Sambrialnews

Sambrialnews Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sambrialnews, Digital creator, Sambrial.

🏡 Sambrial's First Information & Entertainment Page.
اگر آپ پیج پر نئے ہیں تو لائیک اور شئیر ضرور کیجئے گا-اگر پیج کے بارے کوئی رائے، مشورہ یا خبر دینا چاہیں یا اپنے کاروبار یا پروفیشن کی فری ایڈ پیج پر لگانے کے لئے بغیر ہچکچاہٹ میسج کیجئے ۔ شکریہ ! 🌷 www.sambrialnews.com is a private run first online urdu website to provide local area News especially for the people who are abroad & residing in fo

reign countries, who need to know up-to date information and news about their city using internet and sitting in their homes and offices or any other place.This site is accessible via PC's, iPhone and other all devices no matter where you are !All information and latest News are accessible and readable all over the world, with just one click. The software developer of sambrial News is trying to make it more attractive and powerful and easy to access all content, and even in next step everyone will be able to directly make comments on every individual news and other content, not only on page, but also in www.sambrialnews.com website. This site is made on a software system named PurplePhp and any person can purchase this software to build their very own news website, this software is not only for news but can also be used for any purpose to show interesting stuff and site can be given any name(URL).If you like to directly contact developer of this software then you can reach him on 0313-7918-377
Another thing to mention here is that this software is recently launched and is in beta (testing) mode, but is fully 100% in working condition, as you can see it in action on www.sambrialnews.com

🌳🌲🌳🌲🌳🌲🌳🌲🌳🌲🌳🌲🌳🌲🌳🌲کشمیر کے ان جنگلوں میں ہزاروں لاکھوں سال سے جانور رہتے تھے، مگر یہ جگہیں صاف تھیں۔ لیکن پھر انسان آنے لگ...
18/08/2026

🌳🌲🌳🌲🌳🌲🌳🌲🌳🌲🌳🌲🌳🌲🌳🌲

کشمیر کے ان جنگلوں میں ہزاروں لاکھوں سال سے جانور رہتے تھے، مگر یہ جگہیں صاف تھیں۔ لیکن پھر انسان آنے لگے۔ گرمی سے گھبرائے انسان، کیری ڈبہ بھرا، راستے سے بریانی پارسل کروائی، سیدھے پہاڑوں کی چوٹی پر، وہاں پر ٹھونس ٹھونس کر بریانی کھائی، ٹھنڈی بوتلیں پی، چند سیلفیاں بنوائیں، کچرا وہیں پر پھینکا اور واپس چل دیے۔

شاید پاکستان دنیا کا اکلوتا ملک ہے جہاں یہ سب نارمل سمجھا جاتا ہے، اور اگر اس رویے پر تنقید کی جائے تو لوگ مائنڈ کر جاتے ہیں۔

لیکن، جتنا ہو سکے، ان رویوں کو بے رحمی سے ہدف تنقید بنائیں۔ سامنے ایسے سیاح نظر آئیں تو ان پر ایسے ہی غصہ کریں جیسے فیسبک پر کرتے ہیں۔ یہ رویے لحاظ کے لائق نہیں.



https://www.facebook.com/share/1BSnh2dHCr/

مشہور ٹک ٹاکر گیلمنہ کا آخری سفر مکمل ہوگیا، اسلام آباد کے فیصل ہلز میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔یہ لمحہ ہمیں یاد دلاتا ہے...
17/08/2026

مشہور ٹک ٹاکر گیلمنہ کا آخری سفر مکمل ہوگیا، اسلام آباد کے فیصل ہلز میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
یہ لمحہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سوشل میڈیا کی شہرت، ویوز اور فالوورز عارضی ہیں، اصل اہمیت انسان کے کردار، اخلاق اور اچھے اعمال کی ہے۔

خدارا! چند ویوز اور فالوورز کے لیے اپنی عزت، اقدار اور کردار کو داؤ پر نہ لگائیں۔

جشن آزادی پر بزرگوں ۔ بیماروں۔ ضعیفوں اور آرام کرنے والوں کو بڑے بڑے ٹرکوں والے ہارن جیسے باجوں کی تکلیف دہ آوازوں سے تن...
14/08/2026

