Muhabbat-E۔Ehle Bait

Muhabbat-E۔Ehle Bait Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhabbat-E۔Ehle Bait, Hashmian, Sambrial.

رسولِ خدا ﷺ کے گھرانے سے محبت ہمارا ایمان ہے۔
علم، ادب، اور عقیدت کا سفر — اہلِ بیت علیہم السلام کی روشنی میں۔
"قُل لا أَسأَلُكُم عَلَيهِ أَجرًا إِلَّا المَوَدَّةَ فِي القُربىٰ"
(القرآن 42:23)
ہم اہلِ بیتِ اطہار سے سچی محبت اور عقیدت کے پیغام رساں ہیں۔

*👈🏻 آج کی بات:*مُخلص ہونا سب سے پُرکشش جذبہ ہے،اگر آپ کسی کو کچھ نہں دے سکتے تو الفاظ تو دے سکتے ہیں نا،کہ آپ کے کُچھ ال...
14/08/2025

*👈🏻 آج کی بات:*
مُخلص ہونا سب سے پُرکشش جذبہ ہے،اگر آپ کسی کو کچھ نہں دے سکتے تو الفاظ تو دے سکتے ہیں نا،کہ آپ کے کُچھ الفاظ ہی کسی کے راہِ حیات بن جائیں،روشنی بنیں خود کیلئے بھی،دوسرں کیلئے بھی۔

اِنْ نَلْتِ يَا رِيْحَ الصَّبَا - قصیدۂ نعتیہ منسوب بہ امام زین العابدین (مع ترجمہ)                                     ...
05/08/2025

اِنْ نَلْتِ يَا رِيْحَ الصَّبَا - قصیدۂ نعتیہ منسوب بہ امام زین العابدین (مع ترجمہ) اِنْ نَلْتِ يَا رِيْحَ الصَّبَا يَوْمًا اِلٰي اَرْضِ الحَرم
بَلِّغْ سَلاَمِيْ رَوْضَةً فِيْهَا النَّبِيُّ المُحْتَرَم
اے بادِ صبا، اگر تیرا گزر سرزمینِ حرم تک ہو
تو میرا سلام اس روضہ کو پہنچانا جس میں نبیِ محترم تشریف فرما ہیں

مَنْ وَّجْهُهُ شَمْسُ الضُّحٰي مَنْ خّدُّهُ بّدْرُ الدُّجٰي
مَن ذآتُهُ نُورُ الهُديٰ مَنْ كَفُّهُ بّحْرُ الْهَمَمْ
وہ جن کا چہرۂ انور مہرِ نیمروز ہے اور جن کے رخسارتاباں ماہِ کامل
جن کی ذات نورِ ہدایت، جن کی ہتھیلی سخاوت میں دریا

قُرْأنُهُ بُرْهَانُنَا نََسْخاً لاَدْيَانِ مَّضَتْ
اِذْجَاءَنَا اَحْكَامُهُ كُلُّ الصُّحُفِ صَارَ الْعَدَمْ
اُن کا (لایا ہوا) قرآن ہمارے لئے واضح دلیل ہے جس نے ماضی کے تمام دینوں کو منسوخ کر دیا
جب اس کے احکام ہمارے پاس آئے تو (پچھلے) سارے صحیفے معدوم ہو گئے

اَكْبَادُنَا مَجْرُوحَةٌ مِنْ سَيْفِ هِجْرِ الْمُصْطَفٰي
طُوْبيٰ لآهلِ بَلْدَةٍ فِيْهَا النَّبِيُّ المُحْتَشَمْ
ہمارے جگر زخمی ہیں فراقِ مصطفیٰ کی تلوار سے
خوش نصیبی اس شہر کے لوگوں کی ہے جس میں نبیِ محتشم ہیں

يَالَيْتَنِي كُنْتُ كَمَنْ يَّتَّبِعْ نَبِيَاً عَالِماً
يَوْماً وَلَيْلاً دَائِماً وَارْزُقْ كَذَلِيْ بِالكَرَمْ
کاش میں اس طرح ہوتا جو نبی کی پیروی علم کے ساتھ کرتا ہے
دن اور رات ہمیشہ یہی صورت اپنے کرم سے عطا فرما

