Sahiwal Voice

Sahiwal Voice ساہیوال ڈویژن کی مستند آواز 🎤 ساہیوال وائس🎙️۔۔۔
خبریں، عوامی مسائل، حقائق اور خصوصی انٹرویوز — عوام کی آواز ،

Sahiwal Voice , People Voice ✌️

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہوزیراعظم نے ٹیلفونک گفتگو میں کہا کہ ...
22/09/2026

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم نے ٹیلفونک گفتگو میں کہا کہ حکومت معاشی طور پر کمزور اور متوسط طبقے کو ان مشکل حالات میں پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے وزیرِاعظم کے دورے کے بعد ملاقات کرنے اور اس امر پر مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

چیچہ وطنی: نوجوان قیادت کے حوالے سے عوامی رائے میں چوہدری اسد حنیف جٹ کا نام نمایاں چیچہ وطنی عوام میں نوجوان قیادت کی خ...
21/09/2026

چیچہ وطنی: نوجوان قیادت کے حوالے سے عوامی رائے میں چوہدری اسد حنیف جٹ کا نام نمایاں

چیچہ وطنی عوام میں نوجوان قیادت کی خواہش، والد کی وفات کے بعد چوہدری اسد حنیف جٹ کا نام عوامی و سیاسی حلقوں میں نمایاں

چیچہ وطنی: مرحوم چوہدری حنیف جٹ کی وفات کے بعد چیچہ وطنی کی سیاسی و عوامی فضا میں نوجوان قیادت کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ عوامی و سیاسی حلقوں میں ان کے صاحبزادے چوہدری اسد حنیف جٹ کا نام بھی زیرِ بحث ہے۔

حالیہ دنوں میں والدِ محترم کے جنازے کے موقع پر چوہدری اسد حنیف جٹ کی جانب سے عوام سے ہاتھ جوڑ کر معذرت کرنے کے انداز نے شہریوں کی توجہ حاصل کی۔

چوہدری اسد حنیف جٹ نے کہا کہ اگر ان کے والدِ محترم کے کسی پنچایتی فیصلے سے کسی کو رنج، ناراضگی یا تکلیف پہنچی ہو تو وہ اپنے والد کے جنازے پر تمام عوام سے ہاتھ جوڑ کر مانگتا ہیں۔

ان کے اس اظہارِ عاجزی کو عوامی و سیاسی حلقوں میں خاص توجہ حاصل ہوئی، جبکہ بعض شہریوں کی جانب سے یہ رائے بھی سامنے آئی کہ نوجوان نسل کو عوامی و سیاسی میدان میں آگے آنے کا موقع ملنا چاہیے۔

اب چیچہ وطنی میں یہ سوال بھی زیرِ بحث ہے کہ کیا چوہدری اسد حنیف جٹ اپنے والد مرحوم چوہدری حنیف جٹ کے عوامی خدمت کے سفر اور عوامی روابط کو آگے بڑھائیں گے؟

عوامی حلقوں میں یہ سوال بھی موجود ہے کہ چوہدری اسد حنیف جٹ مستقبل میں اپنے والد کی سیاسی و سماجی وابستگی کو کس انداز میں آگے بڑھاتے ہیں اور کیا وہ چیچہ وطنی کے عوامی مسائل کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کرتے ہیں۔

والد کی جدائی کا دکھ اپنی جگہ، تاہم اب چوہدری اسد حنیف جٹ کے سامنے ایک نیا سفر اور ایک بڑی ذمہ داری موجود ہے۔

اب آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ چوہدری اسد حنیف جٹ اپنے والد مرحوم چوہدری حنیف جٹ کی عوامی روایت کو کس حد تک آگے بڑھاتے ہیں اور چیچہ وطنی کی سیاسی و سماجی زندگی میں ان کا کردار کس سمت آگے بڑھتا ہے۔

ساہیوال: فرید ٹاؤن میں پولیس کا مبینہ قحبہ خانہ پر کریک ڈاؤن، نائکہ سمیت 6 ملزمان گرفتارساہیوال میں جرائم اور معاشرتی بر...
10/08/2026

ساہیوال: فرید ٹاؤن میں پولیس کا مبینہ قحبہ خانہ پر کریک ڈاؤن، نائکہ سمیت 6 ملزمان گرفتار

ساہیوال میں جرائم اور معاشرتی برائیوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے مبینہ قحبہ خانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نائکہ سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن ظفر وٹو اور چوکی انچارج کوٹ خادم علی شاہ سب انسپکٹر عامر ملک نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس ٹیم نے مبینہ قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر نائکہ نزیراں بی بی سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ مقام پر غیر اخلاقی سرگرمیوں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس کے بعد منصوبہ بندی کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کارروائی پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ معاشرتی برائیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور پُرامن معاشرے کے قیام کے لیے پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ضروری اطلاع برائے عوام الناس۔۔۔ چیچہ وطنی ایس ایچ او تھانہ سٹی  رائے قمر عباس نے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر شہریوں، ب...
10/08/2026

ضروری اطلاع برائے عوام الناس۔۔۔
چیچہ وطنی ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے قمر عباس نے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر شہریوں، بالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہرگز نہ دیں۔
انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ جشنِ آزادی کے دوران ون ویلنگ، تیز رفتاری، خطرناک کرتب اور ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کریں، کیونکہ ایسے اقدامات اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
رائے قمر عباس نے کہا کہ یومِ آزادی خوشی،امن، نظم و ضبط اور قومی جذبےکے ساتھ منایا جا سکے۔ چیچہ وطنی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پوری ذمہ داری سے فرائض انجام دے گی، تاہم اس سلسلے میں پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کسی بھی بڑھے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

17/07/2026
ساہیوال : سیکرٹری یونین کونسل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈ...
27/02/2026

ساہیوال : سیکرٹری یونین کونسل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن بشارت نبی کی خصوصی ہدایات پر کاروائی کرتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ساہیوال ارشد زمان وٹو اور اُن کی ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈ کرتے ہوئے سیکرٹری یونین کونسل محمد بوٹا چک نمبر89/6 آر ساہیوال کو شہری سے-/10,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزم نے شہری محمد اقبال سے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض /-10,000 روپے رشوت وصول کی، جو ریڈ کے دوران موقع پر برآمد کر لی گئی۔

اس بابت تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن ساہیوال

چیچہ وطنی جی ٹی روڈ کے سائیڈ پر ٹف ٹائل کی تنصیب  اور جی ٹی روڈ چیچہ وطنی کی بیوٹیفیکیشن کے منصوبے پر کام جاری
18/01/2026

چیچہ وطنی جی ٹی روڈ کے سائیڈ پر ٹف ٹائل کی تنصیب اور جی ٹی روڈ چیچہ وطنی کی بیوٹیفیکیشن کے منصوبے پر کام جاری

18/01/2026

ساہیوال 99 نو ایل میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،جانوروں کی آلائشوں سے تیار 160 لیٹر تیل برآمد ، مقدمہ درج، دو افراد گرفتار

17/01/2026

ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پارکنگ اسٹینڈ سے گاڑی چوری ہونے پر شہری کی شکایت، ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کی ہسپتال پارکنگ اسٹینڈ ٹھکیدار و عملہ کی سرزنش، شہری کو دادرسی کی یقین دہانی

16/01/2026

عوامی ڈپٹی کمشنر ساہیوال

Address

Sahiwal
57000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahiwal Voice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share