جشن آزادی پر بزرگوں ۔ بیماروں۔ ضعیفوں اور آرام کرنے والوں کو بڑے بڑے ٹرکوں والے ہارن جیسے باجوں کی تکلیف دہ آوازوں سے تنگ نہ کریں۔۔ یہ باجوں۔ ٹیں ٹیں ۔ پیں پیں۔ پاں پاں والا دن بنتا جارہا ہے۔ آزادی کا دن تو لگتا ہی نہیں۔ ہم اس دن اپنا ملکی فریضہ سمجھ کر ان کو بیچنا اور انکی خریداری کو اپنا فرض بنا بیٹھے ہیں۔
لوگ اپنے بچوں کو پانچ پانچ فٹ لمبے توطے اور باجے خرید دیتے ہیں اور کہتے ہیں گھر میں نہ بجانا۔ جاو کسی اور گلی اور کسی اور کے دروازے کے آگے جا کر بجا آو۔ پھر بچے اکٹھے ہو کر دوسروں کی گلیوں اور دروازوں کے آگے ایسا کہرام بھرپا کرتے ہیں کہ خدا کی پناہ ! پچھلے پانچ دس سالوں میں پیدا ہوئے بچے 14 اگست کو ایسے باجے یوں خریدتے ہیں جیسے پاکستان بناتے وقت قائداعظم اس پر عمل کرنے کا حکم دے گئے ہوں۔
چند روپوں کی خاطر ہر دکاندار یہ عذاب اور آفت بیچ رہا ہے کیا ایسی کمائی ٹھیک ہے؟ جو دوسروں کی تکلیف کا باعث بنے؟ زرا سوچئیے

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹السلام علیکم۔ تمام اہل وطن کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو ! پاکستان زندہ باد
14/08/2026

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

السلام علیکم۔ تمام اہل وطن کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو !
پاکستان زندہ باد

🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️13 سال کی عمر میں بچھڑنے والا محب اللہ… 23  سال ...
11/08/2026

🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️🙋‍♂️
13 سال کی عمر میں بچھڑنے والا محب اللہ…
23 سال بعد بھی گھر والے منتظر ہیں!
یہ تصویر محب اللہ کی ہے۔
سال 2003 میں جب محب اللہ کی عمر صرف 13 سال تھی، وہ اسلام آباد سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ اُس وقت وہ اسلام آباد کے ایک مدرسے میں حفظِ قرآن کر رہا تھا۔

محب اللہ کے والد قاری عبداللہ مدنی مسجد، F-8 اسلام آباد کے امام تھے۔ چند سال قبل وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئے، لیکن اپنے بیٹے کی واپسی کی حسرت اپنے ساتھ لے گئے۔

محب اللہ کی والدہ حنیفہ بی بی آج بھی اپنے بیٹے کی راہ دیکھ رہی ہیں۔
اس کے بھائی وصی اللہ، منیب اللہ، امداد اللہ اور عباد اللہ اور بہنیں سلمیٰ، تسلیم، ام ہانی اور حبیبہ آج بھی اس امید کے ساتھ زندہ ہیں کہ ان کا بچھڑا ہوا بھائی ایک دن اچانک دروازے پر آ کھڑا ہوگا۔
آبائی تعلق: گاؤں بیڑ، ضلع بٹگرام۔۔۔ رہائش: F-8/2، اسلام آباد
گھر میں محب اللہ کی یہی ایک تصویر موجود ہے۔ تصویر وقت کے ساتھ سیاہ پڑ چکی ہے، مگر اس تصویر میں آج بھی اس کے گھر والوں کو امید کی ایک کرن نظر آتی ہے۔
ماں کی آنکھیں آج بھی دروازے پر لگی ہیں… شاید کبھی اس کا بیٹا واپس آ جائے۔
محب اللہ! اگر آپ یہ پوسٹ دیکھ رہے ہیں اور آپ دنیا میں کہیں بھی موجود ہیں، تو اپنی ماں کی بے قراری اور اپنے بہن بھائیوں کی برسوں کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔
آپ کے گھر والے آج بھی آپ کے منتظر ہیں۔
اگر محب اللہ تک یہ پوسٹ نہ بھی پہنچ سکے، تو ممکن ہے آپ کا ایک شیئر کسی ایسے شخص تک پہنچ جائے جو اسے جانتا ہو، اور یوں 23 سال سے بچھڑا ہوا بیٹا اپنی ماں سے مل جائے۔