يَا رَحْمَةً لِّلعَالَمِين اَنْتَ شَفِيْعُ المُذْنِبِينْ
اَكْرِمْ لَنَا يَوْمَ الحَزيْن فَضْلاً وَّجُوْداً وَّالكَرَمْ
اے رحمتِ عالم آپ گناہ گاروں کے شفیع ہیں
ہمیں قیامت کے دن فضل و سخاوت اور کرم سے عزت بخشئے

يَا رَحْمَةً لِّلعَالَمِينْ اَدْرِكْ لِزَيْنِ الْعَابديْن
مَحْبُوْسِ اَيْدِ الظَّالِمِينْ فِيْ الْمَوْكَبِ وَالْمزْدَحَمْ
اے رحمتِ عالم زین العابدین کو سنبھالیے
وہ ظالموں کے ہاتھوں میں گرفتار بھیڑ میں ہے

(امام زین العابدین)

*رسول اللہ ﷺ کی اطاعت و محبت*مولانا شعیب احمد فردوسسرورِ کونین، خاتم الانبیاء، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے امت پر احسانات بے ح...
04/08/2025

*رسول اللہ ﷺ کی اطاعت و محبت*
مولانا شعیب احمد فردوس

سرورِ کونین، خاتم الانبیاء، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے امت پر احسانات بے حد و بے شمار ہیں۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات کا علم، اس کی خوشنودی کے حصول اور ناراضی سے بچنے کے طریقوں کا علم ہمیں سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے واسطے سے ہی عطا ہوا ہے۔

اگر اس امت کو’’ بہترین امت ‘‘ کہا گیا ہے تو یہ نبی کریم ﷺ ہی کا فیضان و احسان ہے۔ جس طرح تمام مخلوقات میں سب سے افضل و اکمل نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں، اسی طرح امت پر آپ ﷺ کے حقوق بھی سب سے بڑھ کر ہیں، ان میں سے چندیہ ہیں:1۔آپ ﷺ کی اطاعت و اتباع کرنا۔2۔نبی کریم ﷺ کی محبت کا دل میں ہونا۔ 3۔سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی عظمت اور ادب و احترام بجالانا۔ 4۔آپ ﷺپر درودوسلام کے ھدایا بھیجتے رہنا۔

اطاعت و اتباع رسول ﷺ :۔ اطاعت و اتباع کے معنیٰ ہیں "حکم ماننااور پیروی کرنا"۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کئی مقامات پر نبی کریم ﷺ کی اطاعت و اتباع اور آپ ﷺ کی پیروی کا حکم دیا ہے۔ سورۃ الانفال میں ارشاد فرمایا:" اور اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کرو، اگر تم ایمان والے ہو۔" ایک مقام پر رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کو اللہ کی اطاعت قرار دیا گیا۔ چناں چہ فرمایا: "جس شخص نے رسولﷺ کی اطاعت کی،اس نے (درحقیقت) اللہ( ہی)کی اطاعت کی۔"(سورۃ النساء: 80)حضور سرور دو عالم ﷺ کی اطاعت اس طور پر ہو کہ اطاعت غلامی بن جائے۔

سورۂ آل عمران آیت31 میں اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کے حصول کو نبی کریمﷺ کی اطاعت و اتباع کے ساتھ مشروط قرار دیا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایک مسلمان کے لئے نبی کریمﷺ کی اطاعت و اتباع کس قدر اہم اور ضروری ہے۔

نبی کریمﷺ کی ذاتِ گرامی سے غایت درجہ عشق و محبت:۔ آں حضرتﷺ کا دوسرا حق امت پر یہ ہے کہ ہر مسلمان نبی کریمﷺ سے سچی محبت کرے۔ آپﷺ کی ذات اقدس کو اپنے والدین، بہن بھائیوں، اپنی اولاد، دوست احباب، اعزہ واقارب، اپنے اموال و تجارت حتیٰ کہ اپنی جان سے بھی زیادہ محبوب رکھے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے:" نبیﷺ مومنوں کے ساتھ خود ان کی جان سے بھی زیادہ تعلق رکھتے ہیں۔"(سورۃ الاحزاب: 6)

