Sargodha 048 News

Sargodha 048 News ہمارا مقصد سرگودھا کے مسائل کیلئے آواز بلند کرنا شعور آگہی دینا ھے عوامی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانا اور انکو میرٹ پہ حل کی کوشش کرنا ھے

پنجاب میں بغیر ٹرانسفر گاڑی چلانے والے پھنس گئے، جرمانوں میں اضافہجرمانے کا نیا قانون ! موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کے ل...
05/10/2025

پنجاب میں بغیر ٹرانسفر گاڑی چلانے والے پھنس گئے، جرمانوں میں اضافہ

جرمانے کا نیا قانون ! موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی

کار،موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس میں تبدیلی کر دی گئی.

گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی کے لیے نیا قانون نافذ کرتے ہوئے بھاری جرمانوں کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی ملکیت کی تاخیر سے منتقلی کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا رول 47(3) میں ترمیم کی گئی ہے، نئی ترمیم کے تحت اگر خریدار مقررہ مدت میں گاڑی کی ملکیت کی تبدیلی رپورٹ نہیں کرتا تو اسے ٹرانسفر فیس کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

موٹر سائیکل اور اسکوٹر کے لیے جرمانے
31 تا 60 دن تاخیر: 1,000 روپے

61 تا 90 دن تاخیر: 2,000 روپے

91 تا 120 دن تاخیر: 4,000 روپے

دیگر گاڑیاں (کاریں، جیپ وغیرہ)
31 تا 60 دن تاخیر: 10,000 روپے

61 تا 90 دن تاخیر: 20,000 روپے

91 تا 120 دن تاخیر: 30,000 روپے

حکام کے مطابق یہ اقدام گاڑیوں کے درست ریکارڈ رکھنے اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے کیا گیا ہے تاہم 120 دن سے زیادہ تاخیر پر مزید قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی

کوٹ مومن میں صبح سویرے افسوسناک حادثہ میں کار نہر میں جا گری۔۔۔!کوٹ مومن کے علاقے گھلا پور بنگلہ کے قریب تیز رفتاری کے ب...
05/10/2025

کوٹ مومن میں صبح سویرے افسوسناک حادثہ میں کار نہر میں جا گری۔۔۔!

کوٹ مومن کے علاقے گھلا پور بنگلہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار نہر میں جا گری، حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق کار پل کراسنگ کے دوران اوور اسپیڈ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔

کار میں سوار چار افراد میں سے دو اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور نعشوں کو نہر سے نکال کر ٹی ایچ کیو کوٹ مومن منتقل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ محمد خان بگڑیال اور 38 سالہ صداقت نوید رانجھا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

05/10/2025

ایک مسجد میں حاجی صاحب جھاڑو لگا رہے تھے تو مولانا صاحب نے ان سے جھاڑو لے کر ایک غریب کو دیا اور حاجی صاحب سے کہا کہ اپ مہربانی کریں جھاڑو نہ لگائیں اپ مسجد میں پنکھے لگوا دیں یہ غریب ادمی مسجد کی خدمت کر سکتا ہے لیکن یہ مسجد میں پنکھے نہیں لگوا سکتا اسی طرح حکومت پاکستان اسرائیل کی مذمت کرنے کے بجائے وہ کرے جو وہ کر سکتی ہے مذمت غریب ممالک اور عوام کے لیے رہنے دیں

بھیرہ موٹروے فلائی اوور پر ویگن اور موٹر سائیکل کا حادثہ* موٹر سائیکل سوار **ندیم یوسف (32 سال)** شدید زخمی*  زخمی کو **...
04/10/2025

بھیرہ موٹروے فلائی اوور پر ویگن اور موٹر سائیکل کا حادثہ
* موٹر سائیکل سوار **ندیم یوسف (32 سال)** شدید زخمی
* زخمی کو **ہیڈ انجری اور فریکچر** آیا
* ریسکیو 1122 نے فوری طور پرمریض کوابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو اسپتال بھیرہ منتقل کر دیا

موٹر وے پہ دال کھانے کی غلطی کھبی نا کریں ورنہ یہ ہو گا
04/10/2025

موٹر وے پہ دال کھانے کی غلطی کھبی نا کریں ورنہ یہ ہو گا

04/10/2025

عمران خان دور دور تک سیٹلمنٹ کے آثار نظر نہیں آ رہے حواری حقیقت تسلیم کریں پارٹی ختم شد

04/10/2025
04/10/2025

آثار بتا رہے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے ذہن سازی کی جارہی ھے قوم کچھ نہیں کر پائے گی

04/10/2025

فیصل آباد : نئی الیکٹروبسوں کی انٹری

ایک بوڑھی ماں کو سڑک پار کرواتے ہوئے، سرگودھا ٹریفک پولیس کا جوان۔سرگودھا ٹریفک پولیس نہ صرف ٹریفک کو رواں رکھے ہوئے ہے،...
04/10/2025

ایک بوڑھی ماں کو سڑک پار کرواتے ہوئے، سرگودھا ٹریفک پولیس کا جوان۔

سرگودھا ٹریفک پولیس نہ صرف ٹریفک کو رواں رکھے ہوئے ہے، بلکہ انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے

یہ صرف ڈیوٹی نہیں، یہ خدمت کا جذبہ ہے

Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sargodha 048 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share