Sangla Hill Rang News

Sangla Hill Rang News Sangla Hill Rang News is only News not Harassment.

24/10/2022

یہ کوئی مچھلی فارم نہیں ہے بلکہ سانگلاہل کا انڈر پاس ہے جہاں ڈینگی مچھروں کی آما جگاہ بن چکا ہے۔ اس کے آس پاس بچے بھی کھیلتے ہیں۔ جو کسی بھی سانحہ کا شکا ر ہو سکتے ہیں۔ اس انڈر پاس کے فنڈ کافی دفعہ جا ری کیے لیکن انڈر پا س کی حا لت جوں کی توں ہے۔ حکومت وقت سے گذارش ہے کہ خدارا اس مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کیا جائے تا کہ خلق خدا کے لیے آسانی پیدا ہو۔رپورٹ توصیف گشکوری سانگلہ ہل رنگ نیوز

23/10/2022

سانگلاہل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث محلہ احمد میں نالیوں اور نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالے ابل پڑے ۔ اہل علاقہ کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ۔ اہل مکینوں کا کہنا تھا کہ نالے اور نالیوں کی کئی کئی مہینے صفائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے نالے ابل جاتے ہیں ۔ اہل مکینوں نے ڈی سی ننکانہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔رپورٹ وقار چوہدری سانگلہ ہل رنگ نیوز

23/10/2022

سانگلہ ہل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کے احکامات کو پیروں تلے روند ڈالا۔
سانگلہ ہل انتظامیہ نے ہسپتال میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگا دی،جس کے باعث سموگ پھیلنےکا خدشہ پیدا ہو گیا۔سانگلہ ہل علاقہ مکین دھوئیں کے باعث سانس و دیگر امراض میں مبتلا ہونے لگے۔سانگلہ ہل کے سماجی عوامی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔رپورٹ وقار چوہدری سانگلہ ہل رنگ نیوز

21/10/2022

سانگلہ ہل الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی پر پی ٹی آئی کارکن سراپا احتجاج سانگلہ ہل:پی ٹی آئی ورکرز کا فوارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ طارق محمود باجوہ کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں نے ریلی میں شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں ظفر اللہ نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو نہیں مانتے مزید خطاب کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی طارق محمود باجوہ نے کہا امپورٹڈ حکومت کے فیصلے کو ہم تسلم نہیں کریی گے انہوں نے مزید کہا کہ حاجی صاحب سن لیی تیرہ جماعتیں مل کر خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکیی یہ الیکشن کمیشن کیا چیز ہے انہوں نے مزید کہا ہمیں عدالت عظمیٰ پر مکمل اعتماد ہے انشاء اللہ خان سرخرو ہو جایئں گے رپورٹ وقار چوہدری سانگلہ ہل رنگ نیوز

21/10/2022

سانگلہ ہل الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی پر پی ٹی آئی کارکن سراپا احتجاج سانگلہ ہل:پی ٹی آئی ورکرز کا فوارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ سانگلہ ہل:الیکشن کمیشن مردہ باد کے نعرے عمران خان زندباد،عمران تیرا اک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا کے نعرے الیکشن کمیشن کا فیصلہ نامنظور ہے رپورٹ وقار چوہدری سانگلہ ہل رنگ نیوز

18/10/2022

سانگلہ ہل کی مین شاہراہ پر جگہ جگہ پڑے گڑھوں نے سانگلہ ہل کو لاوارثوں کا شہر بنا کر رکھ دیا ہے مین روڈ پر پڑے گڑھے کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں کیا سانگلہ ہل کی انتظامیہ ان گڑھوں کو ڈھانپ سکے گی یہ ابھی تک سوالیہ نشان ہی ہے؟؟ رپورٹ وقار چوہدری سانگلہ ہل رنگ نیوز

17/10/2022

سانگلہ ہل لاکھوں روپیہ لاگت سے بننے والاکلاک ٹاور گزشتہ کئی مہینوں سے ایک ہی جگہ ایک بج کر20منٹ پر بند،انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں رپورٹ وقار چوہدری سانگلہ ہل رنگ نیوز

16/10/2022
16/10/2022

پاکستان فیڈریشن آف میڈیا کونسل اور فاسٹ سٹی پریس کلب سانگلہ ہل کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر بابر ظہیر واہلہ ڈیسنٹ لان سانگلہ ہل میں انعقاد پذیر ھوا ممبران کی بھرپور شرکت ،مستقبل کے امور پر گفتگو کی گئی ۔رپورٹ وقار چوہدری سانگلہ ہل رنگ نیوز

15/10/2022

سانگلہ ہل رنگ نیوز کے کیمرا مین فیضان کو جنم دن مبارک ہو۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا سی ای او وقار چوہدری نے مبارک باد دی

12/10/2022

ویژن اکیڈمی کے ایک سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا اچھی پرفارمنس دکھانے پر طلباء اور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے نئے آنے والے طلباء و طالبات کو ویلکم کیا گیا سعیدہ کشف مریم جس نے ضلع ننکانہ میں میٹرک بورڈ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا

12/10/2022

طلعت یاسمین کالج نے محفل میلاد النبی کا انعقاد کیا۔ جشن میلاد النبی ﷺ کا مقصد نئی نسل تک پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات اور اقدار کو عام کرنا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں برابری، ہمدردی اور ایک دوسرے سے محبت کا درس دیتے ہیں۔ TYC کے طلباء نے محفل میلاد میں حضرت محمد ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔رپورٹ وقار چوہدری سانگلہ ہل رنگ نیوز

Address

Sangla Hill
Sangla Hill
39600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sangla Hill Rang News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share