saqi_sialvi

saqi_sialvi آنکھوں کی خوشحالی تم
بانہوں کی زرخیزی ہو!

17/07/2025

اول اول کی محبت کے نشے یاد تو کر

بے پیے بھی ترا چہرہ تھا گلستاں جاناں!
احمد فراز

17/07/2025

پہلے پہل کا عشق ابھی یاد ہے فراز

دل خود یہ چاہتا تھا کہ رسوائیاں بھی ہوں!
احمد فراز

17/07/2025

بھری بہار میں اک شاخ پر کھلا ہے گلاب
کہ جیسے تو نے ہتھیلی پہ گال رکھا ہے!

احمد فرازؔ

17/07/2025

داغ دامن کے ہوں دل کے ہوں کہ چہرے کے فرازؔ

کچھ نشاں عمر کی رفتار سے لگ جاتے ہیں!
احمد فراز

17/07/2025

مگر مجال ہے جو میرا حال اُس سے کہیں

اگرچہ لوگ مجھے دیکھ کر بھی جاتے ہیں!
وصی شاہ صاحب

17/07/2025

نظم

محبت ذات ہوتی ہے
محبت ذات کی تکمیل ہوتی ہے
کوئی جنگل میں جا ٹھہرے، کسی بستی میں بس جائے
محبت ساتھ ہوتی ہے
محبت خوشبوؤں کی لَے
محبت موسموں کا دَھن
محبت آبشاروں کے نکھرتے پانیوں کا مَن
محبت جنگلوں میں رقص کرتی مورنی کا تَن
محبت برف پڑتی سردیوں میں دھوپ بنتی ہے
محبت چلچلاتے گرم صحراؤں میں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند
محبت اجنبی دنیا میں اپنے گاؤں کی مانند
محبت دل
محبت جاں
محبت روح کا درماں
محبت مورتی ہے
اور کبھی جو دل کے مندر میں کہیں پر ٹوٹ جائے تو
محبت کانچ کی گڑیا
فضاؤں میں کسی کے ہاتھ سے گر چھُوٹ جائے تو
محبت آبلہ ہے کرب کا
اور پھُوٹ جائے تو
محبت روگ ہوتی ہے
محبت سوگ ہوتی ہے
محبت شام ہوتی ہے
محبت رات ہوتی ہے
محبت جھلملاتی آنکھ میں برسات ہوتی ہے
محبت نیند کی رُت میں حسیں خوابوں کے رستوں پر
سُلگتے، جاں کو آتے، رتجگوں کی گھات ہوتی ہے
محبت جیت ہوتی ہے
محبت مات ہوتی ہے
محبت ذات ہوتی ہے

فرحت عباس شاہ

17/07/2025

بستیاں چاند ستاروں کی بسانے والو

کرۂ ارض پہ بجھتے چلے جاتے ہیں چراغ
احمد فراز

17/07/2025

جو اُس پہ آنی ہوں وہ مجھ پہ آئیں

میں اپنے سر لوں بلائیں اُس کی!
علی زریون

16/07/2025

شاندار نظم امجد اسلام امجد صاحب

16/07/2025

پھر سمجھنا کہ مجھے عشق نہیں ہے تم سے

تیرے ملنے سے اگر تیری کمی کم ہو جائے
عباس تابش

16/07/2025

غزل عباس تابش صاحب

15/07/2025

بہت اعلٰی غزل عباس تابش صاحب

Address

Sargodha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when saqi_sialvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to saqi_sialvi:

Share