NPC Sanghar

NPC Sanghar سانگھڑ کے بنیادی مسائل اور عوامی آگہی کو اجاگر کرنا ہمارا مقصد ہے

سانگھڑ راجڑ اور جونیجو برادری کے مابین زمینی تنازعے کا فیصلہ ہو گیا دونوں پارٹیوں نے فیصلے تسلیم کیا کرلیافیصلہ دونوں پا...
21/07/2025

سانگھڑ راجڑ اور جونیجو برادری کے مابین زمینی تنازعے کا
فیصلہ ہو گیا دونوں پارٹیوں نے فیصلے تسلیم کیا کرلیا
فیصلہ دونوں پارٹیوں کے ففٹی ففٹی حق میں گیا ہے

21/07/2025

**"2000 روپے کا چالان۔۔ ایک غریب شہری نے اپنی ہی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی!
روزگار کا واحد ذریعہ، بے بسی کی آگ میں جل گیا۔

خدا کا واسطہ ہے! اس مہنگائی، بے روزگاری اور ظالمانہ چالانوں کے نظام میں غریب کو زندہ تو رہنے دو!

کیا ٹریفک حکام اب بھی ترس نہیں کھائیں گے؟"**

؟

20/07/2025

خدا کی قسم قوم کی اس بہادر بیٹی شیتل اور اس کے شوہر ورک نے تاریخ رقم کر دی
شیتل کے باطل کے سامنے نہ قدم ڈگمگائے نہ حوصلہ ہارا جس ہمت کے ساتھ وہ مقتل گاہ کی طرف چل کر گئی ان چند قدموں اور ان الفاظ نے جس میں شیتل نے ظالموں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گ و لی مارنے کا فیصلہ ہے تمارا مار دو تاریخ رقم کردی
شیتل نے یہ بتا دیا کہ حسینت مظلوم ہے جان تو دے

سکتی ہے لیکن جھک نہیں سکتی شیتل اور ورک کو دونوں ہاتھوں سے سلام ہے

اس ملک کی عدالتیں اگر انصاف کریں تو اس طرح کی جہالت کبھی نہ ہواسے جنگل کا قانون کہا جاتا ہے انسانوں کی بستی میں ایسے واق...
20/07/2025

اس ملک کی عدالتیں اگر انصاف کریں تو اس طرح کی جہالت کبھی نہ ہو
اسے جنگل کا قانون کہا جاتا ہے انسانوں کی بستی میں ایسے واقعات رونما نہیں ہونے چاہیے ایسے واقعات اسلام سے قبل تو سمجھ میں آتے ہیں مگر اس دور جدید اور جمہوری حکومت اور آذاد عدالتوں کے نعرے اور سیاسی لوگوں کے دعوؤں کی کلی کھول کر رکھ دی گئی ہے
دو چار دن سوشل میڈیا پر شور شرابا ہوگا اور پھر مقدمہ درج ہوگا پھر عدالتوں اوراس اندھے قانون کی یہ کیس بھی بھینٹ چڑھ جائے گا ایسے واقعات کا ایک ایک دن میں فیصلہ ہونا چاہیے تاکہ جنگل کا قانون بنانے والوں کو نشان عبرت بنایا جاسکے

19/07/2025

افسوسناک : سانگھڑ شاہپورچاکر برھون روڈ پر دو موٹرساٸیکلوں میں آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں گاٸوں بیڑو ملان کیریو کے رہاٸشی امیر حسین کیریو جانبحق جب کہ ۔ممتاز کیریو ۔کھڈرو کا رہاٸشی عرفان ملک اور شھدادپور کا رہاٸشی کرم الاھی ملک زخمی ہوگئے جن کو رورل ھیلتھ سینٹر شاہپورچاکر لایا گیا جب کہ امیر حسن کیریو کو نواب شاہ ھسپتال منتقل کیا گیا

سانگھڑ: ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی CSS تیاری سیشن کا انعقادڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید (PAS) کی نگرانی میں نوجوانوں کے لی...
19/07/2025

سانگھڑ: ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی CSS تیاری سیشن کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید (PAS) کی نگرانی میں نوجوانوں کے لیے CSS امتحان کی تیاری و آگاہی کے لیے ایک خصوصی سیشن شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی سانگھڑ کیمپس میں منعقد کیا گیا۔

سیشن سے اسسٹنٹ کمشنر سنجھورو جویریہ اشرف نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنے تعلیمی سفر اور CSS کے تجربات شاگردوں سے شیئر کیے۔ ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو مقابلے کے امتحانات کے حوالے سے شعور دینا اور ان کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں سول سروسز کا حصہ بن کر ملک کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ دورانِ تعلیم انگریزی پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ یہ کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منصور وقاص اور ایڈمن مینیجر شبیر کمبھر نے سیشن کے انتظامات سنبھالے۔ سیشن میں 141 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جب کہ میزبانی یونیورسٹی کی طالبات علیزہ داھری اور فائزہ مقبول نے کی۔

طلبہ و طالبات نے سیشن کو بے حد سراہا اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بھی ایسے سیشنز کا تسلسل رکھا جائے اور سانگھڑ میں ایک جدید لائبریری قائم کی جائے تاکہ طلبہ کو مقابلے کے رجحان میں مزید مدد مل سکے۔

