SGD .NEWS

SGD .NEWS Sargodha news channel.

08/08/2025

حکومت پنجاب کا صوبے میں صفائی فیس عائد کرنےکا فیصلہ

07/08/2025

ڈی پی او حافظ آباد کے پرکشش ترین آفس میں انصاف کے حصول کیلئے 5 گھنٹے سے انتظار میں بیٹھا شہری حبس و گرمی سے وفات پا گیا۔

07/08/2025
ساہی وال: ایک ہفتہ قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان محمد عون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے   انتقال کر گیا، مت...
07/08/2025

ساہی وال: ایک ہفتہ قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان محمد عون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا، متوفی قصبہ نہنگ کا رہائشی اور چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا

07/08/2025

حویلی مجوکہ: فائرنگ سے دو بھائی ادریس اور مجتبیٰ زخمی — ڈی ایس پی سرکل ساہیوال حق نواز میکن موقع پر پہنچے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

06/08/2025

پانچ اگست کے دن سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین جناب عمران خان صاحب کی کال پرضلع سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں تحصیل صدر PTI صابر حُسین جھمٹ، کی زیر سرپرستی ریلی نکالی گئی

06/08/2025

ڈیمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا کی تحصیل سلانوالی سے جہاں افسوسناک واقعہ پیش آیا
سلانوالی میں قاتل ڈمپر نے پھر ایک نوجوان کی جان لی

06/08/2025

Sabir Hussain Jhamat
ویلڈن رانا صابر جھمنٹ
ساہیوال میں رانا صابر جھمنٹ اور رانا اشفاق جھمنٹ کی قیادت میں عمران خان کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

افسوسناک واقعہ!! 😢سلانوالی میں قاتل ڈمپر نے پھر ایک نوجوان کی جان لے لی!! 😢سلانوالی بائی پاس روڈ رائل میرج ہال کے قریب ت...
05/08/2025

افسوسناک واقعہ!! 😢
سلانوالی میں قاتل ڈمپر نے پھر ایک نوجوان کی جان لے لی!! 😢

سلانوالی بائی پاس روڈ رائل میرج ہال کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار سلانوالی ظفرآباد کا رہائشی 17/18 سالہ نوجوان منظر عباس ولد انصر عباس موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا- ڈمپر ڈرائیور فرار!

سلانوالی ریسکیو 1122 نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی منتقل کردیا اور تھانہ سلانوالی پولیس نے ڈمپر کو اپنی تحویل میں لے لیا-

متوفی موٹر سائیکل پر بڑانہ سے واپس سلانوالی گھر آرہا تھا اور گھر والے اسکا انتظار کر رہے تھے، لیکن بدقسمتی سے معصوم نوجوان منظر عباس گھر زندہ نہ پہنچ سکا- قاتل ڈمپر نے پھر ایک گھر اجاڑ کر رکھ دیا،

افسوس کا مقام ہے کہ آئے روز ڈمپرز حادثات میں کئی زندگیاں اجڑ چکی ہے مگر انکو کوئی پوچھنے والا نہیں-

اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین 🤲🏻

05/08/2025

پنجاب حکومت کا 60 سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ
ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہپور، بھیرہ اور سلانوالی بھی شامل

04/08/2025

*4 اگست یوم شہداء پولیس کے موقع پر ذکاء اللہ پولیس لائن میں یادگارِ شہداء پر سلامی دینے کی تقریب*

سرگودھا:4 اگست یوم شہداء پولیس کے موقع پر ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سرگودھا میں یادگارِشہدا ء پر سلامی دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پولیس شہداء کو سلامی دی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی

*ترجمان سرگودھا پولیس*

Address

Mahala Saqabad Sahiwal Sargodha
Sargodha
40210

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SGD .NEWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share