کسی بھی معلومات کی صورت میں رابطہ کریں:
+92 316 2529829

10 اگست 2026
👨‍👩‍👦‍👦👨‍👩‍👧‍👧👨‍👩‍👦‍👦👨‍👩‍👧‍👧👨‍👩‍👦‍👦👨‍👩‍👧‍👧👨‍👩‍👦‍👦👨‍👩‍👧‍👧👨‍👩‍👦‍👦👨‍👩‍👧‍👧👨‍👩‍👦‍👦👨‍👩‍👧‍👧👨‍👩‍👦‍👦👨‍👩‍👧‍👧👨‍👩‍👦‍👦👨‍👩‍👧‍👧👨‍👩‍👦‍👦👨‍👩‍👧‍👧

💔 میری ماں! آپ جہاں کہیں بھی ہیں، ایک بار واپس آ جائیں...میں اسد اللہ ہوں۔ آج برسوں بعد بھی میری زندگی کی سب سے بڑی خواہ...
09/08/2026

💔 میری ماں! آپ جہاں کہیں بھی ہیں، ایک بار واپس آ جائیں...
میں اسد اللہ ہوں۔ آج برسوں بعد بھی میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش صرف ایک ہے کہ مجھے میری ماں بی بی زہرا مل جائیں۔
سن 2010 میں قانونی کارروائی کے باعث ہم بہن بھائی اپنی والدہ سے جدا ہو گئے۔ تقریباً دو سال ہم اپنی ماں سے دور رہے۔ اس دوران میری والدہ پشاور کے علاقے اشنغری، مومن ٹاؤن، بورڈ بازار میں رہائش پذیر تھیں۔
اہلِ علاقہ کے مطابق میری ماں تقریباً دو سال تک ہر روز سڑک کے کنارے بیٹھ کر ہمارے واپس آنے کا انتظار کرتی رہیں۔ لیکن جب ہم رہائی کے بعد واپس آئے تو معلوم ہوا کہ میری ماں طویل انتظار کے بعد کہیں چلی گئی تھیں، اور پھر آج تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
میری والدہ کا نام: بی بی زہرا
میرے نانا کا نام: سردار محمد
میرے ماموں کا نام: خان محمد
میرے مرحوم والد کا نام: امین اللہ
ہم تین بہن بھائی ہیں:
👦 بڑا بھائی: عزیز اللہ
👦 میں: اسد اللہ
👧 میری بہن: شکوفہ
آج 12 سال گزر چکے ہیں۔ ہم اپنی ماں کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ نہ جانے وہ کس حال میں ہوں گی، لیکن ہمیں یقین ہے کہ اگر وہ زندہ ہیں تو آج بھی اپنے بچوں کو یاد کرتی ہوں گی، اور ہم بھی ہر دن صرف ان کی ایک جھلک دیکھنے کی دعا کرتے ہیں۔
امی! اگر آپ یہ پیغام کہیں سن رہی ہیں، یا کوئی یہ پیغام آپ تک پہنچا دے، تو جان لیجیے کہ آپ کے بچے آج بھی آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہمیں آپ سے کوئی شکوہ نہیں، بس ایک بار آپ کو دیکھنا، آپ کو گلے لگانا اور آپ کے قدم چومنا چاہتے ہیں۔
🙏 خدارا، میری آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں۔ اللہ تعالیٰ کے بعد اب ہماری امید اور سہارا آپ جیسے دردِ دل رکھنے والے لوگوں سے ہے۔ شاید آپ کی ایک شیئر ہماری برسوں کی جدائی ختم کر دے اور ہمیں ہماری ماں سے ملا دے۔
📞 اگر کسی شخص کو میری والدہ بی بی زہرا کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہوں تو براہِ کرم فوراً رابطہ کریں۔
رابطہ نمبر:
0317-8235986
آپ کی ایک شیئر شاید برسوں سے بچھڑے ہوئے ایک خاندان کو دوبارہ ملا دے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

🚨👈 ایزی پیسہ جاز کیش استعمال کرنے والے ہوشیار رہیں۔۔ فراڈئیے پھر متحرک ہوگئے ہیں۔ تحریر مکمل اور لازمی پڑھ کر شئیر کریں۔...
07/08/2026

🚨👈 ایزی پیسہ جاز کیش استعمال کرنے والے ہوشیار رہیں۔۔ فراڈئیے پھر متحرک ہوگئے ہیں۔ تحریر مکمل اور لازمی پڑھ کر شئیر کریں۔ ہو سکتا ہے آپکے ایک شئیر سے کسی کی محنت کی کمائی اور پیسہ لٹنے سے بچ جائے۔ 👮🏻‍♂️👮‍♀️

