Aitezaz Ahsan

Aitezaz Ahsan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aitezaz Ahsan, Digital creator, Sarai Alamgir.

چچا پاکستان آ رہے ہیں
02/08/2025

چچا پاکستان آ رہے ہیں

20/07/2025

‏وقار کے ساتھ موت کے گھاٹ تک گئی، گڑگڑائی نہ زندگی کی بھیک مانگی ، جلادوں سے گھبرائی نہیں ، متانت سے بولی “ ہاتھ مت لگاؤ صرف گولی کی اجازت ہے” ۔۔۔ شیتل بھی بہادر تھی اور اس کا انتخاب “ زرک “ بھی ۔۔

16/07/2025

کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس پر دہشت گردوں کا وحشیانہ حملہ، قلات کے قریب اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، 28 زخمی

پنجاب کے بعد اب کراچی کے مسافر بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ ہائی وے پر سفر کرنے والے بے گناہ مسافر ان درندوں کا آسان ہدف بن رہے ہیں۔ ایک ہفتے کے اندر یہ دہشت گردی کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ آج شام کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایک مسافر بس کو دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ بس میں 48 افراد سوار تھے، جن میں پختون اور اردو سپیکنگ دونوں کمیونٹی کے لوگ شامل تھے۔

اس بس میں مشہور قوال امجد صابری کے بھانجے ندیم قوال، ان کے دو بھائی اور دیگر ساتھی بھی سوار تھے، جو کوئٹہ میں قوالی کے پروگرام کے لیے جا رہے تھے۔ اس حملے میں جاں بحق ہونے والے 7 افراد میں امجد صابری کے خاندان کے دو افراد بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 28 ہے، جن میں سے اکثر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، دہشت گردوں نے بس کو روک کر بلا امتیاز فائرنگ شروع کردی۔ بس کے اندر چیخ و پکار اور افراتفری کا عالم تھا۔ زخمیوں کی آہ و بکا اور مدد کی التجائیں فضا میں گونج رہی تھیں۔ "ہسپتال پہنچاؤ۔۔ میرا بھائی چلا گیا۔۔ میرا بیٹا چلا گیا۔۔" ایسی دلخراش آوازیں ہر طرف سنائی دیں۔ ویرانے میں بے بسی کا عالم تھا، جہاں لوگ اپنے پیاروں کو بچانے کے لیے تڑپ رہے تھے۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اسی جمعرات کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر ایک نالے میں لے جا کر گولیاں مار دی تھیں۔ ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، جن کا کوئی قصور نہیں سوائے اس کے کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی کے لیے سفر کر رہے تھے۔

یہ مسلسل دہشت گردی کے واقعات حکومتی اداروں اور سیکیورٹی ایجنسیوں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ عوام پوچھ رہی ہے کہ کیا کوئی مسیحا ہے جو اس درد کا مداوا کرے؟ کیا کوئی ہے جو ان بے گناہوں کی حفاظت کرے؟

میں کس کے نام لکھوں جو اَلَم گزر رہے ہیں
مرے شہر جل رہے ہیں، مرے لوگ مر رہے ہیں
💔💔

حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، تاکہ معصوم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

شکر ہے کوئی چنگی خبر آئی برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائن پر عائد پابندی ختم کر دی، اب پاکستان کی تمام ائیر لائن برطانیہ کے...
16/07/2025

شکر ہے کوئی چنگی خبر آئی
برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائن پر عائد پابندی ختم کر دی،
اب پاکستان کی تمام ائیر لائن برطانیہ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر سکتی ہیں۔

😅😅 Present situation in the UK.
29/06/2025

😅😅 Present situation in the UK.

‏🔴 سوات، پاکستان: شدید سیلاب کے باعث 18 افراد پانی میں پھنس گئے۔ ایک گھنٹے کی امید کے باوجود مدد نہ پہنچ سکی، بدقسمتی سے...
27/06/2025

‏🔴 سوات، پاکستان: شدید سیلاب کے باعث 18 افراد پانی میں پھنس گئے۔ ایک گھنٹے کی امید کے باوجود مدد نہ پہنچ سکی، بدقسمتی سے سیلابی لہریں انہیں بہا لے گئیں۔

27/06/2025

ایک اور دن
ایک اور سانحہ

پاکستان بھارت میں معمولی سا واقعہ ہو جائے امریکہ اپنے لوگوں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دیتا ہے۔
انہیں انخلاء میں فوری مدد دیتا ہے۔
ادھر
این ڈی ایم اے
محکمہ موسمیات
پولیس
ٹورسٹ پولیس
ٹورازم منسٹری
سمیت درجنوں محکمے میدانی علاقوں سے آئی ایک فیملی کو یہ نا بتا سکے کہ یہاں نہ بیٹھیں، فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔

ایک ہیلی نہ اڑ سکا۔

تیس روپے کا پانی ساٹھ کا لیکر،
۳۰۰ کلومیٹر کا ۱۸۰۰ ٹول دیکر
ٹورازم ٹیکس دیکر بھی
ایک پوری فیملی ایک پورا خاندان پانی کی بے رحم موجوں کی نظر ہو گیا۔
اور کوئی انہیں پیشگی اطلاع دینے اور بچانے نہ پہنچا۔

بھائی کوئی جہلم والوں کو اطلاع  دے دو۔۔کہ ائیر پوڈز والا آ رہا ہے۔😃
31/05/2025

بھائی کوئی جہلم والوں کو اطلاع دے دو۔۔کہ ائیر پوڈز والا آ رہا ہے۔😃

10/05/2025

‏اس قوم کو فوج پہ بھی اعتماد نہیں ، اپنی نگرانی میں میزائل چلوا رہی ہے۔ 😂😂😂

‏اللہ اکبر!پاکستان نے بھارت کے دو رافیل طیارے مار گرائے۔
06/05/2025

‏اللہ اکبر!

پاکستان نے بھارت کے دو رافیل طیارے مار گرائے۔

‏بھارتی حملے میں معصوم بچے کی شہادت۔۔۔ اب جواب فرض ہے۔ مودی کا جنگی جنون خطے کو لے ڈوبے گا۔
06/05/2025

‏بھارتی حملے میں معصوم بچے کی شہادت۔۔۔
اب جواب فرض ہے۔
مودی کا جنگی جنون خطے کو لے ڈوبے گا۔

06/05/2025

‏بہاولپور میں بھارت کے حملے
خدا پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین

Address

Sarai Alamgir

Telephone

+923405743605

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aitezaz Ahsan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aitezaz Ahsan:

Share