16/10/2021
سانگھڑ بیوروچیف (رپورٹ سجاد محمود مغل)سجھورو چک نمبر 23میں گھروں میں آتشزدگی کا واقعہ گھر جل کر خاکستر ہوگئے تین بکریاں گائے روز مزہ کی استعمال کی تمام ایشیا جل کر راکھ ہوگئیں متاثرین کھلے آسمان کے نیچے بےیارو مدد گار بیھٹنے پر مجبور کسی میسح صفت انسان کی رہ تک رہے ہیں
سجھورو چک نمبر 23دو گھروں میں اچانک آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا گھر کا مکمل سامان جل کر راکھ ہو گیا متاثرین کھلے آسمان کے نیچے بچوں سمت بیھٹنے پر مجبور ہیں آتشزدگی سے بیلاج بھیل اور بابو بھیل نے کمال نیوز سے بات کی تو بتایا کہ سر ہم مزدوری کرنے کے لیے گھر سے باہر کھیتوں میں گئے تھے کہ اچانک گھروں کو آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا اطلاع ملنے پر جب گھر پہچے تو گھر کا پڑا اناج گندم چاول آٹا بسترے اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے تین بکریاں ایک گائے بھی آتشزدگی کا شکار ہوگی نقدی سونا بھی جل گیا متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم اللہ پاک کے آسرے بے سرو سامان کی حالت میں راکھ دھیرے پر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہوئے ہیں ہمارے پاس ایک وقت کی روٹی کےلیے کچھ بھی نہیں بچا کہ بھوکے پیٹ بچوں کو پانی یا روٹی کھلا سیکں اس سلسلے میں اب تک کسی بھی سرکاری سیاسی اور سماجی سخصیت نے بھی کوئی بھی رابطہ نہیں کیا متاثرین کو اس ٹینٹ اور کھانے پینے کی ایشیا کی سخت ضرورت ہے تاکہ اپنے بچوں کا پیٹ اور سر ڈھانپ سکیں متاثرین کا مدد کرنے کے لئے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہماری مدد کی جائے