🎭 ایک شہری نے بتایا کہ اسے ایک موبائل نمبر سے کال آئی 📱 (ذہن میں رکھئے کال موبائیل نمبر سے آرہی ہے)۔ کال اٹینڈ کی گئی تو آگے ایک نمائیندہ (فراڈیا) بولا کہ سر آپ کو ایزی پیسہ کے ہیڈ آفس سے کال کی جارہی ہے آپ کا اکاونٹ بلاک کیا جارہا ہے۔ آپکی ویری فیکیشن درکار ہے۔😮 کہ آپ ہی ایزی پیسہ استعمال کررہے ہیں یا کوئی اور۔آپ کا اکاونٹ سائبر کرائم والے بلاک کررہے ہیں۔ 🕷

🚦ویری فیکیشن کروائیے ورنہ آپ کا ایزی پیسہ اکاونٹ فورا" بلاک کیا جا رہا ہے۔ آپ کو 3737 سے ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں OTP اور دوسری ہدایات موجود ہوں گی ان پر عمل کیجئے۔ 👮‍♀️👮🏻‍♂️

🏡 شہری نے بتایا کہ اسے واقعی 3737 سے دو میسج کال کے دوران ہی موصول ہوگئے تو نمائیندے (فراڈئیے) نے کہا کہ سر آپ کو اس سے پہلے بھی 3737 سے کئی بار وارننگ میسج کئے گئے (حالانکہ کوئی ایسا وارننگ میسج موصول نہیں ہوا تھا)۔ 👮🏻‍♂️👮‍♀️

🃏 نمائیندے نے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ ہم ہیڈ آفس سے آپ کو میسج کررہے ہیں جس کا ثبوت یہی ہے کہ آپ کو 3737 سے میسج موصول ہوا ہے۔ شہری نے کہا کہ اسے واقعی محسوس ہوا کہ یہ اصل نمائیندہ ہے (یاد رکھئیے یہی وہ پوائینٹ ہے جہاں اکاونٹ ہولڈر دھوکا کھا جاتے ہیں اور فراڈیوں کو اصل ہیڈ آفس کا نمائیندہ سمجھ کر باقی کی اپنی ذاتی تفصیل وغیرہ بتانا شروع کردیتے ہیں)۔ 👮🏻‍♂️👮‍♀️

🎯 نمائیندے (فراڈئیے) نے کہا کہ سر آپ کو OTP وصول ہوگیا ہے لہذا اب آپ اپنے ایزی پیسہ اکاونٹ میں فورا" سائن ان ہوں۔۔۔۔ پھر باقی کی تفصیل بتاتا ہوں کہ اکاونٹ ویری فیکیشن ایپ سے کیسے کرنی ہے۔ لہذا شہری نے کہا کہ وہ فورا" گبھراہٹ سے سائن ان ہوگیا۔ اب نمائیندے (فراڈئیے) نے کہا کہ سر آپ اپنا بیلنس چیک کیجئے پورا شو ہورہا ہے کوئی فیک یا ایسی ٹرانزیکشن تو نہیں ہوئی جس کا آپ کو علم نہیں؟👮‍♀️👮🏻‍♂️

🤾‍♀️ شہری نے کہا کہ ہاں پورا بیلنس شو ہورہا ہے۔ نمائیندے (فراڈئیے) نے کہا کہ سر آپ کے اکاونٹ کی ویری فیکیشن کا عمل آپ کو بتاتا ہوں۔ شہری نے کہا کہ دیکھئے میرے شہر میں ایزی پیسہ کا دفتر موجود ہے اور بینک بھی موجود ہے میں وہاں جا کر باقی کا پروسیس مکمل کروا دیتا ہوں۔ لیکن نمائیندے (فراڈئیے) نے کہا کہ سر ایسا نہیں ہوسکتا آپ کا کیس ہیڈ آفس اور سائیبر کرائم کے پاس ہے🤔😲 لہذا صرف ہم ہی ہیڈ آفس سے آپکی ویری فیکیشن کرسکتے ہیں ٹائم کم ہے آپ کا اکاونٹ ابھی بلاک کردیا جائے گا۔ تو شہری نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ اگلا پروسیس بتائیں۔👮🏻‍♂️👮‍♀️

