Abbasi Diaries

Abbasi Diaries This page is for people who are insterested in discovering Pakistan news and International updates all over the globe.

I am Interested in searching and finding tourist places in Pakistan .

*ایک بادشاہ نے اپنے بیٹے کی تین بار شادی کی کوشش کی* وہ  ہر رشتہ سے پہلی گفتگو کے بعد انکار کر دیتا تھا۔  آخر کار، والد ...
13/09/2025

*ایک بادشاہ نے اپنے بیٹے کی تین بار شادی کی کوشش کی*
وہ ہر رشتہ سے پہلی گفتگو کے بعد انکار کر دیتا تھا۔ آخر کار، والد نے بیٹے کو تنگ آ کر محل سے نکال دیا۔

بیٹا شہر سے باہر کام کی تلاش میں نکل گیا اور ایک مالدار شخص کے ہاں بکریاں چرانے کا کام ملا۔ وہ شخص نوجوان سے بہت متاثر ہوا۔ اس مالدار شخص کی ایک ہی بیٹی تھی اور اس نے سوچا کہ اسے نوجوان سے شادی کروا دے تاکہ وہ ان کے ساتھ رہے۔

اس نے اپنی بیٹی کو یہ بات بتائی، تو بیٹی نے کہا کہ وہ اس نوجوان سے شادی نہیں کرے گی جب تک کہ وہ اس کے ساتھ سفر نہ کرے اور اس کی حقیقت کو جان نہ لے۔

مالک نے نوجوان سے کہا کہ کل تم بکریاں چرنے نہ لے جاؤ، ہم کچھ دنوں کے لیے سفر کریں گے تاکہ کچھ کام نمٹایا جا سکے۔

سفر کے دوران، وہ دونوں ایک گلہ بکریوں کے پاس سے گزرے۔ نوجوان نے کہا، "کتنی زیادہ ہیں اور کتنی کم ہیں۔" مالک حیران ہوا لیکن کچھ نہ بولا۔

پھر وہ ایک اور گلہ بکریوں کے پاس سے گزرے، نوجوان نے کہا، "کتنی کم ہیں اور کتنی زیادہ ہیں۔" مالک نے دل میں سوچا کہ یہ نوجوان بیوقوف ہے، اس لیے میری بیٹی نے مجھے اس کے ساتھ سفر کرنے کو کہا تھا۔

پھر وہ ایک قبرستان کے پاس سے گزرے، نوجوان نے کہا، "تم میں زندہ بھی ہیں اور مردہ بھی۔"

پھر وہ ایک خوبصورت باغ کے پاس سے گزرے، نوجوان نے کہا، "مجھے نہیں معلوم کہ یہ باغ ہرا بھرا ہے یا سوکھا ہوا ہے۔" مالک بہت حیران ہوا لیکن کچھ نہ بولا۔

پھر وہ ایک گاؤں میں پہنچے اور پانی طلب کیا، لوگوں نے انہیں دودھ دیا۔ نوجوان نے خود پیا اور پھر مالک کو دیا۔

پھر وہ ایک اور گاؤں میں پہنچے اور پانی طلب کیا، لوگوں نے انہیں پانی دیا۔ نوجوان نے پہلے مالک کو دیا اور پھر خود پیا۔

مالک نے دل میں سوچا کہ نوجوان نے مجھے دودھ دینے میں بے احترامی کی اور پانی دینے میں عزت دی۔

واپس سفر سے آ کر مالک نے اپنی بیٹی کو سارا ماجرا سنایا۔ بیٹی نے کہا کہ وہ نوجوان بہت اچھا انسان ہے۔

مالک نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیسے؟

بیٹی نے جواب دیا:
پہلا گلہ بکریوں کا، اس میں مینڈھے زیادہ تھے اور بکریاں کم۔
دوسرا گلہ بکریوں کا، اس میں بکریاں زیادہ تھیں اور مینڈھے کم۔
قبرستان، جس نے اولاد چھوڑی وہ زندہ ہے اور جس نے نہیں چھوڑی وہ مردہ۔
باغ، اگر مالک نے اپنے پیسوں سے بنایا ہے تو ہرا بھرا ہے اور اگر قرضے سے بنایا ہے تو سوکھا ہوا ہے۔
دودھ جب برتن میں ڈالا جاتا ہے تو دودھ نیچے بیٹھ جاتا ہے اور پانی اوپر آ جاتا ہے، اس نے پہلے پانی پیا اور آپ کو دودھ دیا۔
کنویں کا پانی، صاف پانی اوپر آتا ہے، اس نے آپ کو پہلے دیا۔

