Sakrand News Alert

Sakrand News Alert فوری اور مصدقہ خبر۔

10/08/2026
14 اگست کی چھٹی کا اعلان ۔۔
10/08/2026

14 اگست کی چھٹی کا اعلان ۔۔

09/08/2026

جسقم رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی خیرپور سے ساتھیوں سمیت گرفتار ۔۔

09/08/2026

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ کی ویڈیو سامنے آگئی
افواہوں کے بعد خبرایجنسی مہر نے کلپ جاری کیا

09/08/2026

یہ تین بندے 6 تاریخ دوپہر دو بجکر 26 منٹ پر علی کمینیکیشن نزد میزان بینک سکرنڈ پر پیسے نکلوانے آئے اور ہرے کپڑے والے نے چور چھپے کائونٹر پر رکھے اسپیکر سے میموری کارڈ نکال کر چھپا لیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرے کپڑے پہنے بندے نے اسپیکر سے کارڈ نکالا اور چھپایا ۔ اگر کوئی انہیں جانتا ہے تو رہنمائی کرے تاکہ ان چوروں کو پکڑا جا سکے اور دیگر بھی ایسے چوروں سے احتیاط کریں جو دکانوں سے چھپ کر سامان چراتے ہیں۔۔ #چور #سکرنڈ

09/08/2026

Face recognition app FRAMES use
فريمز ايپ میں حاضری‘ *ٹائم ان* يا *ٹائم آئوٹ* کا طریقہ ۔




09/08/2026

بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیے جا رہے ہیں، نجمی عالم

شہید بینظیر آباد ڈویژن میں ماڈل کچی آبادیاں قائم کریں گے، سڑکوں، صاف پانی، صحت و صفائی سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی

نواب شاہ: صوبائی مشیر برائے سندھ کچی آبادی اتھارٹی و ہیومن سیٹلمنٹ سید نجمی عالم نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بھر کی کچی آبادیوں میں رہائش پذیر غریب افراد کو ان کے گھروں اور املاک کے مالکانہ حقوق (رجسٹری) فراہم کیے جا رہے ہیں، تاکہ غریب عوام اپنے اور اپنی اولاد کے مستقبل کے لیے بے فکر ہوکر مالکانہ حقوق کے ساتھ اپنے گھروں کی تعمیر کرسکیں۔

صوبائی مشیر سید نجمی عالم ایک روزہ دورے پر نواب شاہ پہنچے، جہاں انہوں نے جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے سندھ کچی آبادی اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ شہید بینظیر آباد میں پرچم کشائی کی، کیک کاٹا اور شجرکاری بھی کی۔ بعد ازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر آباد ڈویژن کے تینوں اضلاع میں جلد ماڈل کچی آبادیاں قائم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کی کچی آبادیوں کے مکینوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ کچی آبادیوں میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنانے سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سید نجمی عالم نے کہا کہ شہید بینظیر آباد ڈویژن کے تینوں اضلاع میں مزید کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرکے وہاں انفراسٹرکچر کی ترقی کے کام شروع کیے جائیں گے۔ حکومت سندھ کی جانب سے کچی آبادیوں کے مکینوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کی کچی آبادیوں میں بھرپور شجرکاری مہم بھی شروع کی جا رہی ہے، سرسبز و شاداب آبادیاں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ’’گرین و کلین سندھ‘‘ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عظیم مشن ہے، جسے کامیاب بنانے کے لیے حکومت میں شامل تمام وزراء اور متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

بعد ازاں صوبائی مشیر سید نجمی عالم نے افسران اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ تعلقہ دوڑ اور سکرنڈ میں قائم کچی آبادیوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی رہائشیوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کیے اور درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر موجود افسران کو احکامات جاری کیے۔

سکرنڈ کی وارث شاہ کالونی میں منعقدہ تقریب کے دوران صوبائی مشیر سید نجمی عالم نے مختلف کچی آبادیوں کے درجنوں غریب رہائشیوں کو ان کے زیر قبضہ املاک کے مالکانہ حقوق (رجسٹری) کے کاغذات بھی حوالے کیے۔

اس موقع پر ایم پی اے غلام قادر چانڈیو، ضلعی جنرل سیکریٹری علی حیدر شاہ، سیکریٹری/ڈائریکٹر جنرل سندھ کچی آبادی اتھارٹی اطہر حسین میرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر جرار الحسنین میمن، ریجنل ڈائریکٹر شہید بینظیر آباد ڈویژن راشد حسین قریشی سمیت دیگر افسران، سیاسی رہنما اور معززین بھی موجود تھے۔

سکرنڈ: مسجد میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی، مولوی پولیس کے حوالےسکرنڈ کے قریب گاؤں دلیل ڈیرو کی مسجد میں مبینہ طور پر ایک ...
08/08/2026

سکرنڈ: مسجد میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی، مولوی پولیس کے حوالے

سکرنڈ کے قریب گاؤں دلیل ڈیرو کی مسجد میں مبینہ طور پر ایک کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق مولوی احمد خان لاکھو، جس کا تعلق نیو سعید آباد سے بتایا جا رہا ہے، کو انڑ برادری کے کمسن بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کرتے ہوئے اہلِ خانہ نے پکڑ لیا۔

واقعے کے بعد اہلِ خانہ نے ملزم کو پکڑ کر پنہل خان چانڈیو تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مولوی احمد خان لاکھو کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اصل حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

نوٹ: ذیل میں دی گئی تصویر مبینہ طور پر گرفتار مولوی احمد خان لاکھو کی ہے۔

Address

Sakrand

Telephone

+923003209990

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sakrand News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sakrand News Alert:

Shortcuts

Share