Sach ke awaz

Sach ke awaz جرنلسٹ 84 نیوز اور جی ARY نیوز۔ خبروں اور اشتہارات کے لئے رابطہ کریں رابطہ نمبر۔ 03463246015

25/05/2026

سانگھڑ:- بلوچستان میں گزشتہ روز ٹرین دھماکے کے دوران وطن پر قربان ہونے والے پاک فوج کے بہادر سپوت شہید نادر علی کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں دو چک پنجابی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں، سماجی و سیاسی شخصیات، معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فضا سوگوار رہی جبکہ ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

وفاقی امن کمیٹی کے ممبر راجیش کمار ہرداسانی، دلبر خان نظامانی سمیت دیگر معزز شخصیات بھی جنازے میں شریک ہوئیں۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ شہید کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹ کر سپردِ خاک کیا گیا۔

شہید نادر علی نے وطنِ عزیز کی سلامتی اور امن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اہلِ علاقہ نے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن پر جان قربان کرنے والے قوم کے اصل ہیرو ہیں۔

21/05/2026

سانگھڑ میں بڑھتا ٹریفک جام، انتظامیہ کب حرکت میں آئے گی؟
سانگھڑ شہر میں ٹریفک جام اب روزمرہ کا معمول بنتا جا رہا ہے۔ شہری صبح سے شام تک سڑکوں پر گھنٹوں خوار ہونے پر مجبور ہیں، مگر متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے مسائل کی ایک بڑی وجہ ہیوی ٹریفک کے لیے تعمیر کیے گئے بائی پاسوں کا غیر فعال ہونا ہے، جو عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار پڑے ہیں۔ نتیجتاً بڑی گاڑیاں، ٹرالر اور مال بردار ٹرانسپورٹ اندرونِ شہر سے گزرنے پر مجبور ہیں، جس سے نہ صرف ٹریفک جام رہتی ہے بلکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب شہر کی اہم سڑکوں اور بازاروں میں دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر کئی کئی فٹ تجاوزات قائم کر لی گئی ہیں۔ دکانوں کا سامان سڑکوں تک پھیلا دیا جاتا ہے جس سے راستے سکڑ چکے ہیں۔ رہی سہی کسر ٹھیلے اور ریڑھی بان پوری کر دیتے ہیں جو سڑکوں کے بیچوں بیچ کھڑے ہو کر ٹریفک کی روانی متاثر کرتے ہیں۔ اگر کوئی شہری اعتراض کرے تو اکثر بدتمیزی اور تلخ کلامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔چنگچی اور رکشہ ڈرائیوروں کی من مانی بھی شہریوں کے لیے دردِ سر بن چکی ہے۔ جہاں دل چاہے رکشے کھڑے کر دینا، سڑک کے درمیان سواری اتارنا اور اشاروں یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمول بن چکی ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ اس تمام صورتحال کے باوجود مؤثر کارروائی کرتی نظر نہیں آتی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بائی پاس بحال کر دیے جائیں، تجاوزات کے خلاف مستقل آپریشن کیا جائے اور رکشوں و ریڑھی بانوں کے لیے مخصوص مقامات مقرر کیے جائیں تو ٹریفک کے مسائل میں واضح کمی آ سکتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ، میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس فوری اور عملی اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو روزانہ کی اذیت سے نجات مل سکے اور سانگھڑ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔

17/05/2026

سانگھڑ: معروف سماجی شخصیت اور مسیحا ڈاکٹر عبدالرحمان لغاری کے صاحبزادے انجنیئر فہیم لغاری کی ولیمہ تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں جی ڈی اے رہنما غلام دستگیر راجڑ ‎‏ پ پ رہنما اعجاز حسین زرداری ۔کاشف آرائیں ۔سر انجم آرائیں سمیت معززین، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کرکے انجنیئر فہیم لغاری کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ولیمہ تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں کی تواضع کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

16/05/2026

سانگھڑ دیھ 22 جمڑاؤ میں بیٹری چور پکڑا گیا ہے، جس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ چوری شدہ سامان سانگھڑ کے کباڑیئے کو فروخت کرتا ہے۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور نہ صرف چور بلکہ چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیئے کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ چوری شدہ سامان خریدنے والے عناصر بھی جرم میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ اگر ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ مطالبہ ہے کہ چور کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے، کباڑی والے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، چوری کا سامان خریدنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہونی چاھئیے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

15/05/2026

سانگھڑ میں توحید مسجد کے قریب قبضہ مافیا ایک بار پھر سرگرم ہوگیا، جہاں مبینہ طور پر روڈ پر لگی ٹف ٹائلیں اکھاڑ کر پھینک دی گئی ہیں اور سرکاری زمین پر قبضے کی کوشش جاری ہے۔ شہریوں کے مطابق بااثر افراد کھلے عام سڑک پر تجاوزات قائم کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو سڑک سکڑنے سے ٹریفک مسائل اور شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری املاک پر قبضے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے اور روڈ کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔شہریوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “جس کا جہاں دل کرتا ہے قبضہ کر لیتا ہے، مگر پوچھنے والا کوئی نہیں”، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو شہر میں تجاوزات کا خاتمہ ناممکن ہو جائے گا۔