مالک نے بیٹی کی باتیں سن کر نوجوان سے اپنی بیٹی کی شادی کروا دی۔

شادی کے بعد جب نوجوان اپنی بیوی کے پاس آیا تو اس نے اس کے سر پر ہاتھ رکھ کر پوچھا، "یہ سر کس کا ہے؟"
بیوی نے جواب دیا، "یہ میرا سر تھا اور اب تمہارا ہے۔"
نوجوان نے کہا، "سفر کے لیے تیار ہو جاؤ، میں بکریاں چرانے والا نہیں ہوں، میں بادشاہ کا بیٹا ہوں اور میں تمہاری تلاش میں نکلا تھا۔
منقول
والسلام آپ کا بھائی

امریکہ نے یہ ثابت کر دیا ہے اور وقت آ گیا ہے کہ عرب مسلمان ممالک امریکہ سے اپنے اڈے واپس لے لیں اور اپنے تمام تر دفاعی م...
11/09/2025

امریکہ نے یہ ثابت کر دیا ہے اور وقت آ گیا ہے کہ عرب مسلمان ممالک امریکہ سے اپنے اڈے واپس لے لیں اور اپنے تمام تر دفاعی معاہدے منسوخ کر دیے جاٸیں ویسے بھی اسرئیل کے قطر پر حملے کے بعد یہ دفاعی معاہدے اپنی اہمیت کھو چکے ہیں۔ امریکہ کی اس خطے سے بے دخلی کا وقت آ چکا ہے۔ مسلم ممالک کے ایک ہونے کا وقت آ چکا ہے۔ متحد ہو جاٶ اے محمدﷺ کی امت اور جیسا یہ کہتے ہیں بلکل ویسے ہی ان کو بھی پہلے سے ہی بتا دو کہ اگر اب کی اسلامی ملک پر حملہ کیا گیا تو تمام مسلم ممالک مل کر اس کا جواب دیں گے۔ 🥲

قطر پر اسرا آئلی حملے ۔ اب یہ واضح ہو چکا ہے کے عرب خطرے میں ہے کچھ ماہ پہلے جب ایران نے اسر ائیل پر حملے کیے امریکہ خلا...
09/09/2025

قطر پر اسرا آئلی حملے ۔ اب یہ واضح ہو چکا ہے کے عرب خطرے میں ہے کچھ ماہ پہلے جب ایران نے اسر ائیل پر حملے کیے امریکہ خلاف گیا تو یہی وہ شہزادے تھے جو سامنے آئے اور جنگ بندی کروائی اب خود پر آ گئی ۔ اے اہلِ اسلام والوں اب بھی وقت ہے یہود و نصاریٰ کے خلاف ایک
ہو جاؤ ۔ ورنہ مارے جاو گے باری بار
🥲

تاریخ کی کمزور ترین نسل۔وہ نسل جو سن 2000 کے بعد پیدا ہوئی۔آج 23، 24 سال کی عمر میں ہےمگر یہ انسانی تاریخ کی سب سے کمزور...
09/09/2025

تاریخ کی کمزور ترین نسل۔
وہ نسل جو سن 2000 کے بعد پیدا ہوئی۔
آج 23، 24 سال کی عمر میں ہے
مگر یہ انسانی تاریخ کی سب سے کمزور، ناتواں اور نفسیاتی دباؤ کا شکار نسل ہوچکی ہے۔و
جسمانی طور پر لاغر۔۔
ذہنی طور پر منتشر۔۔
اور جسکی تربیت سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی ہے
، نہ کہ بزرگوں سے

