18/03/2026
ایرانی نیوز ایجنسی نے علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی: عرب میڈیا
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران نے علی لاریجانی کےبیٹےمرتضیٰ کے شہید ہونے کی بھی تصدیق کردی۔
اس سے پہلے اسرائیل نے ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا تھا۔
جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ علی لاریجانی گزشتہ روز حملے میں مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاریجانی ایران میں مظاہرین کے قتل عام کے ذمہ دار تھے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران خطے اور خلیجی ممالک کے لیے خطرہ ہے، جبکہ نیٹو کا ساتھ نہ دینا “احمقانہ غلطی” ہے۔
゚