Sargodha Upto Date

Sargodha Upto Date Sargodha UPTO date
پر خوش آمدید پیج پر ہر خبر بروقت سچ پر مبنی گاؤں شہر اور سارا پاکستان ہمارا ہے

19/09/2024

تحصیل شاہ پور کی حدود میں گاؤں جھمٹانوالہ کے رہائشی رانا محمد امتیاز جھمٹ کے ہاں رات کو چوری کی واردات ہوئی ہے۔ جس میں چور ہنڈائی پہ 3 گائے اور ایک بچھڑا ڈال کر لے گئے۔ جن کی مالیت 10 لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہ ویڈیو رات کے کسی پہر درجہ ذیل روڈ کے کسی بھی کیمرہ میں آئی ہو گی۔
1. شاہ پور صدر سے ساہیوال روڈ براستہ واڈھی گوندل
2. جلالپور ننگیانہ روڈ
3. جلالپور تا 92 موڑ براستہ بنگلہ سلطان پور
یا کسی دوست نے کسی ایسی گاڑی کو یا جانوروں کو دیکھا ہو۔ برائے مہربانی اس نمبر پر اطلاع دیں۔ 03009281062
شوکت میکن
جزاک اللّہ

25/05/2024

دھریمہ تا 92 موڑ ، 92 موڑ یا شاہ پور ساہیوال روڈ براستہ بنگلہ سلطان پور ، موچیوال تا البقا چوک ساہیوال کارپٹ روڈ منظور

(احمد شیر ہرل کا پانچواں قتل)تفصیلات اپنے ہی خاندان کے چار افراد قتل کرنے والے  ملزم احمد شیر نے تھانہ کوٹ مومن کی حدود ...
14/11/2023

(احمد شیر ہرل کا پانچواں قتل)

تفصیلات
اپنے ہی خاندان کے چار افراد قتل کرنے والے ملزم احمد شیر نے تھانہ کوٹ مومن کی حدود مٹیلہ میں ایک اور قتل کر دیا

قتل ھونے والے کا نام اللہ یار ھرل سکنہ ڈیرہ بخشانہ مٹیلہ

اللہ یار ہرل صبح نماز فجر پڑھنے مسجد جا رہا تھا کہ ملزم گھات لگائے بیٹھا تھا

ملزم نے اللہ یار کو دیکھتے ہیں فائرنگ کر کردی جس کے نتیجہ میں اللہ یار ہرل موقع پر ہی دم توڑ گیا

14/11/2023

کوٹ مومن میں چند روز پہلے چار رشتہ دار افراد کو قتل کرنے والے شخص نے آج پانچواں قتل بھی کر دیا

ملزم قتل کے بعد بالکل تسلی سے فرار

سرگودھا : ٹاہلی چوک میں دوکاندار نے ڈکیتی کے نیت سے آئے ڈاکوں کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ڈکیتی کے دوران دوکاندار نے ڈکی...
11/11/2023

سرگودھا : ٹاہلی چوک میں دوکاندار نے ڈکیتی کے نیت سے آئے ڈاکوں کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
ڈکیتی کے دوران دوکاندار نے ڈکیت کو کمر،دائیں ٹانگ اور دائیں بازو پر گولیاں ماری۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کو ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ ہسپتال منتقل کیا
گرفتار ڈاکو کی شناخت عرفان نے کے نام سے ہوئی جو بار موسی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
زخمی ڈاکوؤں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ہے،پولیس ذرائع
فرار ڈاکوؤں کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

تلاش برائے مجرم اہلیان سرگودھا سے گزارش ہے کہ اس ظالم انسان کو تلاش کرنے میں سرگودھا پولیس کی مدد کریں یہ وہی ظالم انسان...
11/11/2023

تلاش برائے مجرم

اہلیان سرگودھا سے گزارش ہے کہ اس ظالم انسان کو تلاش کرنے میں سرگودھا پولیس کی مدد کریں

یہ وہی ظالم انسان ہے جس نے دو روز پہلے کوٹ مومن کے علاقے گھلا پور ارے مٹیلہ میں چار لوگوں کو قتل کیا ہے۔

اس مجرم کی گرفتاری پر سرگودھا پولیس نے انعام بھی رکھا ہے ۔۔ جو کوئی اسکے ٹھکانے بارے میں جانتا ہو یا اسے دیکھا ہو تو سرگودھا پولیس کو اطلاع کریں۔

اگر آپ پولیس کو اطلاع دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں تو
آپ ہمیں اطلاع کریں، ہم پولیس حکام کو مطلع کردیں گے۔

آپکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔۔۔ بہت شکریہ

🔹🔹Best Picture 🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹         • 
01/11/2023

🔹🔹
Best Picture
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹
🔹🔹















31/10/2023

اسلحہ لائسنس ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ، ذاتی نیا اسلحہ کیلئے فیس میں اضافہ

پنجاب میں اسلحہ لائسنس کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبائی کابینہ نے پنجاب آرمز رولز 2023 کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلحہ رولز 2023 کو جلد ہی صوبے بھر میں لاگو کردیا جائے گا جس کے بعد پہلے سے منظور شدہ اسلحہ لائسنس درخواستوں کا پروسس مکمل نہ کروانے والے شہریوں کو ازسرنو درخواست دینی ہوگی۔

نئے رولز کے تحت ہر شہری اسلحہ لائسنس کےلیے نئی درخواست آن لائن دے سکے گا جس کا مکمل پروسس ڈیجٹیلائز ہوگا۔ اسلحہ لائسنس کی منظوری کے بعد فیس کا پروسس بھی آن لائن ہوگا۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب آرمز رولز 2017ء کے تحت اسلحہ لائسنسوں کی تمام منظور شدہ درخواستوں کو پنجاب آرمز رولز 2023 کے نفاذ کے بعد از سرِنو پراسیس کرے گا۔

پنجاب آرمز رولز 2023 کے مطابق نیا ذاتی اسلحہ لائسنس بنوانے کی فیس 10ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کردی گئی، ذاتی اسلحہ لائسنس کی تجدید کرانے کی فیس ایک ہزار سے بڑھا کر 5ہزار روپے ہوگی۔

نجی اداروں،سکیورٹی کمپنیوں کے نیا اسلحہ لائسنس بنانے کی فیس 50ہزار روپے جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کے لائسنس کو ’’آل پاکستان‘‘ کرانے کی فیس ایک لاکھ روپے مقررکر دی گئی ، اسلحہ لائسنس پروسینگ فیس 1400سے بڑھا کر 2ہزار روپے ہوگی۔

پنجاب آرمز رولز 2023 کے مطابق ڈپلیکیٹ اسلحہ لائسنس بنانے کی فیس 1ہزار سے بڑھا کر 5ہزار روپے، اسلحہ لائسنس میں گولیوں کی تعداد بڑھانے کی فیس 12روپے فی گولی کردی گئی جبکہ اسلحہ لائسنس پر ہتھیار یا بور تبدیل کرنے کی فیس 5ہزار روپے ہوگی۔

کابینہ نے وراثت کی بنیاد پر اسلحہ لائسنس ٹرانسفر کی فیس 10ہزار روپے مقررکردی،لائسنس ہولڈر کے گھر پر اسلحہ لائسنس ڈیلیوری کی فیس 300روپے ہوگی۔

پنجاب آرمز رولز 2023 کے نفاذ کے بعد ایسے تمام درخواست گزار افراد جن کی اسلحہ لائسنس کے حصول کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں مگر انہوں نے اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کے لیے قانونی عمل کو پورا نہیں کیا ہے ان کواسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے تمام پراسیس نئے سرے سے کرنا ہو گا۔

محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ منظور شدہ اسلحہ لائسنس کو فوری طور پر پراسس نہ کروانے والے شہریوں کو پنجاب آرمز رولز 2023 لاگو ہونے کے بعد دوبارہ اسلحہ لائسنس کی منظوری کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

Please follow My page..Sargodha Upto Date Today's the best Photo 🌿🥰🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹        • 
31/10/2023

Please follow My page..
Sargodha Upto Date

Today's the best Photo 🌿🥰🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹🔹















Today's Best Photo ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️        's Best            •      
30/10/2023

Today's Best Photo ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️








's Best














30/10/2023

مولانا طارق جمیل کے صاحب زادے مولانا یوسف جمیل کو بھائی کی اچانک موت کے بعد بھی روتے ہوئے بھائی کی موت کی وضاحت کرتے دیکھ کر دل پھٹ سا گیا۔

پتہ نہیں کس تکلیف سے گزر رہے ہیں وہ لوگ۔۔ انکے کے دکھ کو سمجھیں 💔😥


معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ابھی گولی لگنے کی وجہ ...
29/10/2023

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ابھی گولی لگنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ گولی سینے پر لگی۔
کچھ ذرائع کے مطابق معاملہ خودکشی کا بھی ہو سکتا ہے۔
پولیس نے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Address

Sargodha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sargodha Upto Date posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sargodha Upto Date:

Share