ہر وقت موبائل فون، اسکرین، ٹک ٹاک، انسٹاگرام۔۔۔
نتیجہ؟
گردن میں خم
آنکھوں میں کمزوری
جسم میں طاقت کی کمی
رشتوں میں برداشت کی عدم موجودگی
اور صفر جذباتی ذہانت (EQ)
یہ وہ نسل ہے جو پانچ کلومیٹر پیدل نہیں چل سکتی،
دھوپ میں آدھا گھنٹہ کھڑے ہو کر گزار نہیں سکتی،
چھوٹا سا اختلاف ہو تو بلاک، ان فالو، اور رشتہ ختم۔
سب کچھ فوری چاہئے ۔
صبر صفر،
غصہ 100%
جنہیں نہ تہذیب، نہ زبان، نہ مقصد، نہ غیرت، اور نہ ہی ایمان کی فکر ہے۔
اور ذرا سوچیں
اگر اس قوم پر کبھی غزہ، شام، عراق، یا یمن جیسی آزمائش آگئی۔۔۔
تو کیا یہ نسل زندہ رہ سکے گی؟
لکڑی سے آگ جلانا تو دور،
انہیں مشرق اور مغرب کا فرق بھی نہیں پتہ،
یہ سروائیول تو چھوڑیں، سوشل میڈیا ڈاؤن ہوجائے تو پاگل ہوجاتے ہیں!
ابھی وقت ہے بیداری کا،
اپنی نسلوں کو بچائیں
انہیں قرآن، سیرت، غیرت، حیا، قربانی اور جدوجہد سکھ

موت تو حکمِ ربی ہے، مگر جب کوئی گھبرو جوان اتھلیٹ جیسے ماکھا جٹ کبڈی کھیلتے ہوئے اچانک چل بسے تو لوگوں کے ذہن میں سوال آ...
09/09/2025

موت تو حکمِ ربی ہے، مگر جب کوئی گھبرو جوان اتھلیٹ جیسے ماکھا جٹ کبڈی کھیلتے ہوئے اچانک چل بسے تو لوگوں کے ذہن میں سوال آنا فطری ہے کہ اتنا فٹ کھلاڑی کیسے جان کی بازی ہار سکتا ہے؟

درحقیقت اس کی کئی ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں؛

*گرمی اور ڈی ہائیڈریشن:
زیادہ پسینہ نکلنے سے پانی اور نمکیات کی کمی ہو جاتی ہے، جس سے دل پر بوجھ بڑھ جاتا ہے۔

*وزن یا بھاری جسمانی ساخت: بھاری بھرکم کھلاڑیوں میں دل پر پہلے ہی دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔

*شدید جسمانی مشقت:
کبڈی جیسے کھیل میں اچانک دوڑنا اور زور آزمائی دل کی دھڑکن کو غیر معمولی طور پر بڑھا دیتی ہے۔

*پوشیدہ دل کی بیماری:
اکثر کھلاڑیوں کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ دل کے اندر کوئی مسئلہ ہے، اور سخت مشقت کے دوران وہ سامنے آ جاتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک یا بلڈ پریشر کا اچانک بڑھ جانا بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

اکثر کھلاڑی بظاہر بالکل فٹ نظر آتے ہیں، لیکن اندرونی صحت کا پتا صرف باقاعدہ میڈیکل ٹیسٹ اور pre-match screening سے چلتا ہے۔

🔹 بچاؤ کی احتیاطی تدابیر: باقاعدہ میڈیکل چیک اپ، وزن پر قابو، پانی و نمکیات کا استعمال، کھیل سے پہلے وارم اپ و بعد میں کول ڈاؤن، اور سخت گرمی میں وقفہ لینا نہایت ضروری ہے۔

اللہ ماکھا جٹ کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ 🤲

سنہ 1485 میں، جب انگلستان میں بادشاہ ہنری ہفتم نے تاج سنبھالا تھا، ایک نئی اور خوفناک بیماری نمودار ہوئی۔ لوگ بالکل صحت ...
09/09/2025

سنہ 1485 میں، جب انگلستان میں بادشاہ ہنری ہفتم نے تاج سنبھالا تھا، ایک نئی اور خوفناک بیماری نمودار ہوئی۔ لوگ بالکل صحت مند نظر آتے، لیکن چند گھنٹوں کے اندر ان پر ایک عجیب کیفیت طاری ہو جاتی۔
پہلے سردی لگتی، کپکپی ہوتی، پھر جسم کو شدید گرمی گھیر لیتی۔ پسینہ اتنا زیادہ نکلتا کہ جیسے جسم کے اندر کا خون باہر آ رہا ہو۔ دل بےقابو دھڑکنے لگتا اور اکثر چند گھنٹوں میں موت واقع ہو جاتی۔

