11/09/2025
اسرائیل کے مزید 6 ممالک پر فضائی حملے، 90 سے زائد شہادتیں
قطر پر حملے کے بعد اسرائیل کے مزید 6 ممالک پر فضائی حملے ہوئے ہیں، جن میں 90 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں، جس سے اس کی عالمی دہشت گردی عیاں ہوتی ہے۔
خطے میں صیہوبی بربریت پورے زوروں پر ہے، اور صرف 3 دنوں میں 6 ممالک پر اس نے بارود برسا دیا، اسرائیلی فوج نے گزشتہ 72 گھنٹوں میں جن ممالک کو نشانہ بنایا ان میں فلسطین، لبنان، شام، تیونس، قطر اور یمن شامل ہیں۔
غزہ پر ہونے والی صیہونی بربریت میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، اس دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک سکول کے باہر بھی حملہ کیا، جس میں 7 زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یمن پر فضائی حملے کے دوران کم از کم 35 افراد شہید اور 130 زخمی ہوئے ہیں، یہ حملے صنعا اور دیگر آس پاس کے علاقوں میں کئے گئے۔
اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت پر حملہ کیا، اس حملے میں سینئر حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے، ان کے دفتر کے ڈائریکٹر سمیت 6 افراد شہید ہوئے تاہم اس حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے مشرقی لبنان کے بیکا اور ہرمیل اضلاع میں بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپو اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
شام میں اسرائیلی طیاروں نے کئی مقامات کو نشانہ بنایا، اس حملے میں حمص میں ایک فضائی اڈے اور لاتاکیہ کے قریب ایک فوجی بیریکس پر بارود برسایا گیا، اسرائیلی حملوں کے بعد حمص میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
شام کی وزارت خارجہ نے حملوں کو اپنی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی اور قومی و علاقائی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا۔
تیونس کے ساحل کے قریب غزہ فلوٹیلا پر بھی صیہونی حملے ہوئے ہیں ، اسرائیل نے بھوک سے دوچار فلسطینیوں کیلئے امداد لے جانے والے فلوٹیلا میں شامل کشتی پر تیونس کے ساحل کے قریب ڈرون حملہ کیا۔ اس کارروائی میں نشانہ بننے والی اس مرکزی کشتی میں سٹیرنگ کمیٹی کے اراکین سوار تھے تاہم عملہ اور تمام
اراکین حملے میں محفوظ رہے