NewsMews.com

NewsMews.com NewsMews is Online News company, serving Video Audience in the Country & Abroad.NewsMews provide unb

سوات/ یوم استحصال کشمیر ریلیسوات۔ ملک بھر کی طرح سوات میں بھی یوم استحصال کشمیر بھر پور انداز میں منایا گیا۔سوات۔ ضلع بھ...
05/08/2025

سوات/ یوم استحصال کشمیر ریلی

سوات۔ ملک بھر کی طرح سوات میں بھی یوم استحصال کشمیر بھر پور انداز میں منایا گیا۔

سوات۔ ضلع بھر میں سکول کے بچوں نے ریلیاں نکال کر کشمیریوں سے اظہار یکجتی کی۔

سوات۔ بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

سوات۔ سکول کے بچوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے واشگاف نعرے لگائے ۔۔۔

گمشدگی کا اعلانابوبکر ولد اختر علی، عمر 16 سال، سکنہ اسلام پور مولا جبہ، کل بروز ہفتہ سے لاپتہ ہے۔ اگر کسی کو ان کے بارے...
03/08/2025

گمشدگی کا اعلان
ابوبکر ولد اختر علی، عمر 16 سال، سکنہ اسلام پور مولا جبہ، کل بروز ہفتہ سے لاپتہ ہے۔ اگر کسی کو ان کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو براہ کرم نیچے دیے گئے نمبر پر فوری رابطہ کریں۔
گھر والے شدید پریشان ہیں ۔۔۔
📞 رابطہ نمبر:
03467993380
03489102554

سوات کے لیے ایک اور اعزاز — شوال خان تھائی لینڈ کے لیے منتخبسوات سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ شوال خان کو نیشنل کمیشن آن د...
02/08/2025

سوات کے لیے ایک اور اعزاز — شوال خان تھائی لینڈ کے لیے منتخب

سوات سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ شوال خان کو نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (NCRC) کی جانب سے تھائی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو کہ پورے علاقے کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

شوال خان نے بچوں کے حقوق کے لیے اپنی مسلسل محنت، لگن اور جذبے سے نہ صرف قومی سطح پر خود کو منوایا بلکہ اب بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تھائی لینڈ میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کی یہ کامیابی بچوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کے فروغ کے لیے ایک روشن مثال ہے۔

نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کے ساتھ ان کی خدمات اور اب بین الاقوامی پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ باصلاحیت اور بیدار ہے۔ یقین ہے کہ شوال خان تھائی لینڈ میں نہایت وقار، اعتماد اور بصیرت کے ساتھ بچوں کے مسائل کو اجاگر کریں گے۔

یہ کارنامہ سوات کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن راہ متعین کرتا ہے اور ثابت کرتا ہے کہ ہمارے نوجوان عالمی سطح پر مثبت تبدیلی کے سفیر بن سکتے ہیں ۔۔۔

یوٹیلیٹی سٹورز کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا ۔۔۔
01/08/2025

یوٹیلیٹی سٹورز کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا ۔۔۔

پٹرول 7 روپے 54 پیسے سستاڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کا اضافہ ۔۔۔
31/07/2025

پٹرول 7 روپے 54 پیسے سستا
ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کا اضافہ ۔۔۔

صحافی معاشرے کا آنکھ اور کان ہیں، جن مسائل کو اجاگر کریں گے ہم اس پر ایکشن لیں گے، ڈی پی او سوات محمد عمر خانسوات میڈیا ...
31/07/2025

صحافی معاشرے کا آنکھ اور کان ہیں، جن مسائل کو اجاگر کریں گے ہم اس پر ایکشن لیں گے، ڈی پی او سوات محمد عمر خان

سوات میڈیا کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے چیئرمین وحید اللہ سواتی اور صدر رفیع اللہ خان کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں صحافت، عوامی مسائل، اور پولیس کے ساتھ صحافیوں کے باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی پی او محمد عمر خان نے کہا کہ "صحافی معاشرے کا آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ وہ جن مسائل کو اجاگر کریں گے، ہم ان پر فوری ایکشن لیں گے۔ صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں، ان کی مثبت رپورٹنگ سے ایک باشعور اور پُرامن معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے میں صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ ضلعی پولیس عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر وقت سرگرم عمل ہے اور میڈیا کی رہنمائی سے ہم مزید بہتری لا سکتے ہیں۔ ڈی پی او نے سوات کے صحافیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سچائی اور انصاف کے لیے آواز بلند کرتے آئے ہیں، اور پولیس ایسے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین سوات میڈیا کلب وحید اللہ سواتی نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے ہر موقع پر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ میڈیا کلب صحافیوں کی تنظیم سازی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