اس بیماری کو "Sweating Sickness" کہا گیا۔ یہ وبا بار بار انگلستان پر حملہ آور ہوئی، خاص طور پر لندن میں۔ بادشاہ اور امراء تک خوفزدہ ہو گئے۔ اکثر لوگ اپنے گھروں میں قید ہو جاتے، بازار ویران ہو جاتے، اور شہر موت کے سناٹے میں ڈوب جاتا۔

یہ بیماری غریب اور امیر، دونوں کو یکساں نشانہ بناتی۔ بعض دفعہ صبح کوئی ہنستا کھیلتا نظر آتا اور شام تک اس کا جنازہ اٹھتا۔ سب سے زیادہ پراسرار بات یہ تھی کہ بیماری اچانک پھیلتی اور اچانک غائب ہو جاتی۔

آج بھی سائنس دان حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ کچھ اسے انفلوئنزا کی ایک مہلک قسم کہتے ہیں، کچھ کا ماننا ہے کہ یہ "ہانٹا وائرس" جیسی کوئی وبا تھی جو چوہوں یا جانوروں سے آئی۔ مگر اس کی اصل وجہ اب بھی ایک راز ہے۔

کی ایک گرم دوپہر تھی۔ فرانس کے شہر اسٹراس برگ کی گلیوں میں لوگ اپنی روزمرہ زندگی گزار رہے تھے۔ اچانک ایک خاتون، جس کا نا...
09/09/2025

کی ایک گرم دوپہر تھی۔ فرانس کے شہر اسٹراس برگ کی گلیوں میں لوگ اپنی روزمرہ زندگی گزار رہے تھے۔ اچانک ایک خاتون، جس کا نام "فراو ٹروفیا" بتایا جاتا ہے، گھر سے نکلی اور گلی کے بیچوں بیچ ناچنے لگی۔
شروع میں لوگوں نے سمجھا کہ شاید خوشی یا کسی تہوار کی تیاری ہے، مگر جلد ہی یہ ناچ ایک عجیب کیفیت میں بدل گیا۔ وہ رکنے کی کوشش کرتی لیکن اس کا جسم قابو میں نہ آتا۔ گھنٹوں تک وہ ناچتی رہی، حتیٰ کہ بےہوش ہو کر گر گئی۔

اگلے دن یہ منظر اور بھی ڈراؤنا ہو گیا۔ گاؤں کے کئی لوگ بھی اس میں شامل ہو گئے۔ وہ سب گلیوں میں ناچنے لگے — کوئی ہنستا، کوئی روتا، کوئی زمین پر گرتا اور پھر اٹھ کر دوبارہ ناچنے لگتا۔ کچھ تو دن رات بغیر رکے ناچتے رہے، ان کے پیر سے خون نکلنے لگا، دل کی دھڑکن بند ہو گئی اور وہ مر گئے۔

چند ہفتوں میں یہ "رقص کی وبا" سینکڑوں لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے گئی۔ چرچ کے پادریوں نے اسے شیطانی اثر کہا، کچھ نے سمجھا یہ آسمانی سزا ہے۔ آج کے سائنسدان مانتے ہیں کہ یہ Mass Hysteria تھی — یعنی اجتماعی ذہنی دباؤ اور بھوک نے لوگوں کو ایسی حالت میں پہنچا دیا جہاں دماغ خود جسم کو قابو میں نہ رکھ سکا۔
لیکن ایک بات آج بھی پراسرار ہے: اتنے لوگ اکٹھے کس طرح ایک ہی وقت میں اسی عجیب کیفیت میں مبتلا ہوئے؟

سلطان صلاح الدین ایوبی کا جاسوسی کا نظام پوری دنیا کی جنگی تاریخ میں ایک مثال ہے "سلطان صلاح الدین ایوبی نے فرمایا تھا ا...
09/09/2025

سلطان صلاح الدین ایوبی کا جاسوسی کا نظام پوری دنیا کی جنگی تاریخ میں ایک مثال ہے "
سلطان صلاح الدین ایوبی نے فرمایا تھا اگر آپ دشمن کا ایک جاسوس پکڑ کے مار دو تو سمجھو آپ نے دشمن کے ایک ہزار جنگجو مار دیئے __

