 سے 7 سال قید اور کم از کم 10 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ اگست 2026 میں لاہور ہائیکورٹ نے ہنا اسلم کیس میں فیصلہ دیا کہ نابالغ کی رضامندی نکاح کو جائز نہیں بناتی۔

چائلڈ ٹریفکنگ اور سرپرست کی ذمہ داری

سیکشن 6 کے مطابق قانون سے بچنے کے لیے بچے کو حدود پار کروانا "ٹریفکنگ" کے زمرے میں آئے گا، جس کی سزا 5 سے 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہے۔ بچے کو پناہ دینے یا منتقل کرنے پر 3 سال تک قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

سیکشن 7 کے تحت سرپرست کی خاموشی یا لاپروائی بھی جرم قرار دی گئی ہے — نکاح کی اجازت دینا یا لاپروائی سے نہ روکنا، دونوں پر 2 سے 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

فوری انصاف، ناقابلِ ضمانت جرائم

سیکشن 8 تا 11 کے مطابق ایسے مقدمات صرف کورٹ آف سیشنز سنے گی اور خدشے کی بنیاد پر فوری "انجنکشن" جاری کیا جا سکتا ہے۔ تمام جرائم ناقابلِ ضمانت اور ناقابلِ راضی نامہ قرار دیے گئے ہیں، جبکہ فیصلہ 90 دن میں سنانا لازمی ہوگا۔

بچے کی بہتری مقدم

سیکشن 13 کے تحت نابالغ فریق کو مجرم یا متاثرہ سمجھا نہیں جائے گا، اور اس کی رضامندی یا بیان عدالتی تحویل کے فیصلے کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ اگست 2026 میں لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ نابالغ کی رضامندی عدالت کا حفاظتی اختیار ختم نہیں کرتی۔
عالمی تناظر
اقوامِ متحدہ کے مطابق 18 سال سے کم عمر ہر فرد "چائلڈ" ہے اور تحفظ کا حقدار ہے، جبکہ CEDAW کنونشن کے تحت نابالغ کے نکاح کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں۔ یونیسیف کے مطابق دنیا بھر میں 64 کروڑ خواتین بچپن میں بیاہی گئیں، اور اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ہدف (SDG 5.3) کے تحت 2030 تک اس رسم کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایکٹ پنجاب میں کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اس پر مؤثر عملدرآمد ہی بچوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتا ہے۔

پاکپتن: محکمہ ایجوکیشن کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر 40 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج​پاکپتن (خصوصی رپورٹ)اینٹی...
12/09/2026

پاکپتن: محکمہ ایجوکیشن کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر 40 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج

​پاکپتن (خصوصی رپورٹ)

اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن نے پاکپتن میں کاروائی کرتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (BS-17) کو شہری سے 40 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا۔

​ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی کی خصوصی ہدایات پر کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن پاکپتن کاشف ہاشمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی ایک کامیاب چھاپہ مارا۔

​ریڈ کے دوران محکمہ ایجوکیشن پاکپتن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (BS-17) کو شہری سے -/40,000 روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے نشان زدہ کرنسی نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔

​ترجمان اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن پاکپتن میں مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی اور مزید تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

ساہیوال: قبرستان کے پہلوانی اکھاڑے میں فائرنگ، نوجوان شدید زخمی، 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج​ساہیوال (نیوز ڈیسک)تھانہ سٹی ...
12/09/2026

ساہیوال: قبرستان کے پہلوانی اکھاڑے میں فائرنگ، نوجوان شدید زخمی، 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج

​ساہیوال (نیوز ڈیسک)

تھانہ سٹی ساہیوال کی حدود بھٹو نگر میں قبرستان کے قریب قائم پہلوانی اکھاڑے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ملزمان نے تنازع کے دوران محمد کاشف نامی نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔

​تفصیلات کے مطابق بھٹو نگر قبرستان میں واقع پہلوانی اکھاڑے پر کچھ افراد نے گھوڑے وغیرہ باندھ کر قبضہ کر رکھا تھا، جسے پیرا فورس نے کارروائی کرتے ہوئے واگزار کروایا۔ اس کارروائی کے رنج میں ملزمان دلاور عرف داؤ (رکشہ ڈرائیور)، احسن علی، فیصل اور دو نامعلوم افراد نے گالی گلوچ اور طیش میں آ کر حملہ کر دیا۔

​واقعے کے وقت متاثرہ نوجوان محمد کاشف اپنا گھوڑا کھول کر لے جا رہا تھا کہ ملزم دلاور عرف داؤ نے اس کے سر پر پسٹل کے بٹ مارے، جبکہ احسن علی نے سیدھی گولی چلا دی۔ گولی لگنے سے محمد کاشف شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

​پولیس سٹی ساہیوال نے مضروب محمد کاشف کی مدعیت میں نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعات 324، 148 اور 149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم، آخری اطلاعات تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ
11/09/2026

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ

چیچہ وطنی: ہڑپہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت 10 افراد زخمی​چیچہ وطنی (ریسکیو 1122)چک نمبر 3/10 ایل ہڑپہ کے قر...
11/09/2026

چیچہ وطنی: ہڑپہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت 10 افراد زخمی

​چیچہ وطنی (ریسکیو 1122)

