SareAam Team Sargodha

SareAam Team Sargodha Join us with syed iqrar ul hassan. In sha Allah we will make pakistan as a flying country.Syed iqrar ul hassan and all team of sareaam work for prosperity.

17/10/2025

Syed Iqrar Ul Hassan

17/10/2025

Jumma Mubark
💝💝💝

14/10/2025

Iqrar Ul Hassan Voice 💝✅

‏مریدکے میں ہونے والا ظلم ناقابل بیان اور قابلِ مذمت ہے، اتنی بربریت اور کشت و خون کہ اب تک شہادتوں اور زخمیوں کے حوالے ...
14/10/2025

‏مریدکے میں ہونے والا ظلم ناقابل بیان اور قابلِ مذمت ہے، اتنی بربریت اور کشت و خون کہ اب تک شہادتوں اور زخمیوں کے حوالے سے مکمل حقائق سامنے نہیں آئے۔
‏شرمناک اور نہائیت قابلِ مذمت۔۔۔ حقائق جلد از جلد سامنے لائے جائیں

‏ٹرمپ کے دورِ اقتدار میں اسرائیل کے حوالے سے خاموشی اختیار کر کے عمران خان صاحب نے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو مایوس کیا۔ م...
14/10/2025

‏ٹرمپ کے دورِ اقتدار میں اسرائیل کے حوالے سے خاموشی اختیار کر کے عمران خان صاحب نے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو مایوس کیا۔ میرے اس سوال سے چڑ کر پی ٹی آئی کے دوستوں نے میری فیملی پر غلیظ حملے کیے، انبلاک اور ان فالو کرنے کی مہم چلائی لیکن کوئی بھی چیز مجھے اس اصولی سوال سے نہیں روک سکی۔ اب چونکہ غزہ میں امن قائم ہو رہا ہے سو میں عمران خان سے اس معاملے پر مایوسی کے باوجود یہ کوشش کروں گا کہ جب تک وہ جیل میں ہیں، اُن پر تنقید سے گریز کروں، نہ صرف یہ بلکہ ان کی رہائی کے لیے آواز بلند کروں اور باقی کی تنقید اور سوال اس وقت تک کے لیے بچا کر رکھوں جب وہ جیل سے باہر تشریف لے آئیں۔
‏(پی ٹی آئی کے باہر موجود دوست، یوٹیوبر اور سیاستدان اس عہد سے مستثنٰی ہوں گے، اور بطور جواب یا حوالہ خان صاحب کی کوئی بات کوٹ کرنا پڑی تو اس صورتحال کو بھی استثنٰی حاصل ہو گا)

میرے مولا نے مجھ کو چاہتوں کی سلطنت دے دی سید اقرار الحسن Iqrar Ul Hassan
12/10/2025

میرے مولا نے مجھ کو چاہتوں کی سلطنت دے دی سید اقرار الحسن
Iqrar Ul Hassan

‏وجہ کوئی بھی ہو ہم سب کو اس اصول کی بنیاد پر سہیل آفریدی کو سپورٹ کرنا چاہئے کہ وہ ایک مڈل کلاس نوجوان ہے اور اسے نامزد...
12/10/2025

‏وجہ کوئی بھی ہو ہم سب کو اس اصول کی بنیاد پر سہیل آفریدی کو سپورٹ کرنا چاہئے کہ وہ ایک مڈل کلاس نوجوان ہے اور اسے نامزد کرنے والی پارٹی صوبے میں اکثریت رکھتی ہے۔
‏سہیل آفریدی جیسے نوجوان کو ایک موقع ضرور ملنا چاہئے۔

‏اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ صرف شخصیات  والی پارٹیاں بناتی اور لاتی ہے اس لیے کہ انہیں ایک شخص سے ڈیل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔‏جس د...
08/10/2025

‏اسٹیبلشمنٹ ہمیشہ صرف شخصیات والی پارٹیاں بناتی اور لاتی ہے اس لیے کہ انہیں ایک شخص سے ڈیل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
‏جس دن پاکستان کے نوجوان کسی شخصیت کے بغیر اپنی جمہوری سیاسی جماعت بنانے میں کامیاب ہو گئے، جس میں آپ یا آپ کے درمیان سے کوئی عام نوجوان پارٹی کا سربراہ بن سکے، وہ دن اسٹیبلشمنٹ کو اُس کے آئینی کردار تک محدود کرنے کی جانب پہلا بڑا قدم ہو گا۔
Iqrar Ul Hassan Farah Iqrar Sareaam Orangi Town Karachi

‏آپ جسے تاحیات قائد سمجھتے ہیں، سمجھتے رہیں لیکن اپنی آئیندہ نسلوں کو ان سیاسی شخصیات اور خاندانوں کی ذہنی غلامی میں مت ...
03/10/2025

‏آپ جسے تاحیات قائد سمجھتے ہیں، سمجھتے رہیں لیکن اپنی آئیندہ نسلوں کو ان سیاسی شخصیات اور خاندانوں کی ذہنی غلامی میں مت چھوڑ کر جائیں، ان کے لیے ایک ایسی جمہوری جماعت کی بنیاد رکھ جائیں جس میں الیکشن کے ذریعے آپ کی اولاد میں سے بھی کوئی پارٹی سربراہ اور وزیراعظم بن سکے، ایسی جمہوری جماعت جو کسی شخصیت کے گرد نہ گھومتی ہو۔

03/10/2025

‏﷽﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا

‏نظام تب بدلے گا جب آپ میں سے ایک عام آدمی، ایک مڈل کلاس نوجوان لیڈر بنے گا، جس نے غربت، مہنگائی، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے ...
03/10/2025

‏نظام تب بدلے گا جب آپ میں سے ایک عام آدمی، ایک مڈل کلاس نوجوان لیڈر بنے گا، جس نے غربت، مہنگائی، بجلی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل خود دیکھے ہوں گے۔ اور ایک عام آدمی تب ہی لیڈر بن سکے گا جب شخصیات کو پوجنے کی بجائے پاکستان کے نوجوان ایسی جمہوری سیاسی جماعت بنائیں گے جس میں الیکشن کے ذریعے لیڈر منتخب ہوں گے۔

‏سینیٹر مشتاق کی حفاظت، صحت اور درازئ عمر کی دُعا۔ سینیٹر صاحب سب سے بازی لے گئے۔ مجھے اُن پر رشک آ رہا ہے۔ اللہ انہیں س...
03/10/2025

‏سینیٹر مشتاق کی حفاظت، صحت اور درازئ عمر کی دُعا۔ سینیٹر صاحب سب سے بازی لے گئے۔ مجھے اُن پر رشک آ رہا ہے۔ اللہ انہیں سلامت رکھے اور وہ جلد رہا ہو کر واپس پاکستان پہنچیں۔

Address

Street No 5
Sargodha
50400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SareAam Team Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SareAam Team Sargodha:

Share