سلطان صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ کے دور میں انکا ایک جاسوس فلسطین سے واپس آیا اور صلیبی فوج کے بارے میں مکمل معلومات دیں، سلطان نے اس کو تنخواہ کے علاوہ قیمتی تحائف دیے۔ اس پر فوج کے سپاہیوں نے اعتراض کیا ‏ہم لوگ ہر میدان میں آپ کے ساتھ لڑتے ہیں ہمیں قیمتی تحائف کیوں نہیں دیے جاتے۔ تو سلطان نے جواب دیا۔

جب آپ لوگ لڑتے ہیں تو میں آپ کے ساتھ ہوتا ہوں اگر آپ لوگ شہید ہو جایئں تو آپ کو یقین ہے کہ آپ کا جنازہ بھی پڑھایا جائے گا اور قبر بھی نصیب ہوگی۔
‏مگر میرے جاسوس میرے وہ گمنام سپاہی ہیں
کہ اگر پکڑےِ جائیں تو انھیں کفن بھی نصیب نہیں ہوتا۔ یہ میری آنکھیں اور کان ہیں جن سے میں میلوں دور دشمن کو دیکھتا اور سنتا ہوں۔
اگر یہ چاہیں تو اپنے ایمان کا سودا کر کے میرے لیےشکست کا باعث بن سکتے ہیں مگر وطن سے دور دشمن کے اندر رہ کر‏یہ لوگ اپنا ایمان نہیں بیچتے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے لیے اپنی جان ہر وقت ہتھیلی پر رکھتے ہیں...

إِنَّا اِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَبہادری کی اعلیٰ مثال قاٸم کرنے والے ایس ایس جی کمانڈر میجر عدنان اسلم شہاد...
09/09/2025

إِنَّا اِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
بہادری کی اعلیٰ مثال قاٸم کرنے والے ایس ایس جی کمانڈر میجر عدنان اسلم شہادت کے رتبے پر فاٸز
بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے میجر عدنان بنوں حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد تین دن CMH راولپنڈی میں زیر علاج تھے،جو کہ اب شہادت کے رتبے پر فاٸز ہو گئے ہیں۔
آپ نے بنوں آپریشن کے دوران اپنے ساتھی کو بچاتے ہوئے خود کو فتنہ الخوارج کی گولیوں کی زد میں رکھا۔

وطن کا یہ بہادر سپوت ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

‏پوری قوم اپنے اس بہادر بھائی،بیٹے کو سلام پیش کرتی ہے۔

میجر عدنان اسلم ، اس قوم کی حفاظت میں آپ کی بہادری ، ہمت اور خدمت نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰


19/10/2023

*کاش ھم نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہوتا*
جب وہ جنگ موتہ میں تھے اور مسلمانوں کی تعداد تین ہزار تھی اور غسانی اور رومیوں کی تعداد دو لاکھ تھی
خالد کہتے ہیں کہ جنگ موتہ کے دن میرے ہاتھ میں نو تلواریں ٹوٹ گئیں

کاش کہ ھم نے عمر بن خطاب کو یہ کہتے ہوئے دیکھا ہوتا کہ براء بن مالک کو لشکر سردار نہ بناؤ کیونکہ وہ پورے لشکر کو تباہ کرنے والے ہیں
کیونکہ براء بن مالک اکیلے پورے لشکر سے ٹکرا جاتے تھے اور اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتے تھے انہوں نے یکے بعد دیگرے 100 فارس آدمیوں سے جنگ کی اور سب کو ایک ایک کر کے ہمت اور بہادری کے ساتھ مار ڈالا

*کاش ھم نے ضرار بن الازور کو دیکھا ہوتا کہ وہ تنہا رومیوں کے لشکر میں گھس جاتے*
اور رومی ان سے ڈرتے تھے اور اسے ننگے سینے والا شیطان کہتے تھے کیونکہ آپ جنگی لباس تو دور بدن سے قمیض بھی اتار دیتے تھے

