12/09/2026
*42 سالہ شاندار پولیس سروس مکمل، سب انسپکٹر مہر محمد ریاض باعزت ریٹائر*
سرگودھا: سرگودھا پولیس کی جانب سے *سب انسپکٹر مہر محمد ریاض* کو محکمہ پولیس میں 42 سالہ خدمات مکمل کرنے اور 11 ستمبر 2026ء کو *باعزت ریٹائرمنٹ حاصل کرنے پر خراجِ تحسین اور مبارکباد پیش کی گئی* ۔
سرگودھا: سب انسپکٹر مہر محمد ریاض نے اپنی سروس کے دوران *فرض شناسی، محنت، دیانت داری اور ذمہ داری* کے ساتھ محکمہ پولیس اور عوام کی خدمت انجام دی۔
سرگودھا: *ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کی جانب سے سب انسپکٹر مہر محمد ریاض کی طویل عرصہ تک محکمہ پولیس کے لیے انجام دی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔*
سرگودھا: *سرگودھا پولیس اپنے ریٹائر ہونے والے افسران و اہلکاروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ریٹائرمنٹ ملازمت کا اختتام ضرور ہے، لیکن محکمہ پولیس کے لیے دی گئی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں۔* ڈی پی او سرگودھا
*PRO-District Police Sargodha*