🤡 نمائیندے( فراڈئیے) نے کہا کہ سر آپ آیپ میں سائن ان ہوں وہاں لیفٹ سائیڈ پر اوپر آپکے پروفائیل کی فوٹو تین لائینوں کے ساتھ نظر آرہی ہے اس پر کلک کریں۔ پھر آپ کو ایک مینیو نظر آئے گا وہاں چھٹے یا ساتویں نمبر پر My Approvals لکھا نظر آئے گا وہاں کلک کریں۔ شہری نے وہاں کلک کیا تو اگلے پیج پر ایک میسج شو رہا تھا کہ آپ کو وہاں اوکے یا یس پریس کرنا ہے ( دراصل فراڈیے نے مجھے ایک 6000 روپے کی پیمنٹ کرنے اور اسے منظور کرنے کا میسج بھیجا تھا۔ اگر میں اوکے یا yess پریس کردیتا بغیر اس میسج کو پڑھے تو صرف ایک سیکنڈ میں میرے اکاونٹ سے 6000 روپے اس نے اڑا لے جانے تھے۔😫

👽 پھر نہ نمائیندہ(فراڈیا) نظر آنا تھا نہ اس کی کوئی کال ۔ میرے گھبراہٹ اور شش و پنج سے فائدہ اٹھا کر میرے ایک کلک سے میرے اکاونٹ سے فورا" 6000 روپے اڑ جانے تھے۔👮‍♀️👮🏻‍♂️

🤓 مگر شہری نے حاظر دماغی سے کام لیتے ہوئے پہلے اس My Approvals میں آئے میسج کو غور سے پڑھا تو حیران رہ گیا کہ فراڈیا درحقیقت کسی پکسل وویو یا اسی طرح کی کسی ایپ کو میرے اکاونٹ سے پیسے بھیجنے کی کوشش کررہا تھا۔ (لہذا اس کیس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ایسے فراڈئیوں نے کئی apps پر اپنے پیڈ اکاونٹ بنائے ہوتے ہیں اور وہ لوگوں کو اپنی الٹی سیدھی سروسز بھی پرووائیڈ کرتے ہیں مگر منتھلی یا سال بھر کی فیس خود ادا نہیں کرتے بلکہ دوسرے لوگوں کو جعلی نمائیندے بن کر کال کرتے ہیں اور ان کے ایزی پیسہ یا جازکیش اکاونٹ یا دوسرے اکاونٹس سے اپنی پیمنٹ کروا دیتے ہیں۔ اور پھر غائب ہوجاتے ہیں۔👮🏻‍♂️👮‍♀️

😎 شہری نے کہا کہ اس نے نمائیندے(فراڈئیے) سے کہا کہ وہ اسے اوکے نہیں کرے گا۔ 🧙‍♂️ اسے معلوم ہوگیا تھا کہ اس کے ساتھ کیا گیم کھیلی جارہی ہے لہذا اس نے فورا" اس میسج کو رد کردیا۔ 👮🏻‍♂️👮‍♀️

👹 نمائیندہ (فراڈیا) ایسے ایکٹنگ کررہا تھا کہ جیسے وہ مجھ سے زیادہ فکر مند، پریشان اور جلدی میں ہے۔ کہنے لگا اس کو ok کرو ورنہ میں آپکا ایزی پیسہ اکاونٹ بلاک کررہا ہوں۔ شہری نے دل میں کہا کہ تو جا بھاڑ میں اور تیری کال اور سب کچھ بھی۔ میں نے فورا" کال کاٹ دی۔👮‍♀️👮🏻‍♂️

🍟 شہری نے کہا کہ اس نے سوچا کہ ایسی فیک جعلی کالوں سے پتہ نہیں کتنے درجنوں سینکڑوں لوگوں کو ان فراڈیوں نے اب تک لوٹا ہوگا۔ 🐉 مگر مجھے میری حاظر دماغی اور اللہ پاک کے کرم نے بچا لیا۔🐥

🐤 کال بند کرنے کے بعد میں نے کئی بار ایپ میں سائن ان کیا کوئی مسئلہ نہیں ہوا نہ اکاونٹ بلاک ہوا نہ کچھ اور۔۔ مگر مجھے حیرت اس بات کی ہوئی کہ فراڈئیے نے ایزی پیسہ والوں کے نمبر 3737 سے مجھے میسج کیسے بھیج دئیے؟ کیا یہ کوئی ایزی پیسہ والوں کا اپنا ہی ملازم تھا یا کوئی ایزی پیسہ کا سافٹ وئیر چوری یا ہیک کرکے استعمال کررہا تھا؟ 🤔