یونین آف جرنلسٹس کے صدر رفیع اللہ خان نے کہا کہ ہمارے ساتھی قلم اور کیمرے کے ذریعے عوامی مسائل اجاگر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور میڈیا مل کر علاقے میں امن قائم رکھنے اور جرائم کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس ملاقات میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر صمد انجم، میڈیا کلب کے جنرل سیکرٹری واحد زمان، سلمان یوسفزئی، قوت خان، سلمان جان، شوکت میرخیل، ارشد خان، عجب خان، اسماعیل بابر، سیلمان خان اور دیگر صحافی بھی شریک تھے ۔۔۔

مٹہ سوات۔پاکستان تحریک انصاف پارلمینٹرین کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد انور زمان خان ایڈووکیٹ اور ناصر اللہ خان ناصر موجو...
31/07/2025

مٹہ سوات۔پاکستان تحریک انصاف پارلمینٹرین کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد انور زمان خان ایڈووکیٹ اور ناصر اللہ خان ناصر موجودہ سیاسی اور صوبے میں امن و امان کے صورتحال پر سوات میڈیا کلب اور مٹہ پریس کلب کے وفد سے بات چیت کررہےہیں ۔۔۔

حکومت نے بیرونِ ملک سے آن لائن منگوائی جانے والی اشیاء اور سروسز پر 5فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم کر دیا، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا...
31/07/2025

حکومت نے بیرونِ ملک سے آن لائن منگوائی جانے والی اشیاء اور سروسز پر 5فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم کر دیا، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔۔۔

ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شوزب عباس نے ٹورازم پولیس کو کالام میں موجود سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدای...
31/07/2025

ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شوزب عباس نے ٹورازم پولیس کو کالام میں موجود سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
خراب موسم کے پیش نظرسیاحوں کو دریا کے کنارے سے دور رہنے اور محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
ہوٹل اور ریسٹورینٹ مالکان کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور سیاحوں پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے ۔۔۔

ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے آئمہ کرام کو ماہانہ وظائف کی ادائیگی کے مسئلے کے حل کی یقین دہانیڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان ...
31/07/2025

ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے آئمہ کرام کو ماہانہ وظائف کی ادائیگی کے مسئلے کے حل کی یقین دہانی

ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت سے آئماء مساجد کے ایک نمائندہ وفد نے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے ماہانہ وظائف کے بقایاجات کی ادائیگی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر کو بقایاجات کی موجودہ صورتحال اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کی درخواست کی۔ ڈپٹی کمشنرسوات سلیم جان مروت نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئمہ کرام کی خدمات قابل تحسین ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وظائف کی ادائیگی سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے تاکہ آئندہ کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ ملاقات کے اختتام پر ملک و قوم کی امن و سلامتی اور بقاء کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔۔۔

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے محکمہ صحت کے سینیئر آفسر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ملزم ظاہر شاہ س...
31/07/2025

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے محکمہ صحت کے سینیئر آفسر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ملزم ظاہر شاہ سیکشن آفیسر جنرل محکمہ صحت عدنان مروت کے آفس میں رشوت کی رقم وصول کررہا تھا۔

زرائع کے مطابق ملزم کو آڈٹ اعتراضات ختم کرنے کے لیے 20 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔۔۔

صحافیوں کی مثبت اور بیلنس رپورٹنگ سے بہترین معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر سواتسوات میڈیا کلب اور یونین آف جرنل...
30/07/2025

صحافیوں کی مثبت اور بیلنس رپورٹنگ سے بہترین معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر سوات

سوات میڈیا کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے چیئرمین وحید اللہ سواتی اور صدر رفیع اللہ خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحافت، عوامی مسائل، اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی روابط کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سلیم جان مروت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں، اور ان کی مثبت اور بیلنس رپورٹنگ سے ایک بہترین اور باشعور معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں صحافیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے اور صحافیوں کی رہنمائی و نشاندہی سے مسائل کے حل میں مزید بہتری آ سکتی ہے۔ سلیم جان مروت نے سوات کے صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سچائی اور انصاف کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں، جسے ضلعی انتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین سوات میڈیا کلب وحید اللہ سواتی نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے ہر موقع پر عوامی مسائل کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کلب صحافیوں کو منظم کرنے اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

یونین آف جرنلسٹس کے صدر رفیع اللہ خان نے کہا کہ صحافی ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات میڈیا کلب کا قیام صحافیوں اور شعبہ صحافت کے طلبہ و طالبات کو ایک فعال پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے اور صحافت کے میدان میں ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
اس موقع پر سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر صمد انجم، جنرل سیکرٹری واحد زمان، سلمان یوسفزئی، قوت خان، سلمان جان، شوکت میرخیل، ارشد خان، عجب خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔۔۔

Address

Sultan Tower, Saidu Sharif Road, Makan Bagh Mingora, Swat, Khyber Pakhtunkhwa
Mingora
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NewsMews.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NewsMews.com:

Share