اُردو ترجمہ قرآن کریم

اُردو ترجمہ قرآن کریم Islamic Information
Quran Verses

05/07/2025

11/03/2025

وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلُوةِ

اللہ کی مدد دو ہی طریقوں سے مل سکتی ہے۔ پہلا نماز ، دوسرا صبر ۔
نماز میں آپ نے اپنے تمام مسئلے اللہ تعالیٰ کو بتا کے خود کو بوجھ سے آزاد کرا لینا ہے اور پھر اللہ کی مدد کا انتظار کرنا ہے ، اسے صبر کہتے ہیں۔
جب آپ ان دو طریقوں کو اپنا لیتے ہیں تو سب سے instant فائدہ پتہ ہے کیا ہوتا ہے؟
کہ آپ panic ہونے سے بچ جاتے ہیں،
آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ اللہ بہترین وقت پر بہترین طریقے سے آپ کا کام سنبھال لے گا،
لوگوں سے مدد کی امید ، ٹینشن ، نا کامی کا خوف ، دھو کہ کا خوف،
ان سب پریشانیوں سے آپ بچ جاتے ہیں۔ آپ کا سارا فوکس صرف اللہ ہو جاتا ہے۔ اور یاد نہیں، یہی مقصد نہیں تھا آپ کے اور میرے اس دنیا میں آنے کا ؟ اور صبر اور نماز سے مد دلیا کرو۔ "[02:45]

07/03/2025

الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيُوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا "

اس دنیا میں رہتے ہوئے یہ گمان کرنا کہ یہاں اچھی سوچ اور اچھے عمل کا بدلہ لوگوں سے اچھائی ہی کی صورت میں ملے گا، بے وقوفی اور آخرت پر حقیقتا ایمان نہ ہونے کی نشانی ہے۔ ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو اپنی اچھائیاں یہ کہہ کر کھوتے جارہے ہیں کہ اچھائی کا زمانہ نہیں رہا ہے، بھلائی کے بدلے بھلائی نہیں ملتی تو ہم بھلائی کریں ہی کیوں؟ اپنی کتنی اچھائیاں ہم نے یوں کھودی ہیں ؟ لیکن ہم کیوں بھول جاتے ہیں کہ بھلائی بے شک ہم نے لوگوں کے ساتھ کرنی ہے لیکن صلہ دینے کا وعدہ اللہ نے کر رکھا ہے اور گارنٹی کے ساتھ ہمیں بتایا ہے کہ ہمیں دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا کے صلہ دیا جائے گا۔ تو ہو سکتا ہے کہ اس دنیا میں ہمیں ہماری مرضی کا بدلہ نہیں ملے ، لیکن آخرت پر یقین اور اللہ سے صلہ ملنے کا یقین ہمیں بھلائی کرنے سے روکنے نہیں دے گا۔ اسی نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تا کہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون اچھے اعمال کرنے والا ہے۔ اور وہ بہت زبردست بھی ہے اور بہت بخشنے والا بھی۔ " ( الملک (2)

03/12/2024

سورۃالبقرہ
29/08/2024

سورۃالبقرہ

17/08/2024

‏اور کوئی احسان اس نیت سے نہ کرو کہ زیادہ وصول کرسکو۔

﴿سورۃ المدثر، ۶﴾

05/07/2024

اے ایمان والو ! جب جمعہ کےدن نماز کےلیے پکارا جائے تو اللہ کے ذکر کی طرف لپکو، اور خریدو فروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارےلیےبہتر ہے،اگر تم سمجھو۔
پھر جب نماز پوری ہوجائےتو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کافضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سےیاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔

﴿الجمعہ۔۹،۱۰﴾


04/07/2024

‏یہ وہ لوگ ہیں جو اِیمان لائے ہیں، اور جن کے دِل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو کہ صرف اللہ کا ذکر ہی وہ چیز ہے جس سے دِلوں کو اِطمینان نصیب ہوتا ہے۔

﴿سورۃ الرعد، ۲۸﴾



03/07/2024

‏جن لوگوں نے کفر اِختیار کیا ہے، اُن سے پکار کر کہا جائے گا کہ (آج) تمہیں جتنی بیزاری اپنے آپ سے ہو رہی ہے، اُس سے زیادہ بیزاری اللہ کو اُس وقت ہوتی تھی جب تمہیں ایمان کی دعوت دی جاتی تھی، اور تم انکار کرتے تھے۔

﴿سورۃ غافر، ۱۰﴾



03/07/2024

بڑی شان ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں ساری بادشاہی ہے، اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔ جس نے موت اور زندگی اس لئے پیدا کی تاکہ وہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل میں زیادہ بہتر ہے، اور وہی ہے جو مکمل اِقتدار کا مالک، بہت بخشنے والا ہے۔

﴿سورۃ الملک، ۱-۲﴾



Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اُردو ترجمہ قرآن کریم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share