ایک اور آیت مبارکہ میں ارشاد فرمایا گیا:" (اے پیغمبر) آپ (مسلمانوں سے) کہہ دیں کہ اگر تمہارے باپ، تمہارے بیٹے، تمہارے بھائی، تمہاری بیویاں، تمہارا خاندان، وہ مال و دولت جو تم نے کمایا ہے ، وہ کاروبار جس کے مندا ہونے (گھٹ جانے) کا تمہیں اندیشہ ہے، اور وہ مکان جو تمہیں پسند ہیں، تمہیں اللہ اور اس کے رسول ﷺسے اور اس کے راستے میں جہاد کرنے سے زیادہ محبوب ہیں، تو انتظار کرو، یہاں تک کہ اللہ اپنا (سزا کا) فیصلہ صادر فرما دے۔" (سورۃ التوبہ:24)

نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: " تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا، جب تک میں اسے اس کے والدین، اس کی اولاد اور سب لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔(صحیح بخاری:15)

اے مالک لذت گناہ سے مجھے ناآشنا کردے

مجھے بس عشقِ محمد ﷺمیں فنا کر دے

سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی عظمت اور ادب و احترام:۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے امت کے ہر ہر فرد کے لئے لازمی قراردیا ہے کہ وہ نبی کریمﷺ کی عظمت اور ادب و احترام کو ہر حال میں ملحوظ خاطر رکھے۔ سورۃ الحجرات میں ارشاد ہے:" اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسولﷺ سے پیش قدمی نہ کرو(یعنی آگے نہ بڑھو)۔ "

اس سے اگلی آیت میں ارشاد فرمایا:"اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی ﷺکی آواز سے بلند مت کیا کرو، اور نہ ان سے بات کرتے ہوئے اس طرح زور سے بولا کرو جیسے تم ایک دوسرے سے زور سے بولتے ہو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہارے اعمال برباد ہو جائیں اور تمہیں پتا بھی نہ چلے‘‘۔

ان کے سر پہ ہے سجایا تو نے سہرا پیارا

آخری ہیں وہ نبی اور ہیں عظمت والے

نبی کریمﷺ پر درود وسلام:۔ امت پر نبی کریمﷺ کا ایک اور حق آپﷺ پر درود وسلام بھیجنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:"بے شک، اللہ اور اس کے فرشتے نبیﷺ پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود بھیجو، اور خوب سلام بھیجا کرو۔" (سورۃ الاحزاب:56)نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا " جو مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھے اللہ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجتا ہے۔" (صحیح مسلم)

نبی کا نام لب پر ہو تو لب مہکیں زباں مہکے

عرب مہکے عجم مہکے یعنی سارا جہاں مہکے (ﷺ)

حضرت علی ؓسے روایت ہے کہ اللہ کے رسولﷺ نے ارشاد فرمایا " بخیل (کنجوس) وہ شخص ہے جس کے سامنے میرا ذکر کیا جائے، پھر وہ مجھ پر درود نہ بھیجے ۔(ترمذی : 3546)

چراغ نعت جلتے ہیں میرے چھوٹے سے کمرے میں

میرے آنگن کی چڑیاں بھی درود پاک پڑھتی ہیں

03/08/2025

Celebrating my 5th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

urducalligraphy
12/04/2025

urducalligraphy

How to write "Noorullah" in urdu🖋 #جذبہ #فن #خطاطی ...

        نظر کا لگنا حق ہے📢سلسلہ احادیث
06/04/2025

نظر کا لگنا حق ہے📢سلسلہ احادیث

نظر کا لگنا حق ہے🕌 . . . ...

18/05/2024

42 likes, 4 comments. “Calligraphy Picture klam e Naseer”

18/05/2024
22/12/2023
25/07/2023
25/07/2023
25/07/2023

Address

Hashmian
Sambrial
51070

Telephone

+923353366998

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhabbat-E۔Ehle Bait posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhabbat-E۔Ehle Bait:

Share