03/08/2025
جب کسی کو موبائل فون پر کال کی جائے اور اٹینڈ نہ ہو تو کچھ دیر صبر کر لینا چاہیئے۔۔ ہو سکتا ہے بندہ سو رہا ہو۔۔ اسکی طبعیت خراب ہو ۔۔ باتھ روم میں ہو۔۔ نماز پڑھ رہا ہو یا کسی ایسی صورتحال میں ہو کہ فوری کال اٹینڈ نہ کر سکتا ہو۔۔ باربار کال کرتے رہنا بھی ایک طرح کی بدتہذیبی ہے۔۔
جس نے کال اٹینڈ کرنی ہے وہ پہلی کال پر بھی اٹینڈ کر لے گا اور جس نے نہیں کرنی اسے جتنی بار مرضی کرتے رہیں وہ نہیں کرے گا اس لئے کچھ حوصلے اور صبر سے کام لینا چاہیئے۔ ہر بندے کا حق ہے کہ وہ کسی سے کب ملنا یا بات کرنا چاہتا ہے یا کسی وقت نہیں بھی چاہتا۔۔ اس میں ناراض ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم کسی سے ملنے جاو اور تین بار دستک دینے پر وہ گھر سے باہر نہ آئے یا دروازہ نہ کھولے تو بنا ناراض ہوئے واپس پلٹ آو۔۔ موبائل فون پر کال کرنا بھی دستک دینے جیسا ہی ہے۔
بشارت حمید