کاش ھم نے ضرار بن الازور کو اجنادین کے دن دیکھا ہوتا جب وہ خالد سے کہہ رہے تھے کہ حملہ کرنے کا حکم دو
خدا کی قسم اگر ہم ایسے ہی چپ رہے تو ہمارے دشمن یہ سمجھیں گے کہ ہم ان سے ڈرتے ہیں
خالد نے ان سے کہا
اے ضرار پھر شروع کر دو تو آپ بجلی کی تیزی سے گئے اور لہجے جھٹکے میں ہی دشمن کیمپ میں سے 19 کو اکیلے مار ڈالا

*کاش آپ نے عکرمہ بن ابی جہل کو یرموک کی جنگ میں دیکھا ہوتا*
جب خالد نے ان سے کہا کہ
اے عکرمہ
ایسا نہ کرو دھیان کرو اپنی جان کی حفاظت بھی کرو کیونکہ تمہیں کچھ ہو گیا تو مسلمانوں کے لئے بہت بڑی مصیبت کھڑی ہو جائے گی کیونکہ عکرمہ عظیم صحابی اور جنگ کے سرداروں میں سے اھم سردار تھے اگر وہ شہید ہو جاتے تو لشکر اسلام میں مایوسی پھیل جاتی
عکرمہ نے خالد کو کہا
آپ مجھے چھوڑ دو
اے خالد ! آپ مجھ سے پہلے ایمان لائے اور اس وقت میں اور میرا باپ رسول الله صلى الله عليه وسلم کی دشمنی میں مصروف تھے اس لئے تم افضل ہو مجھ سے اور مجھے اپنی وہ پشیمانی ختم کرنی ہے
اور پھر عکرمہ نے اعلان کیا کہ جو موت پر بیعت کرتا ہے کہ مرنے تک لڑائی کرے گا وہ آگے آ جائے تو 400 بہترین آدمی نکلے
اور انہوں نے عکرمہ بن ابی جہل سے موت پر بیعت کی کہ یا تو اسلام کی خاطر مریں گے یا فتح حاصل کریں گے
تو چار سو میں سے صرف ضرار بن ازور زندہ بچے باقی سب شہید ہو گئے

*کاش آپ نے عبداللہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ کو سبطلہ کی جنگ میں عبداللہ بن ابی سرح، عبداللہ بن عمر، عبداللہ بن عمرو، عبداللہ بن زید، عبدالرحمٰن بن ابی بکر اور ان کے بھائی عبداللہ کے ساتھ دیکھا ہوتا*
جب جرجیس کی قیادت میں رومی 120 ہزار سپاہیوں کے ساتھ آئے اور مسلمان صرف 20 ہزار کے ساتھ مقابلے کے لئے آئے
پھر عبداللہ بن الزبیر نے کچھ بہادروں کو منتخب کیا اور رومیوں کے سردار جرجیرس کا سر قلم کر ڈالا

*کاش آپ نے الوالجہ، الحسید، المسیخ، الزمیل، الثانی، ایلس اور کاظمہ میں مسلمانوں کو دیکھا ہوتا*
کہ خالد نے فارسیوں کے ساتھ بہت کم تعداد ہونے کے باوجود کیا کیا؟
اور فارس نامی ایک عظیم سلطنت کو نیست و نابود کرتے دیکھا ہوتا

مگر بات یہ ہے کہ
کمزور ایمان والا جنگ کو کسی مسئلے کا حل نہیں مانے گا
چاہے آپ جیسے مرضی دلائل دو کیونکہ بزدلی نے اس کے دل کو گھیر رکھا ہے
اور گناہوں نے اس کے دل کو سیاہ کر رکھا ہے
اس لئے یہ بہادری کے کارنامے وہ افسانوی سمجھے گا
اور ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ دیکھ کر انگریزوں سے متأثر ہو گا کہ وہ بہت بہادر ہیں اور ہم کمزور ہیں
ہماری عظمت اعلاء کلمۃ اللہ میں ہے
اپنے دلوں کو صحابۂ کرام کے ولولہ انگیز کارناموں سے گرمانے کے لئے امام واقدی کی کتاب فتوح الشام اور مردان عرب کا مطالعہ کریں

میرے اختیار میں ہو تو یہ کتاب اسکول کے نصاب میں شامل کر دوں

Address

Sargodha
40550

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbasi Diaries posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Abbasi Diaries:

Share