Sangla Press Club "Reg"

Sangla Press Club "Reg" News updates

سانگلہ ہل کی سرزمین پر کچھ چراغ ایسے بھی ہیں جو صرف روشنی ہی نہیں دیتے بلکہ بے معنی اندھیروں کو معنی بھی دیتے ہیں انہی ر...
19/03/2026

سانگلہ ہل کی سرزمین پر کچھ چراغ ایسے بھی ہیں جو صرف روشنی ہی نہیں دیتے بلکہ بے معنی اندھیروں کو معنی بھی دیتے ہیں انہی روشن کرداروں میں ایک نام " مدینہ ویلفیئر سوسائٹی" کا ہے ایک ایسا قافلہ جو نہ سرکاری سرپرستی کا محتاج ہے ، نہ نمود و نمائش کا طلبگار ، بلکہ خالصتاً “ اپنی مدد آپ ” کے اصول پر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اس ادارے کا مدینہ دسترخوان کوئی عام کھانے کی تقسیم نہیں بلکہ احساسِ ذمہ داری اور ایثار کا عملی مظہر بن کر ہر سال ابھرتا ہے ، جہاں ہر روز درجنوں چہروں پر سکون اور شکر کی جھلک دکھائی دیتی ہے، رمضان سے قبل راشن کی تقسیم اور اب چاند رات کے موقع پر مستحق خاندانوں کے لیے خصوصی امدادی سامان کا اہتمام یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ ان نوجوانوں کے ہاں خدمت وقتی امر نہیں بلکہ ایک مسلسل جدوجہد ہے

مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی و سرپرست عرفان ورک صاحب کی قیادت میں یہ ادارہ محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک مکمل فلاحی نظام کی صورت اختیار کر چکا ہے ، ایمبولینس سروس سے لے کر بلڈ بینک تک، گرمیوں میں سبیلوں اور ٹھنڈے پانی کے انتظام سے لے کر لاوارث لاشوں کی تدفین تک اور مستحق خاندانوں کے لیے شادی و فوتگی کے مواقع پر مفت برتنوں کی فراہمی ۔۔۔ یہ سب وہ کام ہیں جو عام طور پر ریاستی اداروں کی ذمہ داری سمجھے جاتے ہیں مگر یہاں یہ ذمہ داری چند مخلص دلوں نے اپنے کندھوں پر اٹھا رکھی ہے

ان کی اصل عظمت یہی ہے کہ یہ خدمت خاموش ہے ، بے آواز ہے ، مگر اپنے اثر میں علاقے بھر میں پرزور گونجتی ہوئی ہے یہ وہ لوگ ہیں جو تصویروں میں کم اور دعاؤں میں زیادہ نظر آتے ہیں ایسے لوگ معاشروں کی اصل بنیاد ہوتے ہیں کیونکہ یہ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ انسانیت ابھی زندہ ہے اور امید ابھی باقی ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ جل جلالہ اس کار خیر کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور اس قافلے کو مزید وسعت، اخلاص اور استقامت سے نوازے کیونکہ کہ ایسے ہی ہاتھوں سے معاشرے سنورتے ہیں اور ایسے ہی دلوں سے تاریکیاں چھٹتی ہیں ۔۔

خیراندیش ؛ محمد ارشد رضوی
نامہ نگار// روزنامہ جہان پاکستان
ڈائریکٹر// رائٹ ڈائریکشن سکول
مدینہ ویلفیئر سوسائٹی ماڈل ٹاؤن سانگلہ ہل

Address

Sangla Hill
39600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sangla Press Club "Reg" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share