اس موقع پر صابر حسین مہر سمیت متعدد والدین نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے در کھلیں گے۔

#سانگھڑ #یونیورسٹی #طلبہ

18/07/2025

سانگھڑ:
ایس ایچ او شہدادپور غلام شبیر دلواڻي معمول کے گشت پر تھا کہ دورانِ گشت پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوگیا۔

ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔ مقابلے کے دوران الھ رکھیو ولد تاج محمد بروہی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، اس کے قبضے سے ایک چھینی گئی موٹر سائیکل اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی ہے۔

جبکہ دو ڈاکو موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

18/07/2025

Dated 18.07.2025.
ضلع سانگھڑ میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔ سانگھڑ پولیس نے دوران چیکنگ 98560 پڑیاں رائل کنگ گٹکا کی برآمد کی ہیں۔ منشیات کی نقل و حمل میں زیر استعمال کرولا کار اور دو موبائل فون بھی قبضہ پولیس۔

سانگھڑ:
سانگھڑ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی عابد علی بلوچ کے چارج سنبھالنے کے بعد منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا ہے، اس سلسلے میں ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری نے ماتحت عملے کے ہمراہ دوران چیکنگ سم نالا پکٹ نواب شاہ روڈ پر ایک مشکوک کرولا کار کو روک کر تلاشی لیے جانے پر کار سے مضر صحت پابندی شدہ رائل کنگ گٹکا کی 98560 پڑیاں برآمد کرلیں۔ جبکہ منشیات کی نقل و حمل میں زیر استعمال ایک سفید رنگ کی کرولا کار کو بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ دو منشیات فروشوں رحمت اللہ منگریواور جاوید احمد کو گرفتار کرکے بدن تلاشی کے دوران دو موبائل فون اور 3500 روپے کی رقم بھی برآمد کی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا مین پڑی ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ نمبر 164 سال 2025 داخل کر لیا گیا ہے۔

18/07/2025

Dated 18.07.2025.
شہدادپور میں پولیس مقابلے کے بعد رہزن زخمی حالت میں گرفتار. ایک ٹی ٹی پسٹل، اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد۔

سانگھڑ:
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او شہدادپور غلام شبیرڈلوانی ماتحت عملے کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ گوٹھ گل محمد سہتو برہون روڈ پر تین مسلح اشخاص کو جرم کی نیت سے کھڑے دیکھ کر للکارا، جس پر ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی۔ کراس فائر کے بعد ایک ملزم اللہ رکھیو ولد تاج محمد بروہی کو زخمی حالت میں، ٹی ٹی پسٹل سمیت گرفتار کرلیا یے۔ اور اس کے زیر استعمال چھینی گئی ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔ جبکہ اس کے دو مسلح ساتھی اقبال ولد لکھانو رند اور منٹھار عرف منو ولد پنھوں لنجوانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جن کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

گرفتار رہزن کا کرمنل رکارڈ۔
(1) 158/2025 U/s 353، 324, 34 PPC PS Sanghar.

(2) 150/2025 U/s 392, 34 PPC PS Sanghar.

(3) 74/2025 U/s 324, 353, 34 PPC PS Sinjhoro.

(4) 215/2025 U/s 324, 354, 34 PPC PS Shahdadpur.

(5) 216/2025 U/s Sindh Arms Act, PS Shahdadpur.

(6) 212/2025 u/ sv324, 353, 34 ppc ps shahdadpur.

ملزم کا مزید کرمنل رکارڈ دیگر تھانوں سے بھی طلب کیا ہے۔

سانگهڙ ايس ايڇ او پيرونمل حاجي اسحاق سنگراسي جي دين محمد اسٽاپ وٽ ڪاروائي چوري جي ارادي سان آيل نظام الدين باگراڻي علي گ...
18/07/2025

سانگهڙ
ايس ايڇ او پيرونمل حاجي اسحاق سنگراسي جي دين محمد اسٽاپ وٽ ڪاروائي چوري جي ارادي سان آيل نظام الدين باگراڻي علي گل رند ۽ فياض رندکي گرفتار ڪري الٽو ڪار 140Amp به هٿ ڪري مٿن ڪيس داخل ڪري ڇڏيو

18/07/2025

کپرو لغاري پيٽرول تاج پمپ تان ڏينهن ڏٺي جو چور 22لک جي چوري ڪري ويا ملازم جمعي نماز تي ويل ھئا

سانگھڑ ۔ باکھوڑو کے قریب کار موٹرسائیکل اور پھٹہ گاڑی کے ساتھ حادثہ موٹرسائیکل سوار رشید بڑدی جانبحق ہوگئے جب کے تین خوا...
18/07/2025

سانگھڑ ۔ باکھوڑو کے قریب کار موٹرسائیکل اور پھٹہ گاڑی کے ساتھ حادثہ موٹرسائیکل سوار رشید بڑدی جانبحق ہوگئے جب کے تین خواتین زخمی جنہیں طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کیا گیا

Address


Telephone

+923332910868

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NPC Sanghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share