Voice Of Sanghar News

Voice Of Sanghar  News News

23/08/2025

سانگھڑ بلدیا کے خلاف خواجہ سرا فقیر کا احتجاج

سانگھڑ میں خواجہ سرا فقیر نے بلدیا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کے نالے صاف نہیں کیے جا رہے۔
"ہم پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش کرتے ہیں کہ سانگھڑ بلدیا کے ذمہ داران چیئرمین کو ہٹایا جائے، کیونکہ وہ کوئی کام نہیں کر رہے۔"

اور خواجہ سرا فقیر کا مطالبہ ہے کہ نالوں کی فوری صفائی کی جائے

23/08/2025

جو کہہ رہے تھے ہم اپنی تصویر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے ان کی فونز کی سیٹنگ خودبخود ان سے پوچھے بغیر تبدیل ہوگئی ہے😁😁

23/08/2025
22/08/2025

سانگھڑ رپورٹ

دیھ 22 جمڑاؤ مین روڈ پر نالے کی ناقص تعمیر عوام کے لیے مشکلات

سانگھڑ کے علاقے دیھ 22 جمڑاؤ میں مین روڈ پر بننے والا انمول نالہ اپنی تکمیل کے چند ہی وقت بعد عوام کے لیے مسائل پیدا کرنے لگا۔ بارش کے بعد نالے کا پانی روڈ پر اُلٹا بہنے لگا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

عوام نے اس منصوبے کو کرپشن اور ناقص انجینئرنگ کا منہ بولتا ثبوت قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کروڑوں کی رقم کے باوجود نالے کی تعمیر معیار کے مطابق نہیں کی گئی۔

طنزیہ انداز میں مقامی شہریوں نے نالہ بنانے والے انجینئر کو "21 توپوں کی سلامی" اور منصوبہ مکمل کرنے والوں کو "خراجِ تحسین" پیش کیا۔

عوامی مطالبہ ہے کہ اس منصوبے کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کی کوتاہیوں سے بچا جا سکے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (مائنارٹی ونگ) سانگھڑایڈوکیٹ نیہا وٹو، لیڈر مسیحی کمیونٹی ڈسٹرکٹ سانگھڑ نے کیتھولک چرچ کے قریب واقع ...
22/08/2025

پاکستان پیپلز پارٹی (مائنارٹی ونگ) سانگھڑ
ایڈوکیٹ نیہا وٹو، لیڈر مسیحی کمیونٹی ڈسٹرکٹ سانگھڑ نے کیتھولک چرچ کے قریب واقع کیتھولک مشن اسکول کا دورہ کیا۔

اس موقع پر محترمہ پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ نے پُرتپاک استقبال کیا۔ ایڈوکیٹ نیہا وٹو نے اسکول کے مسائل پر گفتگو کی اور مستقبل میں تعلیمی نظام کو بہتر اور پُرامن طریقے سے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مزید یہ کہ اسکول کی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ہم تمام اساتذہ، طلبہ اور برادری کے افراد کی محبت اور تعاون کے شکر گزار ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی سرپرستی اور رہنمائی میں ہم اقلیتوں کے حقوق اور تعلیم کے فروغ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

15/08/2025

جاني جنيد اڄ هي ورتاءُ توسان سِنڌ جَي حقن لاء آواز اُٿارڻ تي ناهي مليو بلڪه تُنهنجي پنهنجي فحاشي ڦيلائڻ جي ڪري ٿيو آهي جيڪي سنڌي عوام جي تولا دِل ۾ جڳھ ھئي تو لاءِ عزت ھئي سڀ ٿورا تو لاھي ڇڏيا پر اڄ جيڪا تون سريام عورتن کي اگهاڙو ڪري ڪراچيءَ جي رستن تي فحاشت ڦيلائي ﺁﻫﻲ اسان ﺟﻮ مطالبو آهي ته توکي سزا ڏني وڃي تہ جيئن تون ٻيهر اهڙي غليظ حرڪت نه ڪرين 🙏

09/08/2025

**ایک خاص تحفہ سانگھڑ کے عوام کے لیے — ملی نغمہ جو آپ کے دل کو چھو جائے گا* !

سانگھڑ کو چاہنے والے پیار کرنے والوں نے آج تک نہیں سوچا ہو گا کہ سانگھڑ کے نام بھی نغمہ سننے کو ملے گا

سانگھڑ کے نام 14 آگست جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر ایک نغمہ پیش کیا جا رہا ہے
سانگھڑ کے نام ایک اسپیشل ملی نغمہ بہت ہی دلکش مدھر آواز سنگر مزمل چنا کی آواز میں
ملی نغمہ رلیز کروانے والے اور رائیٹر (میں ہوں پاکستان ) دیھ 22 جمڑاؤ ضلع سانگھڑ کی تنظیم کے فائونڈر بشارت علی آرائیں اور پوری ٹیم کی کوششوں سے بنایا گیا ہے
اگر پسند آئے تو شیئر ضرور کیجئے گا

سانگھڑ نوابشاہ روڈ 24 اسٹاپ کے پاس کار اور پھٹا رکشے میں ٹکر ٹکر کے نتیجے میں پھٹا رکشا ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئیجس کا تعل...
30/07/2025

سانگھڑ نوابشاہ روڈ 24 اسٹاپ کے پاس کار اور پھٹا رکشے میں ٹکر
ٹکر کے نتیجے میں پھٹا رکشا ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی
جس کا تعلق کھڈڑو سے ہے

30/07/2025

سانگھڑ نوابشاہ روڈ 24 اسٹاپ کے پاس کار اور پھٹا رکشے میں ٹکر
ٹکر کے نتیجے میں پھٹا رکشا ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی
جس کا تعلق کھڈڑو سے ہے

Address

Sanghar
68214

Telephone

+923083862194

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Sanghar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share