11/06/2026
ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ چوروں ڈکیتوں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران شہری کےگھرمیں چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو گرفتار لیا۔ چند دن قبل علاقہ تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے موضع قصبہ کریالی میں چوری کی ایک واردات ہوئی جس پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا۔ پولیس ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں پیشہ وارانہ تفتیشی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کارلاتے ہوئے چوری کی واردات کرنے والے ملزم شمروز آصف کو گرفتارکرکےاس کے قبضہ سے مال مسروقہ4 تولہ طلائی زیورات اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بوربرآمد کرلیا۔