22/07/2025
الشہباز بس سروس کے پے در پے حادثات کا سلسلہ جاری۔۔۔!
الشہباز بس نے سامنے سے آتی کوسٹر کو ٹکر مار دی۔ الشہباز کی غفلت کیوجہ سے کوسٹر میں سوار دو لڑکے شدید زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اجنالہ روڈ پر ڈمپر ڈرائیور رانگ سائڈ پر گاڑی کھڑی کرکے ٹائر بدل رہا تھا، اور ٹائر سڑک پر رکھا ہوا تھا۔
مگر الشہباز کے ڈرائیور نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کی سپیڈ سلو کرنے کے بجائے تیز رفتاری سے کراس کیا جسکی وجہ سے سامنے سے آنے والی گاڑی سے تصادم ہوا۔
الشہباز کو مشورہ ہے کہ وائس آف سرگودھا کو اپنے کرتوت ایکسپوزڈ کرنے پر کارندوں کے ذریعے پریشرائزڈ کرنے کی بجائے اپنے ڈرائیوروں کی پرفارمینس پر توجہ دیں۔
کچھ ہی عرصے میں الشہباز والے تقریباً نصف درجن حادثات کرکے کئی شہریوں کی جان لے چکے ہیں جبکہ متعدد کو شدید زخمی اور اپاہج کر چکے ہیں