چک نمبر 3/10 ایل ہڑپہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

​ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری ایک تیز رفتار ہائی ایس وین سڑک کنارے کھڑے فاریسٹ ڈویژن کے واٹر ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ واٹر ٹینکر سڑک کے ساتھ لگے پودوں کو پانی دینے کے لیے موجود تھا کہ شدید تصادم ہو گیا۔

حادثہ اتنا اچانک تھا کہ ہائی ایس وین کے پیچھے آنے والی مزید دو گاڑیاں بھی بر وقت بریک نہ لگا سکیں اور ایک دوسرے سے جا ٹکرائیں۔

​حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 22 سے 48 سال کے درمیان ہیں۔

​ریسکیو اہلکاروں نے 9 شدید زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ معمولی زخمی ہونے والے 1 شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

11/09/2026

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ساہیوال میں 10 'نواز شریف سکولز آف ایمیننس' قائم کرنے اور 14 مزید الیکٹرک بسیں دینے کا اعلان

​لاہور (نیوز ڈیسک): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے ارکان نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

​ملاقات کرنے والے وفد میں ارکانِ صوبائی اسمبلی ولایت شاہ، قاسم ندیم، ارشد ملک، نوید اسلم لودھی، رانا ریاض احمد اور محمد حنیف شامل تھے۔

​ساہیوال کے لیے مزید الیکٹرک بسوں کا اعلان

​وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ساہیوال کے شہریوں کے لیے بہترین اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جلد مزید 14 الیکٹرک بسیں مہیا کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ارکانِ اسمبلی نے بتایا کہ اس وقت بھی ساہیوال میں عارف والا بائی پاس، یوسف والا، نور شاہ، کے ایف سی بائی پاس، جنرل بس سٹینڈ تا کمیر، اڈہ شبیل اور بالا موڑ کے روٹس پر چلنے والی الیکٹرک بسوں سے ہزاروں شہری روزانہ مستفید ہو رہے ہیں۔

​شفافیت اور معیار پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

​وزیراعلیٰ نے ارکانِ اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ ساہیوال میں جاری تمام ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر کڑی نظر رکھیں۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا:

​"ہم نے ترقیاتی منصوبوں کو صرف بڑے شہروں تک محدود رکھنے کے بجائے گاؤں اور دیہات کی سطح تک پھیلا دیا ہے تاکہ ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر سہولیات مل سکیں۔"

​نواز شریف سکولز آف ایمیننس

​تعليمی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساہیوال ڈویژن کے لیے 10 جدید ترین 'نواز شریف سکولز آف ایمیننس' قائم کیے جا رہے ہیں۔ ان سکولوں کا معیار کسی بھی اعلیٰ پرائیویٹ سکول سے کم نہیں ہوگا اور یہاں امیر و غریب کے بچوں کو ترقی کے یکساں اور بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

​ارکانِ اسمبلی کا خراج تحسین

​صوبائی ارکانِ اسمبلی نے ساہیوال شہر کی بیوٹیفکیشن کے کاموں کو شاندار اور تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں یکساں ترقیاتی کاموں پر وزیراعلیٰ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

​ارکانِ اسمبلی نے ساہیوال اور دیگر شہروں میں سیوریج اور ڈرینج کے دیرینہ مسائل کے حل پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کے حقیقی اور بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

کمشنر ساہیوال کا ڈی پی ایس کیمبرج کیمپس کا دورہ، ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم​ساہیوال (خصوصی رپورٹ): کمشنر سا...
11/09/2026

کمشنر ساہیوال کا ڈی پی ایس کیمبرج کیمپس کا دورہ، ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم

​ساہیوال (خصوصی رپورٹ): کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیرِ صدارت ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج (ڈی پی ایس) کیمبرج کیمپس ساہیوال کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکول کی تعلیمی و انتظامی کارکردگی اور کیمپس میں جاری بقیہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

​اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی، وائس پرنسپل کیمبرج کیمپس مومنہ ایزد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ٹیکنیکل عمران خان اور محکمۂ بلڈنگ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

​اجلاس کے اہم نکات اور ہدایات:

​تفصیلی بریفنگ: پرنسپل ڈی پی ایس اکبر علی نے کمشنر ساہیوال کو کیمبرج کیمپس کے تعلیمی امور، انتظامی ڈھانچے اور جاری تعمیراتی کاموں کی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی۔

​ڈیڈ لائن اور تعمیل: کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ کیمپس کے تمام بقیہ ترقیاتی کام بغیر کسی تاخیر کے جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔

​تکنیکی معیار: انہوں نے واضح کیا کہ تمام مکینیکل اور الیکٹریکل کام کنسلٹنٹ کے منظور شدہ ڈیزائن کے عین مطابق انجام دیے جائیں۔

​کوالٹی پر عدم سمجھوتہ: کمشنر نے تاکید کی کہ تعمیراتی مواد کی مقدار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور اعلیٰ ترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

​اجلاس کے اختتام پر کمشنر ساہیوال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کی مسلسل نگرانی کریں تاکہ کیمبرج کیمپس کو جلد از جلد مکمل فعال کر کے طلباء کے لیے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Address

Yadgar Chowk, Yadgar Park
Sahiwal
57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahiwal News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sahiwal News:

Shortcuts

Share