🌹کچھ خراج تحسین اس قدر غیر معمولی ہوتے ہیں کہ وہ دنیا سے بے نیاز ہو جاتے ہیں۔ Frédéric de Lanouvelle نے پورے فرانس میں ت...
03/08/2026

🌹کچھ خراج تحسین اس قدر غیر معمولی ہوتے ہیں کہ وہ دنیا سے بے نیاز ہو جاتے ہیں۔ Frédéric de Lanouvelle نے پورے فرانس میں تقریباً 5,750 کلومیٹر سائیکل چلائی، 🚴‍♂️ احتیاط سے ایک ایسے راستے کی منصوبہ بندی کی جس نے نقشے پر ایک بڑا پھول بنا دیا 😮۔

اس کا ناقابل یقین سفر ان کی والدہ کی یاد کے لیے وقف تھا، جس نے الزائمر کی بیماری کے بارے میں بیداری پیدا کرتے ہوئے ان کی زندگی کا احترام کیا۔ ہر کلومیٹر بیماری سے متاثرہ خاندانوں کے لیے محبت، عزم اور امید کی عکاسی کرتا ہے۔

اس قابل ذکر کارنامے نے اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرایا، جس نے یہ ثابت کیا کہ سائیکل کی سواری یاد اور ہمدردی کی طاقتور علامت بن سکتی ہے۔🌹

منڈی بہاءالدین: ڈی پی او کی ہدایت پر ضلع بھر کے کبوتر پالنے والوں کو 4 دن کے اندر کبوتر اور پنجرے چھتوں سے ہٹانے کی ہدای...
03/08/2026

منڈی بہاءالدین: ڈی پی او کی ہدایت پر ضلع بھر کے کبوتر پالنے والوں کو 4 دن کے اندر کبوتر اور پنجرے چھتوں سے ہٹانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کبوتر پالنا کوئی برائی نہیں مگر جب چھتوں پر اوباش لڑکے سارا سارا دن چڑھے رہتے ہیں اور ہمسائیوں کے گھروں میں تانکا جھانکی کرتے رہتے ہیں تو شریف النفس مائیں بہنیں بیٹیاں ان کی وجہ سے اپنے ہی گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتی ہیں وہ آزادی سے اپنے ہی گھرکی چھت پر نہیں آسکتیں۔ اگر آ جائیں تو کبوتر باز یہ لوگ طرح طرح کی واہیات حرکتیں کرتے ہیں آوازیں نکالتے اور سیٹیاں بجاتے ہیں۔ پچکارتے ہیں۔

سمبڑیال اور گردونواح کے بارے آپ کا کیا خیال ہے؟


برسات کا موسم ہے اور سانپ بچھو مہلک جاندار اکثر نکل آتے ہیں۔ اور کاٹ لیتے ہیں۔ یہ تحریر لازمی پڑھیں:سانپ کے کاٹنے کے بعد...
02/08/2026

برسات کا موسم ہے اور سانپ بچھو مہلک جاندار اکثر نکل آتے ہیں۔ اور کاٹ لیتے ہیں۔ یہ تحریر لازمی پڑھیں:
سانپ کے کاٹنے کے بعد ایک چھوٹی سی غلطی خطرناک صورتحال کو اور بھی سنگین صورت حال میں بدل سکتی ہے۔ جب سانپ کسی کو کاٹتا ہے تو اکثر گھبراہٹ طاری ہوجاتی ہے۔ خاندان اور دوست فطری طور پر جلد سے جلد مدد کرنا چاہتے ہیں۔ کئی سالوں سے، ایک نصیحت نسل در نسل منتقل ہوتی رہی: "زہر کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کاٹنے کے اوپر ایک سخت ٹورنیکیٹ باندھیں۔" یہ منطقی لگ رہا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ ایسا کرنا صحیح ہے۔ لیکن جدید طبی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ، زیادہ تر سانپ کے کاٹنے میں، یہ طریقہ درحقیقت فائدہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سختی سے لگائی گئی ٹورنیکیٹ متاثرہ بازو یا ٹانگ میں خون کی گردش کو مکمل طور پر منقطع کر سکتی ہے۔ کافی آکسیجن سے بھرپور خون کے بغیر، عضلات، اعصاب اور دیگر بافتوں کو نقصان پہنچنا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر خون کے بہاؤ کو زیادہ دیر تک روکا جائے تو چوٹ مستقل ہو سکتی ہے اور سنگین پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔ ٹورنیکیٹ بھی زہر کو جسم میں منتقل ہونے سے نہیں روکتا۔