14/05/2026

درخت کاٹ کاٹ کر زمین خالی کردی ۔اب گرمی کی شدت دیکھ لیں آنے والا ٹائیم اس سے بھی بڑھ کر خطرناک ہوگا۔زمین آگ بن جائے گی درخت تو کوئی چھوڑا نہیں سب کاٹ دیئے ۔
گرمی کی کمی: درختوں کے سایے سے زمین کی گرمی کم ہوتی ہے اور ماحول ٹھنڈا رہتا ہے۔ آکسیجن کی فراہمی: درخت ہوا میں آکسیجن کی مقدار بڑھاتے ہیں، جس سے سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔ فضائی آلودگی کا خاتمہ: درخت ہوا میں موجود نقصان دہ مادوں کو جذب کرتے ہیں اور صاف فضاء فراہم کرتے ہیں۔ قدرتی خوبصورتی: درخت ہمارے ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں اور قدرتی منظر پیش کرتے ہیں۔
کیا ہم درخت لگا کر گرمی کم کر سکتے ہیں
بالکل اگر ہم اپنے گھروں، سکولوں، دفاتر اور سڑکوں پر زیادہ درخت لگائیں، تو یہ نہ صرف ماحول کو بہتر بنائیں گے، بلکہ گرمی کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔ اس کے علاوہ، درختوں کا زیادہ ہونا ہمارے ماحول کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

12/05/2026

دیھ 22 جمڑاؤ میں سیوریج مسئلہ، عدالت کا بڑا حکم جاری
سانگھڑ: جوڈیشل مجسٹریٹ/کنزیومر پروٹیکشن کورٹ سانگھڑ نے دیھ 22 جمڑاؤ میں سیوریج کے سنگین مسئلے اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اہم حکم جاری کر دیا۔
عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گاؤں کی مین روڈ پر سیوریج لائنیں بند ہونے اور گندا پانی اوور فلو ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات اور بیماریوں کا سامنا ہے۔ عدالت کو جمع کرائی گئی رپورٹس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ نکاسی آب کے نظام کی فوری صفائی اور مرمت ضروری ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں اسسٹنٹ کمشنر سنجھورو کو فوری طور پر سیوریج لائنوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات ختم کرنے، نالیوں کی صفائی اور گندے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ مزید برآں SHO سنجھورو کو بھی عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لیے پولیس معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ عوامی راستوں پر گندے پانی کا جمع ہونا اور نکاسی آب میں رکاوٹ عوامی پریشانی اور صحت کے لیے خطرہ ہے، جسے فوری ختم کرنا ضروری ہے۔ متعلقہ حکام کو دو ماہ کے اندر عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب دیھ 22 جمڑاؤ میں صفائی اور نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے گا۔

12/05/2026

سانگھڑ سے بیورو چیف محمد افضل آرائیں کی رپوٹ

03/05/2026

پی ایس سنجھورو ۔ پولیس کا بھرپور ایکشن (15) ون فائیو انچارج سنجھورو لکھمیر چانڈیو صاحب نے خود اپنی ٹیم کے ہمراہ جگہ جگہ ناکہ بندی کرواکر اسنیب چیکنگ شروع کردی جس سے علاقہ کی عوام تحفظ محسوس کر رہی ہے۔ اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او صاحب نے بتایا کہ اب یہ چیکنگ روٹین میں چلتی رہے گی۔ ہم لکھمیر چانڈیو صاحب کے اس اقدام کو سراہتے ہیں جنہوں نے فوری طور پر ایکشن لے کر عوام کو اعتماد دلایا کہ سنجھورو پولیس ہر وقت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمعہ کرنا ہے۔
تحصیل سنجھورو میں جرائم کا خاتمہ، امن و امان کی بحالی اولین ترجیح ہے،
اسنیب چیکنگ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں ۔سماجی برائیوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
سنجھورو یوسی نمبر 34 دیھ 22 جمڑاو کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے متعدد افراد کی چیکنگ کی گئی

02/05/2026

کل کی واردات والی خبر کے بعد سنجھورو پولیس کا بھرپور ایکشن ایس ایچ او لکھمیر چانڈیو صاحب نے خود اپنی ٹیم کے ہمراہ جگہ جگہ ناکہ بندی کرواکر چیکنگ شروع کردی جس سے علاقہ کی عوام تحفظ محسوس کر رہی ہے۔ اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او صاحب نے بتایا کہ اب یہ چیکنگ روٹین میں چلتی رہے گی۔ ہم ایس ایچ او لکھمیر چانڈیو صاحب کے اس اقدام کو سراہتے ہیں جنہوں نے فوری طور پر ایکشن لے کر عوام کو اعتماد دلایا کہ سنجورو پولیس ہر وقت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

02/05/2026

سنجھورو تھانے کی حدود دیھ 22 جمڑاؤ بی ایچ یو ھسپتال کے سامنے سے ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پہ سوار دو ڈاکوؤں نے ہتھیاروں کے زور پہ لڑکے سے گھر کے سامنے سے موبائل فون اور کیئش پانچ ہزار چھین کر فرار . دیھ 22 جمڑاو میں پولیس اہکار ڈیوٹی پر موجود تو ھوتے ھیں لاکین ٹائم پاس کے لئیے ڈیوٹی کرنے کے لئے نھیں آئے دن علاقے میں ڈکیتی ۔دن دہاڑے موٹر سائیکل چھینی جارہیں ہیں ۔
اھلیان دیھ 22 جمڑائو کی ایس ایس پی سانگھڑ سے درخواست ھے کہ دیھ 22 جمڑائو میں پولیس انچارج سے پوچھا جائے کہ اس کے علاقہ میں یہ وارداتیں روز کا معمول کیوں بنی ھوئی ہیں۔

Address

Sanghar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sach ke awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share