08/07/2025
سوات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری۔
ایس ایچ اُو تھانہ فتح پور محمد آٰیاز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری و منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لئے۔
مدعی عمر علی ولد گل رحمان ساکن باغ ڈھیرئی نے تھانہ فتح پور پولیس کو اپنے موٹر سائیکل کے گمشدگی کی رپورٹ کی تھی۔ جس پر ایس ایچ اُو تھانہ فتح پور محمد آیاز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں صابر حسین عرف بیرے ولد عمر ذاہد سکنہ باغ ڈھیرئی، امجد ولد خان محمد سکنہ باغ ڈھیرئی ، عمر حیات ولد حیات خان سکنہ فتح پور شامل ہیں۔ گرفتار موٹر سائیکل چوروں سے 3 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
اسی طرح مسمی ضمیر رحمان ولد امیر غازی سکنہ نویکلے نے اپنے ایک عدد گیٹ کے متعلق رپورٹ کرکے جس پر بھی کارروائی کرتے ہوئے غلام حسین ولد سوال فقیر ، ممتاز ولد پیر محمد ساکنان نویکلے کو گرفتار کر کے جنکے قبضہ سے چوری شدہ گیٹ برامد کیا۔
منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم صابر حسین کے قبضہ سے 103گرام آئیس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