اس کے برعکس، یہ زہر کو ایک ہی جگہ محصور کر سکتا ہے، جس سے آس پاس کے بافتوں (tissues) کو پہنچنے والا نقصان بڑھ سکتا ہے۔ جب بالآخر ٹورنیکیٹ (باندھی گئی پٹی) کو ہٹایا جاتا ہے، تو زہر کا اچانک خون کے بہاؤ میں شامل ہونا جسم پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے۔ تو، اگر کسی کو سانپ کاٹ لے تو کیا کرنا چاہیے؟

🐉 جہاں تک ممکن ہو پرسکون رہیں۔ گھبراہٹ اور غیر ضروری حرکت سے زہر کے پھیلنے کی رفتار بڑھ سکتی ہے۔

🐉 سانپ کے کاٹے ہوئے بازو یا ٹانگ کو حتی الامکان ساکت رکھیں۔ اگر ممکن ہو تو، اسے احتیاط سے کسی پٹی یا تختے (splint) کے ذریعے سہارا دیں اور دل کی سطح پر یا اس سے قدرے نیچے رکھیں۔

🐉 سوجن شروع ہونے سے پہلے انگوٹھیاں، کڑے، گھڑی یا تنگ کپڑے اتار دیں۔

🐉 فوری طور پر طبی امداد 🚑 حاصل کریں۔ جلد ہسپتال پہنچنے سے طبی عملے کو مناسب علاج فراہم کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے، بشمول ضرورت پڑنے پر اینٹی وینم (زہر کا تریاق) دینا۔

مدد کے انتظار کے دوران، متاثرہ شخص کی سانس لینے کی کیفیت اور مجموعی حالت پر نظر رکھیں۔ یہ جاننا بھی اتنا ہی اہم ہے کہ کیا نہیں کرنا چاہیے۔

❌ بہت کس کر پٹی (ٹورنیکیٹ) نہ باندھیں۔

❌ کاٹے جانے کی جگہ کو کاٹیں نہیں اور نہ ہی وہاں سے خون نکالنے کی کوشش کریں۔

❌ زہر کو منہ سے چوس کر نکالنے کی کوشش نہ کریں۔

❌ کاٹے جانے کی جگہ پر براہِ راست برف نہ رکھیں اور نہ ہی اسے بہت ٹھنڈے پانی میں ڈبوئیں۔

❌ ایسے غیر ثابت شدہ گھریلو ٹوٹکوں پر انحصار نہ کریں جن کی وجہ سے بروقت طبی امداد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

دنیا کے کچھ حصوں میں، طبی ماہرین اعصابی نظام پر شدید اثر ڈالنے والے نیورو ٹوکسک مخصوص سانپوں کے کاٹنے کی صورت میں 'پریشر اِموبلائزیشن بینڈیج' (دباؤ ڈال کر حرکت روکنے والی پٹی) کا استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ ابتدائی طبی امداد کی ایک خصوصی تکنیک ہے اور عام کس کر باندھی جانے والی پٹی (ٹورنیکیٹ) سے مختلف ہے۔ اس کا استعمال سانپ کی قسم اور مقامی طبی ہدایات پر منحصر ہوتا ہے۔ زہریلے سانپ کے کاٹنے کا سب سے مؤثر علاج وہی ہے جو ہمیشہ سے رہا ہے: جلد از جلد پیشہ ورانہ طبی امداد حاصل کریں۔

علم زندگی بچا سکتا ہے۔ سانپ کے کاٹنے کے بعد پہلے چند منٹ اہم ہوتے ہیں، لیکن پرسکون رہنا اور شواہد پر مبنی ابتدائی طبی امداد کی پیروی ایک معنی خیز فرق کر سکتی ہے۔ بعض اوقات، کسی کی مدد کرنا ہی سب کچھ کرنا نہیں ہوتا، بلکہ صحیح کام صحیح طریقے اور وقت پر کرنا اہم ہوتا ہے ۔
❤️ اس معلومات کو اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ آج سیکھی گئی ایک سادہ سی حقیقت کل زندگی کی حفاظت میں مدد کر سکتی ہے۔

Address

Sambrial
51070

Telephone

+923137918377

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sambrialnews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share